چلاس، 6 گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئیں، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
مقامی پولیس کے مطابق منگل کے روز چلاس کے قریب گندلو نالہ کے مقام پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں چھ مسافر گاڑیاں زد میں آ گئیں، مسافرون نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں بھاری لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 6 مسافر گاڑیاں دب گئیں تاہم تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مقامی پولیس کے مطابق منگل کے روز چلاس کے قریب گندلو نالہ کے مقام پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں چھ مسافر گاڑیاں زد میں آ گئیں، مسافرون نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کو ملبے سے نکال کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز