سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔ پارلیمانی اجلاس میں کشمیر حکومت سے متعلق سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ آج متوقع  ہے ۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی تمام قیادت شریک ہے ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کر رہے  تھے ۔ فریال تالپو، راجہ پرویز اشرف قمر زمان کائرہ بھی اجلاس میں  شریک تھے ۔ 

 اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے ہیں ۔ اجلاس میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو کے لائحہ عمل کے لیے ہدایات بھی جاری کی  جانی ہیں ۔

سردار یعقوب نے کہاآج کے اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ ہوگا ۔ہمارے پاس نمبر پورے ہیں وزیراعظم پاکستان پیپلزپارٹی سے  ہوگا
پاکستان پیپلزپارٹی رہنماؤں کی اگلی بیٹھک صدر مملکت کے ساتھ ہوگیْ۔

 برازیل: شہری نے انشورنس رقم کے لالچ میں اپنی لگژری پورش گاڑی کو آگ لگا دی

قمر زمان کائرہ نے کہا کوئی بھی اہم فیصلہ صدر مملکت سے مشاورت کے بعد ہوگا، آج کے اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔پیپلزپارٹی کشمیر سے متعلق لائحہ عمل کے لئے صدر سے مشاورت کریں گے۔صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں حتمی فیصلہ ہوگا ۔جب بھی حکومت بنانے ہوتی ہے تو نمبر پورے ہوتے ہیں۔ہم نے ن لیگ کا فیصلہ میڈیا سے سنا ہے ن لیگ نے باضابطہ ہمیں کوئی بتایا نہیں۔ہم نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر  ہر بات کی۔آزاد کشمیر سے متعلق حتمی فیصلہ صدر کریں گےآزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی یا حکومت کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ صدر آصف زرداری کریں گے 

رجانہ موٹروے انٹرچینج کے قریب حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

پیپلز پارٹی کے رہنما اور آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کے ارکان ایوان صدر روانہ  ہوگئے ۔آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے متوقع امیدوار کا نام بھی صدر آصف زرداری فائنل کریں گے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

صدرِ آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے
پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر حکومت کے مقدر کا فیصلہ ہو گیا، صدر آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانےکاحکم دےدیا
  • صدرِ آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی
  • پیپلز پارٹی کا پارلیمانی اجلاس، آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور
  • پی پی کا پارلیمانی اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور
  • حکومت سازی ہمیشہ نمبرز کی بنیاد پر ہوتی ہے، اور اسی اصول پر پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی،قمرزمان کائرہ
  • پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ
  • پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا
  • آزاد کشمیر میں حکومت تبدیل ہوگی یا نہیں؟ قمر زمان کائرہ نے بتا دیا