صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اپنے دورۂ لاہور کے دوران رکنِ قومی اسمبلی ثمینہ گھرکی کی رہائش گاہ پر جائیں گے جہاں وہ کچھ وقت قیام کے بعد بلاول ہاؤس روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا لاہور میں تقریباً دو روز قیام متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی لاہور میں موجود ہیں جس کے باعث پارٹی سرگرمیوں میں اہم ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق صدر کے ساتھ اہم وزراء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔
صدر پرابووو کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے، جس کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے۔ یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
انڈونیشیا سے آخری بار صدارتی سطح کا دورہ 2018 میں صدر جوکو ویدوڈو نے کیا تھا۔ اپنے اس دورے کے دوران صدر پرابووو پاکستانی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی، جبکہ متعدد معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری لاہور چیمبر آف کامرس میں تاجر و صنعتکاروںسے خطاب کررہے ہیں
  • حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار و انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے، بلاول بھٹو
  • اداروں، جماعتوں کو اپنے اپنے دائرے میں رہنا چاہئے: بلاول، لاہور پہنچ گئے
  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے
  • بلاول بھٹو آج 3 روزہ دورےپر لاہورپہنچیں گے، گورنر ہاؤس میں عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد
  • سندھی ثقافت پاکستانی گلدستے میں خوش رنگ پھول، بلاول بھٹو
  • انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے
  • سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے،بلاول بھٹو