کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم,5 منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
احسن عباسی :انتظامی مسائل کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا ہے۔ ایئر لائنز کی جانب سے تاخیر اور منسوخیوں کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے.
فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 5 پروازیں منسوخ جبکہ 38 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
کراچی سے منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط سلام ایئر کی پرواز اووی516 ، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 141،143 کینسل ہوئیں۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
اڑانوں کا نظام الٹ پلٹ ہونے سے منسوخ ہونیوالی دیگر پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 ، کراچی سے سکردو پی کے 455 شامل ہیں۔
دوسری طرف ملک بھر سے 38 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کراچی سے
پڑھیں:
امریکہ میں تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
امریکہ میں ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، اور آئندہ ہفتے مزید پروازوں کی منسوخی کا امکان ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن کے احکامات کے تحت، ملک کے مصروف ترین ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے، جس کے باعث پروازوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
امریکی خبرایجنسی کے مطابق، تقریباً ایک ماہ سے ایئرپورٹ کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں، جس کی وجہ سے جمعہ کے روز بڑے ایئرپورٹس جیسے اٹلانٹا، ڈیلاس، ڈینور اور شارلٹ ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش دیکھنے کو ملا۔ کئی ایئر لائنز نے پروازیں چلنے سے کچھ دیر پہلے ہی منسوخ کر دیں، جس سے مسافروں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس شٹ ڈاؤن کے دوران، ٹرمپ حکومت کی جانب سے غیر ملکی پروازوں کو متاثر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر پروازوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی دیکھنے کو آئی ہے۔ اگر شٹ ڈاؤن جاری رہا اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے مزید عملے کی کمی ہو گئی، تو پروازوں کی تعداد میں مزید 15 سے 20 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔
یہ شٹ ڈاؤن یکم اکتوبر سے جاری ہے اور اس کے اثرات امریکی عوام پر گہرے پڑ رہے ہیں۔ کم آمدنی والے افراد کو امدادی خوراک کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے، اور ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان فنڈنگ بل پر تنازعہ جاری ہے، جس کے حل کے بغیر شٹ ڈاؤن کا ختم ہونا مشکل نظر آ رہا ہے۔