ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر ائیرلائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ اور کئی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ذرائع کے مطابق کراچی سے دوحا جانے والی قطر ائیرلائن کی دو طرفہ پرواز 604 اور 605 منسوخ کر دی گئی۔ اسی طرح ائیرسیال کی کراچی سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں 121 اور 122 بھی منسوخ رہیں۔قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 300 پانچ گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے روانگی کا اعلان کیا گیا جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی صبح 8 بجے کی پرواز ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ائیرسیال کی کراچی سے لاہور کی دو طرفہ پروازیں 141 اور 142 بھی منسوخ کردی گئیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 آدھے گھنٹے کی تاخیر سے صبح 9 بج کر 36 منٹ پر روانہ ہوئی جب کہ قطر ائیر کی کراچی سے دوحا جانے والی صبح کی پرواز 611 دس منٹ تاخیر سے 9 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوئی۔پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو جانے والی پرواز 455 بھی منسوخ کی گئی۔ اسی طرح سلام ائیر کی مسقط سے کراچی کی دو طرفہ پرواز بھی منسوخ رہی۔ ائیرسیال کی کراچی لاہور کی دوپہر کی دو طرفہ پروازیں 143 اور 144 بھی منسوخ ہوئیں جب کہ شام 7 بجے کی کراچی لاہور کی دو طرفہ پروازیں 125 اور 126 بھی آپریٹ نہیں ہو سکیں۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز 601 بیالیس منٹ تاخیر سے 7 بج کر 42 منٹ پر روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی صبح 10 بجے والی پرواز 301 چار گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی جب کہ شام 7 بجے کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہونے کا امکان ہے۔اُدھر لاہور ایئرپورٹ سے بھی کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی صبح 8 بجے کی پرواز پی اے 401 اڑتالیس منٹ تاخیر سے 8 بج کر 48 منٹ پر روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 ایک گھنٹہ تاخیر سے صبح 10 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی دو طرفہ پروازیں منٹ پر روانہ ہوئی کی دو طرفہ پرواز جانے والی صبح منٹ تاخیر سے بجے کی پرواز پی آئی اے کی پرواز پی کے کی کراچی سے والی پرواز اسلام آباد بھی منسوخ سے کراچی

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا