data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-08-23
چلاس (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں جبکہ کئی مسافر گاڑیاں زد میں آگئیں اور 2 گاڑیاں دریا میں جاگریں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق گندلو کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کے بعد کچھ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ ترجمان جی بی حکومت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔فیض اللہ فراق نے بتایا کہ گندلو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے کوئی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، کچھ مسافر گاڑیوں سے چھلانگ لگاکر جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ ایم ایس ریجنل کے مطابق ریسکیو کی 3 گاڑیاں اور 7 اہلکار آخری اطلاعات تک آپریشن میں مصروف تھیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق