برطانیہ : مٹاپے سے نمٹنے کے لیے مختلف مشروبات پر ٹیکس کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں مٹاپے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور مختلف سافٹ ڈرنکس پر نیا شوگر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں میں بڑھتے ہوئے وزن، بالخصوص بچوں میں مٹاپے کی شرح کو کم کرنا ہے۔نئے قانون کے تحت مشروبات میں چینی کی موجودہ حد 100 ملی لیٹر میں 5 گرام سے کم کرکے 4.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف بی آر کا ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور دیگر شعبوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ
ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ایف بی آر نے مختلف شعبوں کے پروفیشنلز کا آڈٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آڈٹ کے لیے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں جبکہ آئندہ چند دنوں میں مزید 200 آڈیٹرز بھی ہائر کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر ایف بی آر 2 ہزار نجی آڈیٹرز کو آڈٹ کے عمل میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو ٹیکس دہندگان کی معلومات مکمل طور پر خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاری فیس لینے والے ڈاکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کے آڈٹ ہوں گے، جن میں کراچی اور لاہور کے 100، 100 جبکہ اسلام آباد کے 50 ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔
ایف بی آر کے مطابق بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرز اور مہنگی کاسمیٹکس فروخت کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پینٹ اور سیمنٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے بھی نجی کمپنیوں کا آڈٹ کیا جائے گا۔