ڈرائیونگ کی عمر 16 سال مقرر، ای چالان سسٹم مزید سخت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ پنجاب میں ڈرائیونگ کی عمر 16سال کردی گئی ہے اور مستقبل میں ای چالان سسٹم مزید سخت بنایا جائے گا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں ٹریفک ڈسپلن کو بہتر بنانے کے لیے نئے روڈ سیفٹی میکنزم فعال کیے جا رہے ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی، جب تک لوگ خود ذمہ داری نہیں لیں گے، حادثات کم نہیں ہوں گے۔
سینئر وزیرپنجاب کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کی عمر 16سال کردی گئی ہے، اب ہر خلاف ورزی کا ڈیٹا رئیل ٹائم میں مانیٹر ہو رہا ہے،مستقبل میں الیکٹرانک چالان سسٹم مزید سخت بنایا جائے گا، نابالغ بچے گاڑی چلائیں گے تو یہ خودکشی کے مترادف ہے، اگر والدین بچوں کو گاڑی دیں گے تو قانون سخت کارروائی کرے گا، ایک ایک جان قیمتی ہے، کسی کو اپنی یا دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ پنجاب میں منشیات کے خلاف تاریخ کا سخت ترین آپریشن جاری ہے، منشیات کے خلاف آپریشن صرف حکومتی کارروائی نہیں بلکہ ایک سماجی مشن ہے،سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں خصوصی سپاٹ چیکس بڑھا دیئے گئے ہیں، ڈرگز مافیا کے خلاف جنگ آخری حد تک جائے گی، کوئی رعایت نہیں ہوگی.
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
مریم اورنگزیب نےکہا کہ ڈرگ نیٹ ورکس کی میپنگ مکمل ہوچکی ہے، صوبے بھر میں ڈرونز کے ذریعے خفیہ سپلائی پوائنٹس کی نشاندہی کی جارہی ہے، بہت سے فعال گروہ پہلے ہی بے نقاب ہو چکے ہیں، 111 لانگ رینج نیٹ ورکس کی گرفتاری حکومت کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے، وزیراعلیٰ نوجوانوں کو نشے سے محفوظ رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ لیتی ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مریم نواز نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر کم عمر بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گرفتاریوں سے روک دیا۔
پنجاب حکومت نے 16سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔ ٹریفک کے لیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں، عوام کو اپنی حفاظت کے لیے عادتوں کو بدلنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے، معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگرقانون کی پاسداری ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ بچوں کا قصور نہیں ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی، والدین بچوں کو روڈسیفٹی کے لیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔
مریم نواز نے کہاکہ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے، بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔
اجلاس میں مریم نواز کو حکام نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2445 پولیس گاڑ یاں قانون کی زد میں آئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب ٹریفک قوانین خلاف ورزی گرفتاری سے روک دیا مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز