Jang News:
2025-11-05@15:57:04 GMT

سابق رکنِ صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی نے گرفتاری دیدی

اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT

سابق رکنِ صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی نے گرفتاری دیدی

جنید افضل ساہی—فائل فوٹو

فیصل آباد میں سابق رکنِ صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق جنید افضل ساہی کو 9 مئی کے مقدمے میں اے ٹی سی نے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی اشتہاری قرار

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما جنید افضل ساہی چک جھمرہ سے رکنِ اسمبلی تھے 9 مئی کے مقدمے میں سزا یافتہ ہونے کے بعد وہ روپوش تھے۔

فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ جنید افضل ساہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جنید افضل ساہی

پڑھیں:

شہری کو قتل کرکے لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والا سفاک شخص گرفتار

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ قبل شہری کو قتل کرکے اس کی لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والے مرکزی اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست اشتہاری نے مقتول کی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا۔

ریس کورس پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، مقتول کی اہلیہ سمیت تین افراد کو  قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دیدی
  • 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی
  • افسوس ہوتا ہے جو حکومت قربانی دے کر بنائی، وہی ہمارے مقدمات میں جواب جمع نہیں کر رہی: شیر افضل مروت
  • شہری کو قتل کرکے لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والا سفاک شخص گرفتار
  • ایم کیو ایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
  • پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 صوبائی اسمبلی سے منظور
  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں