بھارت میں موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر شہری کا 22 ہزار روپے کا چالان
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شہری کو موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر بھاری جرمانہ کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کی کارروائی زیرِ بحث آ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع ہاپوڑ کے علاقے گڑھ مکتیشور میں پیش آیا، جہاں ٹریفک پولیس معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی، دورانِ چیکنگ ایک شخص موٹرسائیکل پر چھ بچوں کو بٹھائے گزر رہا تھا، جس پر اہلکاروں نے اسے روک کر 7 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 22 ہزار 269 پاکستانی روپے) کا چالان کر دیا۔
پولیس کے مطابق شہری نے نہ صرف اپنی بلکہ معصوم بچوں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالا، جس پر اس کے خلاف متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں کے تحت کارروائی کی گئی،دلچسپ امر یہ ہے کہ چالان کے بعد پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
پولیس حکام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کے ہاتھ جوڑنے کا مقصد شہریوں کو احساس دلانا اور سڑکوں پر احتیاط برتنے کی عوامی اپیل کرنا تھا، تاکہ لوگ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں کچھ نے پولیس کے عمل کو عوامی بیداری کی مثبت کوشش قرار دیا جبکہ دیگر نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں قانون توڑنے کے بعد بھی عزت افزائی ہو رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کراچی میں 7 روز کے دوران عام شہریوں کے 30 ہزار، ہیوی گاڑیوں کے 516 چالان
ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ہیوی گاڑیوں کے ای چالان کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس میں ہیوی گاڑیوں کی سب سے زیادہ سنگین خلاف ورزی تیز رفتاری (اوور اسپیڈ) کی سامنے آئی ہے۔
محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 7 روز میں واٹر ٹینکرز تیز رفتاری پر کیے جانے والے چالان میں پہلے نمبر پر رہا جس کے 227 چالان کیے گئے۔
اگر اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے گا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے ڈرائیور دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں جو جان لیوا حادثات کا بھی سبب بن رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹرک کے سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 119 چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں نصب کیے جانے والے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو شہر میں فیس لیس ای چالان کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 30 ہزار کے قریب ای چالان کر کے شہریوں کو ان کے گھروں پر ارسال کیے جا چکے ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیوی گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق 27 اکتوبر سے 3 نومبر تک کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں سب سے زیادہ چالان تیز رفتاری (اوور اسپیڈ) کے سامنے آئے اور اس میں واٹر ٹینکر سرفہرست رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہیوی گاڑیوں کے مجموعی طور پر 516 ای چالان کیے گئے جس میں 352 ای چالان تیز رفتاری پر جاری کیے گئے۔
تیز رفتاری پر کیے جانے والے ای چالان میں واٹر ٹینکر کو 227 ، ٹرک کو 83 ، ڈمپر کو 25 ، آئل ٹینکر کو 16 جبکہ ایک ای چالان بس کو جاری کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 119 چالان ٹرک کے کیے گئے جبکہ بس کے 23 ، کرین کے 9 ، آئل ٹینکر کے 4 ای چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس نے بس چلاتے ہوئے قوانین کی خلاف وزی پر مسافروں کو چھت پر بیٹھانے پر ایک چالان ، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر ایک چالان، آئل ٹینکر کے موبائل استعمال پر 2 چالان ، ٹرک کے موبائل فون استعمال پر ایک جبکہ سامان غلط وزن اور غیر محفوظ طریقے سے سامان لوڈ کرنے کے ایک ، ایک چالان کیے۔