data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شدید دھند اور حدِ نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے برہان تک اور ایم فائیو کو ظاہر پیر سے اوچ شریف تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گھنی دھند کے باعث ڈرائیوروں کے لیے سفر انتہائی خطرناک ہو چکا ہے، اسی لیے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہری علاقوں میں بھی دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ دیر پہلے لاہور 397 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پنجاب کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 368، مظفرگڑھ میں 315 اور نارووال میں 311 ریکارڈ کیا گیا۔

ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 308 رہا، جب کہ لاہور 194 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح  اور رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔  پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند و سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں دھند میں بتدریج اضافہ متوقع۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند/سموگ چھائی رہی۔ سکردومنفی11،لہہ منفی 09، گلگت منفی 07، قالات منفی 06،کوئٹہ، دیر، گوپس منفی04 اور استورمیں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ میں درجہ حرات منفی پانچ،قلات منفی 6،فیصل آباد پانچ، لاہور نو سرگودھا چھ، راولپنڈی چھ،کراچی تیرہ، سکھر آٹھ،نوب شاہ سات، چترال، منفی تین، دیر منفی چار،پشاور دو  راولاکوٹ  منفی ایک اورمظفرآباد میں تین درجے سینی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں دھند کا راج برقرار، موٹر وے ایم 5 اوچ شریف سے ظاہر پیر تک بند
  • شدید دھند، موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند
  • بلوچستان ،مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
  • پنجاب کے کئی شہروں میں دھند ، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
  • پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
  • موسم سرما کی آمد کے ساتھ پورے ملک کی طرح پشاور بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے
  • حیدرآباد: شہر میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے
  • شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون بند
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان