پاکستان نے سرحد پار سے آنیوالے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔
نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار "سفرا ڈرون جیمنگ گن" نے "کامی کازی" ڈرون ناکارہ کرنا شروع کردیے اور یہ جیمنگ گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کردیتی ہے۔
شہرِ قائد میں جاری میری ٹائم ایکسپو میں جیمنگ گن کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر اینٹی ڈرون جیمر گن بنانے والی کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے بتایا کہ اس گن کو ملکی سرحدوں پر نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ شہروں میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گن تھرٹی ڈگری کے اینگل پر ڈیڑھ کلومیٹر کی رینج میں کام کرتی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق اس کے اینگل تبدیل بھی کیے جاسکتے ہیں، اس رینج میں آنے والے تمام ڈرونز کا کنٹرول حاصل کرلیا جاتا ہے یا انھیں ناکارہ بناتے ہوئے اپنے پاس لینڈ کرالیا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
حمزہ خالد نے بتایا کہ سرحد پار سے آنے والے ڈرونز کو اس گن کی مدد سے بآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حمزہ خالد کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے آنے والے ڈرونز کتنی ہی تعداد میں آجائیں گن انھیں ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آنے والے
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار
ایف بی آر مانیٹرنگ ٹیم نے ان کے اخراجات، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات حاصل کرلی
مہنگے کپڑوں، زیورات، گھڑیوں اور شادی یا قوالی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا
سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار کرلی گئیں اور ان کے اخراجات، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی سوشل میڈیا لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم نے شہریوں کے آن لائن رویوں، پوسٹس اور ویڈیوز سے اہم مالیاتی ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی گاڑیوں، کشتیوں، بنگلوں، فلیٹس، فارم ہاؤسز اور دیگر قیمتی اثاثوں کی نمائش کرنے والے مگر گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا گیا کہ مہنگے کپڑوں، زیورات، گھڑیوں اور شادی یا قوالی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ان افراد کی نادرا سے مدد لے کر شناخت مکمل کرلی ہے، جب کہ ان کے اخراجات، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مہنگے ہوٹلوں میں کھانوں کی نمائش کرنے والے اور بیرونِ ملک پرتعیش سفر دکھانے والے افراد کے بھی مالی گوشوارے چیک کیے جا رہے ہیں۔ابتدائی فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر دولت، گاڑیوں، یا تقریبات کی نمائش تو کی مگر انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ثبوت کی بنیاد پر کارروائی ہوگی اور غیر ظاہر شدہ آمدنی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔