کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے زاہدان تا کوئٹہ فلائٹ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-16
 کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایران کیلیے فضائی رابطوں کا آغاز ہوگیا۔ بدھ کی شب کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایران کے شہر زاہدان سے آنے والی پہلی بین الاقوامی پرواز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے ساتھ ہی دونوں برادر اسلامی ممالک پاکستان اور ایران کے مابین فضائی روابط بحال ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان تھے جنہوں نے افتتاحی پرواز کی آمد پر مسافروں کا استقبال کیا اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آج بلوچستان کے عوام کیلیے ایک تاریخی دن ہے۔ زاہدان تا کوئٹہ پرواز کے آغاز سے نہ صرف ایران بلکہ ترکی اور وسطی ایشیائی ممالک تک ہوائی رابطوں کی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے 2 طاقتور مسلم ممالک ہیں، ایک نے بھارت کو اور دوسرے نے اسرائیل کو عبرتناک شکست دی۔ دونوں ممالک کا تعاون نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ تجارتی، سیاحتی اور اقتصادی ترقی میں بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی ‘نوجوان سے تحقیقات شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پشاور جانے والے نوجوان فیض یاب کی جانب سے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی اور ای میل و واٹس ایپ ہیکنگ کے الزام کی تحقیقات پولیس نے شروع کردی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق، متاثرہ نوجوان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ اسے ائرپورٹ پر مبینہ طور پر ایک کمرے میں لے جایا گیا اور وہاں اس کے اکاؤنٹس ہیک کیے گئے۔ فیض یاب نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر جلد کارروائی نہ ہوئی تو ائرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ضائع ہوسکتی ہیں۔پولیس کے مطابق فیض یاب کے بیان اور سی سی ٹی وی فوٹیجز میں تضاد پایا گیا ہے کیونکہ فوٹیجز میں اسے ائرپورٹ سے صحیح حالت میں باہر آتے دیکھا گیا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ نوجوان مختلف افراد کے پیسے لگا کرآن لائن کاروبار کرتا رہا ہے اور وہ طلحہ نامی شخص سے ملاقات کے لیے کراچی آیا تھا، تاہم طلحہ کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
 کوئٹہ پولیس کا مقابلے میں تین مسلح افراد کو ہلاک کرنیکا دعویٰ
کوئٹہ پولیس کا مقابلے میں تین مسلح افراد کو ہلاک کرنیکا دعویٰ