بجلی کی 3 تقسیم کارکمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائدکیوں کیا گیا ؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کارکمپنیوں پر کرنٹ سے ہونیوالی 30 اموات پر 5کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 2023-24 کے دوران کرنٹ لگنے سے 30 اموات ہوئیں، اس عرصے کے دوران لیسکو میں 13،گیپکو میں 9 اور فیسکو ریجن میں 8 اموات ہوئیں۔اموات کے پیش نظرنیپرا نے لیسکو ،گیپکو اور فیسکو پر5کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے۔نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو پر 3کروڑ روپے،گیپکو پر ایک کروڑ75 لاکھ روپے جبکہ فیسکو پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق متعلقہ کمپنیاں15 دنوں میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاکھ روپے
پڑھیں:
ماڈل کالونی میں موٹرسائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-4
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی شیٹ نمبر 16میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار2 ڈاکوں کو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اس ہی گلی میں 10 روز قبل بھی ملزمان نے شہری سے موبائل فون اور نقد رقم چھینی تھی۔