کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے ہوائی اڈوں پرمتعدد پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر آج فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جب کہ متعدد تاخیر کا شکار رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر صورتحال ایسی رہی کہ مسافروں کو گھنٹوں انتظار اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی ایئرپورٹ سے آج مختلف ائیرلائنز کی پروازیں شدید متاثر ہوئیں۔ قطر ائیرلائن کی دو طرفہ پروازیں QR-604 اور QR-605 منسوخ کر دی گئیں جب کہ ائیرسیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں 121 اور 122 بھی آپریٹ نہ ہو سکیں۔
اسی طرح قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی صبح 7 بجے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونے والی پرواز PK-300 پانچ گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے اڑی۔ اسی طرح کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی صبح 8 بجے کی پرواز بھی ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
ائیرسیال کی کراچی سے لاہور کی پروازیں 141 اور 142 بھی منسوخ رہیں، جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو جانے والی طویل فاصلے کی پرواز PK-783 آدھے گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ قطر ائیر کی ایک اور پرواز QR-611 بھی 10 منٹ تاخیر سے 9 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوئی۔
اسی دوران کراچی سے اسکردو جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK-455 بھی منسوخ کر دی گئی۔ مزید برآں، سلام ائیر کی مسقط سے کراچی آنے اور جانے والی دونوں پروازیں آپریٹ نہ ہو سکیں۔ ائیرسیال کی کراچی لاہور کی دوپہر کی پروازیں 143 اور 144 کے ساتھ ساتھ شام 7 بجے کی پروازیں 125 اور 126 بھی منسوخ ہو گئیں، جس سے درجنوں مسافر متاثر ہوئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن میں شدید خلل دیکھا گیا۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز PK-601 بیالیس منٹ تاخیر سے اڑی۔ اسی طرح اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز PK-301 چار گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے روانہ ہونے کا اعلان کیا گیا۔ شام 7 بجے کی پرواز PK-309 بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر بھی صورتحال مختلف نہیں رہی۔ ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی صبح 8 بجے کی پرواز PA-401 اڑتالیس منٹ تاخیر سے اڑی، جبکہ پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز PK-303 بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے صبح 10 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوئی۔
مسافروں نے پروازوں کی تاخیر اور منسوخی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے بہتر انتظامات اور پیشگی اطلاع دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں غیر یقینی صورتحال میں طویل انتظار سے بچایا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: منٹ تاخیر سے بجے کی پرواز پی آئی اے کی اسلام آباد روانہ ہوئی کی پروازیں کی پرواز PK جانے والی سے کراچی کی کراچی کراچی سے
پڑھیں:
نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
بھارت میں نیٹ (NEET) امتحان کے مبینہ پیپر لیک کے خلاف دہلی سے شروع ہونے والا احتجاج اب ملک کے مختلف شہروں تک پھیل گیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور اصلاحات کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں، جبکہ دہلی یونیورسٹی نے اپنے طلبہ اور اساتذہ کو جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شرکت سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پیپر لیک کے خلاف احتجاج اب صرف دارالحکومت دہلی تک محدود نہیں رہا۔ ممبئی، کولکاتا، بنگلورو، حیدرآباد، پٹنہ، لکھنؤ، چندی گڑھ اور دیگر شہروں میں بھی طلبہ تنظیموں نے ریلیاں، دھرنے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ متعدد مقامات پر طلبہ نے امتحانی نظام میں اصلاحات، پیپر لیک میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
Huge crowd of students floods roads of Nashik.
Student protest is now getting pan India surge. pic.twitter.com/tW5HlH2LuY
— VIZHPUNEET (@vizhpuneet) July 23, 2026
ادھر اپوزیشن جماعتیں بھی طلبہ کی حمایت میں میدان میں آ گئی ہیں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور ’انڈیا اتحاد‘ کے دیگر رہنماؤں نے احتجاجی طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
دوسری جانب نیٹ دہلی یونیورسٹی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ جنتر منتر پر ہونے والے اجتماعات سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت منظم کیے جاتے ہیں اور کسی بھی غیرقانونی مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایسے اقدامات طلبہ کی سلامتی، تعلیمی مستقبل اور پیشہ ورانہ مواقع کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج
یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی اور گمراہ کن خبروں سے بھی خبردار کرتے ہوئے طلبہ کو غیر مصدقہ معلومات شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاہم طلبہ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت احتجاج دہلی احتجاج نیٹ پیپر لیک