2025-10-13@18:48:32 GMT
تلاش کی گنتی: 11039
«کا زلزلہ»:
وزیراعظم شہباز شریف نے مصر شرم الشیخ میں امریکی صدر ٹرمپ، فلسطینی صدر محمود عباس، بحرین کے فرمانروا اور قطر کے امیر سے ملاقاتیں کیں اور غزہ امن معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر کئی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، دونوں کے درمیان خوش گوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران فریقین نے فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے درخواست پر دلائل دیے اور عدالت کو بتایا کہ سہیل آفریدی وزیراعلٰی منتخب ہوچکے ہیں، جس کے بعد اُن کی حلف برداری میں ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل تک گورنر خیبرپختونخوا کی رائے مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ کی فوری حلف برداری کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے درخواست پر دلائل دیے اور عدالت کو بتایا کہ سہیل آفریدی وزیراعلٰی منتخب ہوچکے...
اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کے بلوچستان سے بطور سینیٹر انتخاب کو شہری نے چیلنج کیا تھا، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان نے آئینی تقاضے پورے کئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو آئینی اور قانونی طور پر درست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں شہری محمد علی کنرانی نے ایمل ولی خان کے سینیٹ انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اپنے مختصر حکم میں کہا کہ سینیٹ الیکشن کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔ عدالت نے درخواست...
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء (ATA) کے تحت سزا یافتہ قیدی کسی بھی قسم کی خصوصی یا عام معافی کے قانونی حق دار نہیں، دفعہ 21-ایف کے تحت دہشتگردی کے مجرموں کے لیے معافی یا سزا میں کمی کی کوئی گنجائش موجود نہیں اور اس شق میں کسی قسم کی تشریح یا نرمی نہیں جاسکتی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 2023ء اور 2024ء میں دائر متفرق آئینی درخواستوں پر مشترکہ فیصلہ سناتے ہوئے تمام پٹیشنز خارج کر دیں۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل سے ہوتے ہوئے اب مصر پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال صدر السیسی نے کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ جہاں سے دونوں رہنما شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ثالثوں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر فریقین کے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔ صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوچکا کیوں کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے...
ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور...
اسلام آباد: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا...
سٹی 42: محکمہ بورڈ آف ریونیو میں افسروں کی نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا گیا 22 افسروں کی نئی بھرتیاں کی جائیں گی ۔17 گریڈ کے 5 اسسٹنٹ چیف انسپیکٹرز آف اسٹیمپ کی بھرتیاں کی جائیں گی ۔16 گرید کے 17 انسپیکٹرز آف اسٹیمپ کی بھرتیاں کی جائیں گی ۔نئی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی ملازمت کے خواہشمندامیدواروں کیلئے عمر کی حد اکیس سے 28 سال تک کی مقرر کردی گئی ہے ۔ملازمت کے خواہشمند سات نومبر 2025 تک اپلائی کرسکتے ہیں ۔سندھ پبلک سروس کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ۔ سیمنٹ سستاہوگیا
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ عوام کراچی میں افراتفری سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، اشتعال انگیزی اور افواہیں پھیلانے والوں کےخلاف اقدامات کیے جائیں، قانون کی رٹ کے خلاف جانے والوں سے دفعہ 144 کےتحت نمٹا جائے۔اپنے بیان میں ضیا لنجار نے کہا کہ پولیس کو شہر کے مختلف مقامات پر مستعد اور الرٹ رکھا جائے، اینٹی رائٹس دستوں کو تیار رکھا جائے۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی میں اس وقت کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہو رہا، شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیو کراچی سے مظاہرین...
نومنتخب وزیراعلی کی حلف برداری کا معاملہ لٹک گیا، پی ٹی آئی کو پشاور ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخو ا کے نومنتخب وزیراعلی سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا۔ عدالت نے حلف برداری کے لیے کی کسی کو نامزد کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل تک گورنر خیبرپختونخوا کی رائے مانگ لی۔پیر کو پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے نومنتخب وزیراعلی کی فوری حلف برداری کے لیے درخواست دائر کی گئی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلی کے انتخاب کے بعد سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلی حلف لینے کے معاملے پر...
خیبرپختونخو ا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا۔ عدالت نے حلف برداری کے لیے کی کسی کو نامزد کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل تک گورنر خیبرپختونخوا کی رائے مانگ لی۔ پیر کو پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ کی فوری حلف برداری کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلیٰ حلف لینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پشاور ہائی کورٹ سے آج ہی حلف لینے کی درخواست کرتے...
پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے درخواست پر کل تک جواب طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور آئینی طور پر گورنر کو استعفیٰ ارسال کر چکے ہیں، جس کے بعد نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، اب کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائےگا، ایوان میں پہلا خطاب دوران سماعت سینیئر قانون دان و پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیر اعلیٰ استعفیٰ دے دیا جس کی تصدیق اسمبلی فلور پر کردی۔ انہوں نے کہاکہ آج نئے...
پی ٹی آئی کا نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم رات سے ہی پشاور میں موجود ہے، بیرسٹر علی ظفر، نعیم حیدر پنجھوتا اور دیگر رہنما پشاور میں موجود ہیں نئے وزیر اعلی کا آج ہی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر وکلا کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ذرائع نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی چیف...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 5500 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 28 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 5500 روپے اضافے کے بعد 428200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4715 روپے اضافے کے بعد 367112 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 336531 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 55 ڈالر اضافے کے بعد 4071 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم رات سے ہی پشاور میں موجود ہے، بیرسٹر علی ظفر، نعیم حیدر پنجھوتا اور دیگر رہنما پشاور میں موجود ہیں نئے وزیر اعلی کا آج ہی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر وکلا کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ ذرائع نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی چیف جسٹس کو خط لکھیں گے، وہ ایڈووکیٹ جنرل کے توسط سے خط چیف جسٹس کو ارسال کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کو اختیار حاصل ہے کہ وہ...

ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، “اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے”، عباس عراقچی
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے عوام پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ دونوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم ان لوگوں سے بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملے کیے، ہمیں پابندیوں اور دھمکیوں کا نشانہ...

وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے جرمنی کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن ہیلین پاؤسٹ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ (جی جی جی آئی)اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیات کے حوالے سے پروگرام (یو این ای پی۔سی سی سی)کے نمائندوں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپورٹنگ پریپرڈنس فار آرٹیکل سکس کوآپریشن (ایس پی اے آر سی)پروگرام کے تحت پاکستان کے کاربن مارکیٹ کے قواعد و ضوابط، قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کاراور گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے...

صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں امن وامان اور دہشتگردی کے مسئلہ کا حل ہے، علی امین گنڈاپور
مستعفی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ قیدی نمبر 804 (بانی پی ٹی آئی عمران خان) کے ساتھ بیٹھیں۔ کے پی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو ایڈوانس مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفیٰ دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے،...
سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی سب سے بڑی ایئرلائن کینٹس (Qantas) نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال ہونے والے بڑے سائبر حملے میں چوری ہونے والا کسٹمر ڈیٹا اب آن لائن شیئر کر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں تقریباً 57 لاکھ صارفین کی ذاتی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملہ Salesforce نامی سافٹ ویئر کمپنی کے ذریعے کیا گیا، جس کے تحت Disney، Google، IKEA، Toyota، McDonald’s، Air France اور KLM جیسی بڑی کمپنیوں کا ڈیٹا بھی چوری ہوا تھا۔ ہیکرز ان معلومات کو تاوان کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ کینٹس کے مطابق متاثرہ ڈیٹا میں کسٹمرز کے نام، ای میل پتے، فون نمبر، تاریخِ پیدائش اور سفر کی تفصیلات...

صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھیں: علی امین گنڈاپور
مستعفی وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بیٹھیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفی دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، باز آجائیں، ہماری پارٹی ہماری مرضی...
سٹی 42 : پنجاب کےتمام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکی اپگریڈیشن کافیصلہ کیا گیا ہے،تمام اضلاع میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر کا سروے شروع کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ آئی جی آفس نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکا سروےجلدمکمل رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کردی ہے۔ دفاتر کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز آئندہ سماہی میں پولیس کو فراہم کیے جائیں گے۔ شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پیزکےدفاترکوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائےگا۔

صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں امن وامان اور دہشت گردی کے مسئلہ کا حل ہے. علی امین گنڈاپور
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) مستعفی وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشت گردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھیں خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے. ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفی دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے،...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 55 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 071ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 500روپے کے اضافے سے 4لاکھ 28ہزار 200روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 715روپے بڑھ کر 3لاکھ 67ہزار 112روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی انگور اڈہ سیکٹر میں رات گئے شروع کی گئی جو اب بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستان کے خلاف حملے کیے جاتے تھے۔ پاک فوج کی پیش قدمی دیکھتے...

ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، عباس عراقچی
تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے عوام پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ دونوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم ان لوگوں سے بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملے کیے، ہمیں پابندیوں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔” یاد رہے...
---فائل فوٹو بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اِن کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والے سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔راولپنڈی کی خصوصی عدالت، اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اہم سماعت مقرر تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادتیں مکمل ہو چکی ہے اور کیس آج حتمی دلائل کے لیے مقرر تھا۔گزشتہ سماعت کے دوران بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیانات ریکارڈ کروائے تھے۔ توشہ خانہ ٹو کیس: بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان ریکارڈتوشہ خانہ...
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیاہے، اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہیں کرسکے۔قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا تھا، گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے جس میں کیے گئے دستخظ میں مشابہت...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) اپوزیشن جماعتوں نے نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی جانب سے فیصلہ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا ، یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک وزیر اعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے؟ حکومت کے پاس اکثریت ہے تھوڑا صبر کرلیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، خیبرپختونخواہ کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مجموعی طور پر...
وزیراعلیٰ کے انتخاب کامعاملہ، اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہ کرسکے۔ قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا...
لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، سابق اسپیکر رانا اقبال اور منشا اللہ بٹ کے بطور وزیر حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی کابینہ میں توسیع کی جارہی ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے، نئے وزرا میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، منشا اللہ بٹ شامل ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ انوشہ رحمٰن کو وزیراعلیٰ کی سینئر مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج ہی دونوں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں رانا اقبال اور منشا اللہ بٹ حلف اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم دونوں...
اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے 4 امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں صوبے کے نئے قائدِ ایوان کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ وزارتِ اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک مدِمقابل ہیں۔ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے، جن میں سے 73 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوگا۔ موجودہ ایوان میں...
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سول ڈیفنس کی خدمات صوبہ بھر میں پہنچائی جا رہی ہیں۔ سول ڈیفنس رضاکار ہر مشکل گھڑی اور ہنگامی حالات میں ہم وطنوں کے کام آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وطن سے محبت اور ہم وطنوں کی خدمت کا جذبہ لئے1 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں نے سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کروا لی۔ اس کار خیر میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی شامل ہیں اور اب تک 85 ہزار 910 مردوں کیساتھ 57 ہزار78 خواتین نے بطورسول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی ہے۔ اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے محکمہ داخلہ نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا یوٹیوب چینل لانچ...
کراچی: شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عمر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، کئی موبائل فونز، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاہور: پچھلے 2 برس میں شعبہ مصنوعی ذہانت میں کام کرتی مغربی آئی ٹی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے باعث تگنی چوگنی بڑھ چکی ہے۔ مثلاً اکتوبر 24ء میں چیٹ جی بی ٹی کی کمپنی، اوپن اے آئی کی ویلیو 157 ارب ڈالر تھی جو محض ایک سال میں آج 500 ارب ڈالر ہو چکی۔ اسی طرح اب بہ لحاظ مارکیٹ ویلیو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ، این ویڈیا( 4.459 ٹریلین ڈالر) بن چکی جو اے آئی میں مستعمل مصنوعات بناتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے ، اوپن اے آئی سمیت کئی بڑی اے آئی کمپنیاں ابھی منافع بخش نہیں بن سکیں ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انھوں نے...
پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر وفاق سے5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ پولیس اہلکار و افسران، بکتر بند گاڑیاں، نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کردی گئی حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے...
کراچی: وزارتِ داخلہ نے ملک میں مقیم پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم پالیسی فیصلوں کے لیے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی قانونی حیثیت، قیام یا واپسی کے متعلق حتمی حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں نادرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکام، ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور حساس اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی او آر (Proof...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ اور پاک افغان سرحد کو غیر مستحکم کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات دونوں برادر ممالک کے درمیان امن و تعاون کی فضا کے سراسر منافی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ترجمان کے مطابق پاکستان نے حقِ دفاع...
عدالت نے محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت دی کہ قانون کے منافی تمام معافیاں واپس لی جائیں اور آئندہ کسی بھی رعایت کے اجرا میں قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان انسداد دہشتگردی ایکٹ میں سزا یافتہ مجرموں کی سزائیں معاف کرنے کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے آئی جی جیل جات اور محکمہ داخلہ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ان قیدیوں کو دی گئی معافیاں واپس لی جائیں۔ ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 (ATA) کے تحت سزا یافتہ مجرم کسی بھی قسم کی عام یا خصوصی معافی کے حق دار نہیں ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ دفعہ...
پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعلیٰ کے لیے اپنے امیدوار محمد سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کے لیے اے این پی سے رابطہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اے این پی کے...
عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مربوط اور موثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورت حال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی...

پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا، افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے: عطاء تارڑ
عطاء اللّٰہ تارڑ —فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا ہے، افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، 200 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، عطاء تارڑ نے کہا کہ طالبان کے وزیرِ خارجہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستان...
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورت حال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں خوارج کے خلاف پاک فوج کے فیصلہ کن آپریشن پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک، صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی اور رہنما بلال محمد زئی نے مشترکہ بیان جاری کیا۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پاک فوج کا یہ اقدام علاقائی امن اور قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ عوام کے تحفظ اور وطن کے استحکام کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی چیلنجز کے...
مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ نے کہا کہ امت شاہ وزیر داخلہ ہوتے ہوئے جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ 1951ء سے 2011ء تک مسلمانوں کی آبادی میں صرف 4.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کے متنازع بیان پر سیاست گرم ہوگئی ہے۔ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ ملک میں دراندازی کی وجہ سے مسلم آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین اور کانگریس نے اس بیان پر سوال اٹھایا ہے۔ مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے امت شاہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا تو کانگریس نے کہا کہ ان کی پارٹی گذشتہ 11 برسوں سے برسراقتدار ہے تو وہ کس پر الزام لگا...
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر طالبان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا اور افغان درانی کیمپ- 2 مکمل تباہ کر دیا۔طالبان کے...
اورکزئی میں قبائل نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ ضلع اورکزئی کے قبائلی مشران اورعوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جاری دہشت گردی لہر کے خلاف کلایہ لوئر اورکزئی کے مقام پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، قبائلی مشران اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے افغانستان سےدراندازی کرنےوالےدہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کیا اور کہا کہ پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں اور وطن کا دفاع ہمارا فرض ہے، ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی، افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ...
ویب ڈیسک : افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 23 پاکستانی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ۔ 11 اور 12 اکتوبر کی رات کو پاک افغان سرحد کیساتھ پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا، افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے پاک افغان سرحد پر پاکستان پر حملہ کیا۔ پاک افواج نے دشمن حملے کو بروقت اور فیصلہ کن کارروائی سے پسپا کر دیا۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا پاک فوج نے طالبان کی سرحد پار متعدد پوسٹس، کیمپس...

طالبان کاحملہ بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کا نتیجہ، پاک فوج کے 23جوان شہید، 29زخمی ہوئے ہیں: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک افغان کشیدگی پر پاک فوج کا باضابطہ موقف آگیا ہے اور محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 23جوان شہید اور29زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 200سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 21مقامات پر عارضی قبضہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہناتھاکہ طالبان کاحملہ بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ مزید :
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ الخوارج کی جانب سے بلااشتعال حملے کو بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے پسپا کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کی کارروائی کا مقصد سرحدی علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنا اور دہشت گردی کو فروغ دینا تھا۔ حملے کے دوران 23 پاکستانی جوان جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ 29 اہلکار زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، جس میں 200 سے زائد طالبان جنگجو اور دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے طالبان کے زیرِ استعمال سرحد پار متعدد پوسٹس،...
پاک فوج نے افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے نہ صرف متعدد افغان چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا، بلکہ بعض تباہ شدہ پوسٹوں پر پاکستانی پرچم بھی لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار واقع افغان چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چوکی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی کے بعد افغان اہلکاروں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان فوجی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، اور سامنے آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ چوکیوں پر آگ اور بدحواسی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے بعض افغان چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کے...
پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم نے ایسی کنڈیشن میں کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستانی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی، نعمان علی، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان اور حسن علی شامل ہیں۔
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے وزارت اعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہوں گے،اپوزیشن لیڈرڈاکٹر عباداللہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار وزارت اعلیٰ کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،جے یو آئی رہنما مولانا عطا الرحمان کاکہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے اپنے امیدوار لائیں گی،کاغذات نامزدگی جمع کرانا آئینی اور قانونی حق ہے،متفقہ امیدوار میان میں اتارنے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے۔ طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے...
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جا رہے ہیں، امیدوار کاغذاتِ نامزدگی آج دوپہر 3 بجے تک جمع کرا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4 بجے تک ہوگی۔ اسپیکر اسمبلی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی نگرانی کریں گے اور حتمی فہرست جاری کی جائے گی، نئے وزیراعلی کا انتخاب کل ہوگا۔ تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت کے امیدوار ہیں جب کہ اپوزیشن نے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ تحریک انصاف کی وزرات اعلی کے انتخاب کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے جب کہ حکومتی ارکان اسمبلی...
یہ ایک قابلِ غور حقیقت ہے کہ افغانستان نے پاکستان پر حملہ عین اس وقت کیا ہے جب کہ افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر موجود ہیں اور وہاں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جا رہی ہے۔ ایسے نازک موقع پر جب کہ پاکستان کے ازلی حریف ملک کا دورہ جاری ہے، اس طرح کا حملہ محض اتفاق نہیں بلکہ ایک مجرمانہ اشارہ ہے جو پاکستانی عوام کو بخوبی سمجھ لینا چاہیے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ کس طرح دشمنی کے پرانے خطوط پر ایک نیا حربہ آزمایا جا رہا ہے اور یہ حملہ اس پیغام کا حصہ ہے جو پاکستان کے دشمن دینا چاہتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں اس صورتِ حال کو اسی تناظر میں دیکھتے...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی گورننس خالصتاً فلسطین کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی بھی غیر ملکی سرپرستی یا مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے معاملات کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کریں گے، کسی بیرونی قوت یا بین الاقوامی فورس کو اس میں کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی اپنے تباہ حال گھروں کو واپس جا رہے ہیں جبکہ امدادی ٹرک بھی متاثرہ علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق غزہ سول ڈیفنس...
غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ فوجی غزہ میں داخل ہوئے بغیر مصر، قطر اور ترکیے کے فوجیوں کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ امن معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔اسرائیلی فوج غزہ امن معاہدے کے مطابق طے شدہ حدود تک واپس جا چکی ہے۔ اس عمل کی نگرانی کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔دوسری جانب امریکی سینٹ کام کے سربراہ...
جارحیت کا بھرپور جواب ، پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا، انگور اڈہ چیک پوسٹ پر افغان فوجی پاک فوج کو آتا دیکھ کر بھاگ گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان پوسٹوں پر قبضہ جاری ہے ، پاک فوج کی فائرنگ سے افغانستان کی پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر انگور اڈا، باجوڑ، کرم ، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ چاغی میں بھی فائرنگ کی گئی ، پاک فوج نے فوری جواب دیتے ہوئے متعدد...
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہیں کرسکے، ساجد خان وائرل فیور سے صحیتاب ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے۔ ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے اور ٹیم منیجمنٹ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو کھلانے پر آمادہ ہوگئی تھی۔ پاکستان ٹیم دو اسپیشلسٹ اسپنرز اور دو اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کا بولنگ اٹیک تین اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ ایک اسپیشلسٹ فاسٹ بولر پر مشتمل ہوگا۔ پاکستان...
دو ملکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میں ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے نئے دورانیے کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا سامنا آج 12 اکتوبر سے لاہور میںکر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ اس دورے میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ٹیسٹ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 31 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ اس سے قبل کھیلے گئے 30 میچوں میں پاکستان نے چھ جبکہ جنوبی افریقہ نے 17 میچ جیتے ہیں۔ یہ جنوبی افریقہ کا پاکستان کا چوتھا دورہ ہے۔ آخری دورہ 2021 میں ہوا تھا، جب پاکستان نے بابر...
گزشتہ شب افغان طالبان کی جانب سے مغربی سرحد پر موجود پاکستان کی متعدد چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے حملہ ناکام بنادیا اور افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے پاکستانی چیک پوسٹس پر اس وقت حملہ کردیا جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر داخلہ کا سخت ردعمل رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے بدینی، کھرکاچی، انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال کی سرحدی پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے بعد پاک فوج نے نہ صرف ٹینکوں اور بھاری توپوں سے افغان طالبان کی چوکیوں کو تباہ کیا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی وضاحت محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے فوری طور پر جواب دے کر ثابت کیا کہ سرحدی جارحیت کا مؤثر اور بروقت ردعمل دیا جاتا ہے۔ ان کے بقول پاک افواج چوکس ہیں اور ہر خطرے کا منھ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ موازنہ اور انتباہ وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ افغانستان کو بھی ہندوستان جیسا سخت اور...
برطانیہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں عدالت نے ایک ایسا فیصلہ دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔کتے کے حملے میں ہلاک ہونے والے 3 سالہ بچے کے والدین کو واقعے کےتین سال بعد جیل بھیج دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ15 مئی 2022 کو’’روچڈیل‘‘ کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا۔ تین سالہ ڈینیئل ٹوِگ فارم میں موجود ایک خطرناک نسل کے کتے ’’کین کورسو‘‘ کے حملے کا نشانہ بن گیا، جو اُسے ایک باڑے میں جا کر کاٹنے لگا۔ بچے کے سر اور گردن پر شدید زخم آئے، اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ حملہ آور کتا ’’سِڈ اُن‘‘11 کتوں میں شامل تھا جن کی...
نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور...
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیئے قومی اتحاد اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دہشت گردی کے ہاتھوں کھو دیا، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف واضح اور جرأت مندانہ مؤقف اپنایا ہے، کوئی ملک اپنے علاقے کو اپنے ہمسایوں کے خلاف تشدد کے لیے استعمال نہیں ہونے دے سکتا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا، افسوس کہ خیبر پختونخوا...
لاہور: تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں پٹرولنگ پولیس وین پر کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں ایلیٹ پولیس اہلکار ناصر میرانی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی ہے جہاں پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمود اور ایلیٹ کانسٹیبل ثنا اللہ کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیکر آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافےکا فیصلہ کر لیا ہے،وزارت خزانہ نے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دےدی،سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔ ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہوگا، اضافے کا اطلاق مستقل اور کانٹریکٹ سرکاری ملازمین پرہوگا،وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر لاگو ہوگا،موجودہ الاؤنس 2008 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جا رہا تھا۔
لاہور: وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صاف ہوا لاہور ہی نہیں بلکہ کراچی، فیصل آباد اور پشاور کا بھی مسئلہ ہے، ہسپتالوں میں سانس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو صحت کےلیے خطرناک صورتحال ہے۔ لاہور میں ماحولیات آلودگی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ حکومت اکیلے اسموگ اور انوائرمنٹ کا مسئلے کو حل نہیں کر سکتی، ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے صنعت سمت شہریوں کو بھی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، ہر سال تقریباً ایک لاکھ لوگ ماحولیاتی آلودگی کے باعث قبل از وقت وفات پا جاتے ہیں، آج تک ترقی یافتہ ممالک ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حکومت پنجاب متحرک ہوگئی جب کہ اس نے لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ لوکل گورنمنٹ بل 2025 پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے پیر کے اجلاس کے ایجنڈے میں دی پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 شامل کرلیا گیا، اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ نے طویل مشاورت کے بعد یہ بل منظور کیا تھا۔
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی مارچ کے دوران صورتحال مزید سنگین ہو گئی، جب مشتعل کارکنان نے پولیس وین پر قبضہ کر لیا اور ایک سرکاری بس پر بھی حملہ کر دیا۔ ٹی ایل پی کی جانب سے امریکی ایمبسی کے سامنے احتجاج اور اسلام آباد کی جانب مارچ کے اعلان کے بعد سے پنجاب، خصوصاً لاہور میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے مارچ کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، تاہم تحریک لبیک کے کارکنان نے جوابی طور پر پولیس پر حملے شروع کر دیے۔ TLP is a TERRORIST Organization! BAN TLP! pic.twitter.com/F4mB9f4dSv — I b r a h e e m (@Ibraheeeeem92) October 8, 2025 سوشل...
ناروے کے نوبیل انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ مشکوک سٹہ بازی کے شواہد سامنے آنے کے بعد وہ یہ تحقیقات کرے گا کہ کیا جمعے کو وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو کو دیا گیا ’نوبیل امن انعام‘ اعلان سے پہلے لیک (افشا) ہوا تھا؟۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولی مارکیٹ نامی ایک پیشگوئی کرنے والے سٹہ پلیٹ فارم پر ماچادو کے جیتنے کے امکانات جمعرات کی رات سے جمعے کی صبح کے درمیان 3.75 فیصد سے اچانک بڑھا کر تقریباً 73 فیصد تک پہنچا دیے تھے۔ تاہم کسی ماہر نے نہ ہی کسی میڈیا ادارے نے ماچادو کو انعام کے ممکنہ امیدواروں میں شمار کیا تھا، جب کہ...
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، خصوصاً غزہ اور فلسطین میں حالیہ واقعات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس کے علاوہ، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سفارتی کوششوں اور ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر شرم الشیخ میں پیر کے روز ہونے والے آئندہ سمٹ سے پہلے کی تیاریوں کے حوالے سے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ رابطہ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن...
پشاور: پشاور میں تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ صورت حال کے تناظر میں ایلیٹ فورس کو بھی طلب کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سینئر پولیس افسران کے مطابق دہشت گرد بھاری ہتھیار استعمال کر رہے ہیں اور صورتحال خطرناک ہے۔ پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو مار دیا، تاہم مقابلے کے دوران مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کی...
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر دوائسہ کے علاقے میں خاندانی تنازع کے دوران باپ اور بیٹے کے چہروں پر تیزاب پھینکا گیا۔ اسی دوران معاملے میں بیچ بچاؤ کرنے آئے ایک شخص پر بھی ایسڈ جا گرا۔ تینوں زخمیوں کو فوری طور پر دوائسہ ہائر سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’بوفے کا کھانا اپنے بیگ میں مت ڈالیں‘، سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل کا بھارتی سیاحوں کو انتباہ بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق یہ جھگڑا کھیت میں پڑے بجلی کے تاروں کو لے کر شروع ہوا تھا اور خاندان کے دو گروپ دو دن سے باہمی تلخیاں کر رہے تھے۔ جھگڑے کے دوران ایک فریق نے ایسڈ پھینکا، جس سے دونوں باپ بیٹے اور درمیان آنے والا...

ڈی آئی خان: حملہ آوروں کیخلا ف آپریشن مکمل، 5 دہشتگرد ہلاک، شہید پولیس اہلکاروں کو وزیر داخلہ کا خراج تحسین
ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے خودکش حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دہشتگرد پولیس ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ شدید فائرنگ کی۔ حملے کے دوران 7 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ آپریشن مکمل، دہشتگرد ہلاک ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے رات گئے آپریشن مکمل کیا اور حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ڈی جی پبلک ریلیشنز نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تقریباً...
بالی ووڈ کے مشہور ٹاک شوز میں اب ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک طرف کرن جوہر کا بے مثال شو ‘کافی ود کرن’، جو گزشتہ 2 دہائیوں سے ناظرین کو چٹپٹی گپ شپ، بے باک سوالات اور مشہور ‘ریپیڈ فائر’ راؤنڈ سے محظوظ کر رہا ہے۔ دوسری جانب، پرائم ویڈیو پر نیا شو ‘ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل’ اپنی دوستانہ اور ہلکی پھلکی گفتگو کے انداز سے توجہ حاصل کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلم سَیّارا کی کامیابی پر ’کرن جوہر‘ انتہائی جذباتی کیوں ہوئے؟ 2004 میں شروع ہونے والا ‘کافی ود کرن’ اب تک 9 سیزن مکمل کر چکا ہے۔ اس شو کی پہچان وہ لمحات ہیں جب سیلیبریٹیز نے کرن جوہر کے...
پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں احمدی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 6 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے، فائرنگ کے فوراً بعد سڑک کے دوسری جانب تعینات 2 پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک مشتبہ شخص پستول لیے عبادت گاہ بیت المہدی ربوہ کے قریب آیا اور سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ شروع کر دی، گارڈز احمدی کمیونٹی کے رضاکار تھے، فائرنگ کے نتیجے میں 6 گارڈ زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے عبادت گاہ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 4...
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ پختونخوا استعفیٰ منظور نہ کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انہیں تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کا اسمبلی ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔ اسمبلی کے اجلاس کا فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کی رات گئے بیٹھک میں کیا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ اجلاس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد تحریک پیش کی جائے گی، گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ کرنے...
مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں دوسرے روز بھی بند معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ مکمل طور پر بند ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے جبکہ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تا حال سیل ہیں۔ وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد...
ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بناتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو واصل جہنم کردیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔ جوابی کارروائی کے دوران پولیس کے 7 بہادر اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں...
ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں نے ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ پر حملہ کردیا اور اندر داخل ہوگئے، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور سینٹر کو گھیر لیا جس کے بعد دوطرفہ مقابلہ جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے وقت زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جن سے گھروں کی دیواریں لرز اٹھیں، آوازیں دور دور تک سنی گئیں، پولیس جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئی۔ متعلقہ ایس ایچ او کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے دس کلومیٹر دور اور تھانہ صدر سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کیا، تین راکٹ لانچر پولیس ٹریننگ اسکول پر داغے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ، ایس پی سی ٹی...
وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔آئی جی اسلام آبادپولیس، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنراور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے تک عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دینے والےاسلام آباد پولیس و فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی،انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کا حوصلہ بڑھایا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری اور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کے جذبے کو سراہا،انہوں نے نے جوانوں سے کھانے پینے کی فراہمی کے بارے میں پوچھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس...
فلپائن میں 7.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے،انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کردی ہے،تاحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے بعد منڈاناؤ جزیرے پر واقع داواؤ شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں کلاسز معطل کردی گئیں ہیں،دوسری طرف پاپوا نیو گنی میں بھی 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے، 7.0 شدت کا زلزلہ سیبو صوبے کے ساحلی شہر بوگو میں آیا، جس کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔
سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انہیں موجودہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے، طاہر حسین انداربی کو نیا ترجمان بنانے سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف...