2025-07-24@17:45:21 GMT
تلاش کی گنتی: 257
«دھماکے کی»:
سٹی42: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ایک بار پھر ایک مسافر ٹرین بولان میل کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی لیکن وہ مساروں کو کوئی نقصان پہنچانے میں ناکام ہو گئے۔ آج جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع سبی میں ڈنگرا کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں بولان میل بال بال بچ گئی۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سبی کے علاقہ ڈنگرا کے قریب آج ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے چھپ کر بزدلانہ وار کیا اور بولان میل گزرنے کے بعد ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ہوا ۔ اس دھماکے سے بولان میل کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر...

ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے محمد اعجازچوہدری
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے بلوچستان میں انسانیت سوزدہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ژوب میں صوبہ پنجاب کے بیگناہ و معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔، یہ الم ناک وحشیانہ دہشتگردی کاواقعہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے تاکہ بلوچستان کے حالات مذید خراب اور امن وامان صورتحال بگڑتی رہے ہماری پاک فوج کے عظیم بہادر نوجوان ملک دشمن قوتوں سمیت ملکی آلہ کار بننے والے سہولت کاروں سے مقابلہ کر رہے ہیں ہمیں اپنی عظیم...
انڈونیشیا کا آتش فشاں ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی لاکی پوری شدت کے ساتھ دوبارہ سے پھٹ پڑا، جس کے باعث راکھ اور گرم گیسز کا طوفان 18 کلو میٹر (11 میل) آسمان کی بلندی تک پہنچ گیا اور قریبی دیہات پر راکھ کی تہیں جم گئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی ارضیاتی ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آتش فشاں گزشتہ ماہ سے اعلیٰ ترین الرٹ لیول پر ہے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آتش فشاں پھٹ جانے کے باعث آتش فشانی مواد، گرم گیس، چٹانیں اور لاوا پہاڑ کی ڈھلوانوں سے 5 کلومیٹر (3 میل) تک نیچے بہنے لگا۔ ارضیاتی ایجنسی کے سربراہ محمد وافد کے مطابق یہ...
—فائل فوٹو لاہور میں نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑ کر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق نیو راوی پُل پر پولیس ناکے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے ناکہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی۔کار سوار نے ناکے پر کھڑے پولیس کانسٹیبل صدیق کو بھی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر گاڑی کو روکا اور کار ڈرائیور ظفر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دالبندین کے علاقے فصیل کالونی میں ایسٹرن بائی پاس کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی اور ڈی ایس پی عابد شیرزئی خود جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ...
سٹی 42 : باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ داعش کے میڈیا ادارے اعماق نیوز ایجنسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، اس کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان سے منسلک اکاؤنٹس نے بھی حملے میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار واقعہ میں داعش اور ٹی ٹی پی کے ممکنہ گٹھ جوڑ یا...
—فائل فوٹو باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی دی میں درج کر لیا گیا اور واقعے پر سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کر لی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے موٹرسائیکل کے پرزے، بارودی مواد اور آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث 7 دہشت گردوں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے باجوڑ بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی باجوڑ دھماکا، شہید اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کا تعلق سوات سے تھا، خواجہ آصف آئی جی خیبر پختونخوا نے آر پی او ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی دوسری جانب گورنر...
باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے کے بم دھماکے کی ایف آئی ار تھانا سی ٹی دی میں درج کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ایف آئی ار کے متن میں کہا گیا کہ اے سی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہے تھے، اطلاع موصول ہوئی کہ کہ اے سی اور دیگر پر حملہ ہوا، واقعہ میں اے سی سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔ باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی۔ سی ٹی ڈی نے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، جائے وقوعہ سے آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔
باجوڑ دھماکےسے متعلق سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار،7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی،واقعہ میں ملوث7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی ہے۔ سی ٹی ڈی رپورٹ کےمطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کےپارٹس، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے،جائے وقوعہ سےآئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے،واقعہ میں ملوث7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی ہے۔ باجوڑ دھماکےکا مقدمہ تھانا سی ٹی دی باجوڑ ریجن میں درج ہے،نامعلوم دہشت گرد کے خلاف ایف آئی آر دہشتگری دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ کہ...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات دے دیے۔آئی جی ذوالفقارحمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خصوصی ٹیم باجوڑ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ باجوڑ: اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی میں دھماکے سے 5 افراد شہید ہوئے، ڈپٹی کمشنرباجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔ ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناوا گئی کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے، دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
وزیرِاعظم شہباز شریف— فائل فوٹو باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار نواگئی، دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔وزیراعظم نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا اور شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تحصیل خار میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اے سی فیصل سلطان، تحصیل...

بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے باجوڑ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصلیدار سمیت 4 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیر اعلیٰ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورشہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے باجوڑ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اوردیگر اہلکاروں کی شہادت پر دلی اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے شہدا کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارِ کیا۔ صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند اور...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکے کی مذمت کی ہے ۔بدھ کو یہاں جاری کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت دیگر افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔(جاری ہے) گورنرنے شہدا کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگناہ افراد کا ناحق خون بہانے والے...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ صدر مملکت نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کی شہادت پر دلی اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا، کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں ۔ صدرمملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ کی تحصیل خار میں صدیق آباد پھاٹک کے قریب سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ محسن نقوی نے شہید اسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، صوبیدار نور حکیم، کانسٹیبل رشید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں...
لکی مروت میں پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔لکی مروت میں ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد نے پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پائپ لائن کو تھانہ صدر کی حدود تورواہ وانڈہ امیر کے قریب اڑایا گیا۔پولیس نے کہا کہ گیس حکام اور سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
ترکیہ کے ایک ہفت روزہ میگزین میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے کے بعد شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں خاکے کے خالق کارٹونسٹ سمیت ایڈیٹوریل ٹیم کے کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ متنازع خاکہ 26 جون 2025 کے شمارے میں شائع کیا گیا، جس میں پیغمبر اسلام ﷺ کے حوالے سے توہین آمیز تاثر دیا گیا، اس اقدام پر ملک بھر کے مذہبی حلقوں میں شدید غصہ دیکھنے میں آیا۔ یہ بھی پڑھیں: توہین رسالت کے مجرم کی سزا کیا ہوگی؟ وفاقی وزیر نے بتادیا استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول:ترکی میں طنزیہ مواد پر مبنی ایک میگزین کے چار ملازمین کو ایسا خاکہ چھاپنے پر گرفتار کرلیا ہے جو بظاہر پیغمبر اسلام ﷺکی شبیہہ پیش کر رہا تھا۔خیال رہے اسلام میں پیغمبرِ اسلام کے خاکے بنانا ممنوع عمل ہے۔ترکی کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے لیمین میگزین میں چھپنے والے خاکے کوشرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ایڈیٹر، گرافک ڈیزائنر، ڈائریکٹر اور کارٹونسٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔میگزین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں پیغمبر اسلام کا خاکہ چھاپنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کام میں کہیں بھی پیغمبر محمد کا ذکر نہیں کیا گیا۔پیر کو استنبول میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) پیر کو دھماکے کے بعد مقامی حکام نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ابتدا میں 12 بتائی تھی، تاہم آج منگل کو جائے حادثہ پر تلاشی کارروائی کے دوران مزید لاشیں ملنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 34 بتائی گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد اب 44 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاستی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کم از کم 36 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے آج جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ بھارت: کیمکل پلانٹ میں گیس لیک ہونے سے 8 ہلاک اورسینکڑوں متاثر مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے صنعتی ضلع سنگا ریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، جب کہ کچھ کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ری ایکٹر یونٹ میں پیش آیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور زہریلا دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری موقع پر پہنچیں، تاہم آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی پیکج کا...
حیدر آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع سنگا ریڈی کے صنعتی علاقے میں واقع کیمیکل فیکٹری میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے مزید کچھ زخمی بھی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اب 34 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید افراد کا علاج تاحال جاری ہے تاہم زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ جب کہ زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلنگانہ: بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں واقع فارماسیوٹیکل پلانٹ میں ہونے والے ہولناک دھماکے نے تباہی مچا دی، اب تک 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز سیگاچی کیمیکل انڈسٹریز نامی فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب فیکٹری کے ری ایکٹر میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے یونٹ کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں دھماکے کے وقت 108 کے قریب ملازمین ڈیوٹی پر موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پلانٹ میں نصب ری ایکٹر پھٹنے سے ہوا، جس کے بعد فیکٹری کے کئی حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 34زخمی ہوگئے ۔ واقعہ سیگاچی انڈسٹریز نامی کیمیکل پلانٹ کے ری ایکٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئیں، تاہم شعلوں کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں زہریلے دھویں یا دیگر خطرناک کیمیکلز کے اخراج کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث صنعتی حادثات...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں خطرناک دھماکے سے کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ سیگاچی انڈسٹریز نامی کیمیکل پلانٹ کے ری ایکٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم شعلوں کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں زہریلے دھویں یا دیگر خطرناک کیمیکلز کے اخراج کا فی الحال کوئی اندیشہ نہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارت میں صنعتی حفاظتی اقدامات کی...
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا، جب مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی "پوما" پر نصب شدہ بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے خان یونس میں دو مختلف واقعات میں 7 فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح اعتراف کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک افسر اور 6 فوجی ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا، جب مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی "پوما" پر نصب شدہ بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔...
’جیو نیوز‘ گریب جیکب آباد میں سبزی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔ریلوے پولیس نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سکھر سے طلب کر لیا گیا ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔دھماکے کے باعث اپ ٹریک سے آنے والی سکھر ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔
ایران(نیوز ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے صبح سویرے ایران پر تازہ ترین حملے کے بعد دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں زوردار دھماکے سنائی دئیےگئے ہیں، دھماکوں کے ساتھ ہی ائیر ڈیفنس نظام فعال ہوگیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے تہران کے مشرق اور جنوب مشرقی علاقوں میں کیے گئے ہیں جب کہ جنوب مغربی خوزستان صوبے کے شہر اہواز میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ دھماکے امریکی صدر کی وارننگ کے فوراً بعد ہوئے ہیں، جس میں انہوں نے شہریوں سے فوری طور پر تہران خالی کرنے کا کہا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں مفرور دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کا حتمی چالان سی ٹی ڈی نے جمع کروا دیا۔ چالان میں ماسٹر مائنڈ کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبد الرحمان عرف رحمان گل کو مفرور قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے مفرور دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 87، 88 کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے مفرور ملزمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد:حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق 3افراد زخمی ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔بچے کے ورثاءکا ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا،غیر قانونی دھندے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ حیدرآ باد کے گنجان آباد علاقے ریلوے پھاٹک گجراتی پاڑہ کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے دس سالہ بچہ عامر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دھماکا ایل پی جی کی دکان میں بڑے سلنڈر چھوٹے سلنڈر میں گیس منتقلی کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی،...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نےکیس کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان کے مطابق کیس میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم عبد الرحمان، سراج بھٹار عرف دانش کو بھی نامزد کیا گیا ہے، سہولتکاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد گرفتار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی چالان کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ گل نسا نے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، خود کش حملہ آور نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی:بھارتی بحریہ نے ممبئی جانے والے ایک سنگاپور پرچم بردار کارگو جہاز “وان ہائی 503” پر پیش آنے والے دھماکوں اور آتشزدگی کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش و بچاؤ کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعے کے دوران تقریباً 40 کنٹینرز عرب سمندر میں گر گئے جبکہ متعدد عملے کے اراکین نے آگ سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ بھارت کے جنوبی صوبے کیرالا کے ساحل سے 144 کلومیٹر (90 میل) دور پیش آیا، جہاز پر سوار 22 اراکین پر مشتمل عملے میں سے 18 کو بحفاظت بچا لیا گیا جبکہ 4 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، سنگاپور کی میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی (MPA) کے مطابق،...
بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کی جانب جانے والے کارگو جہاز پر کئی دھماکے ہوئے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 40 کنٹینرز بحیرہ عرب میں گر گئے اور کئی عملے کے ارکان کو شعلوں سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگانی پڑی۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی آفات سے نمٹنے کی اتھارٹی کے سیکریٹری شیکھر کوریاکوز نے بتایا کہ سنگاپور کے جھنڈے والے ’WAN HAI 503‘ نامی جہاز کو کیرالہ کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز پر 22 ارکان موجود تھے، 18 سمندر میں کود گئے...
مردان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق مردان کے علاقے ارم کالونی میں گھر میں گیس کے دھماکے کے باعث 2 منزلہ مکان منہدم ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئی۔جاں بحق افراد میں فواد ولد امجد، زوجہ فواد، ریان ولد فواد، عائزہ دختر فواد ، شاہ فہد ولد امجد، طوبیٰ دختر جواد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں عائشہ دختر فواد اور دعا دختر جواد شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل ککے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر...
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا مردان میں گیس لیکیج کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔پولیس کے مطابق ارم کالونی کے ایک گھر کی دوسری منزل پر رات گئے گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس سے گھر کی چھت گرگئی۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے جن کی نماز جنازہ ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔ کورنگی، گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، نوجوان جھلس کر جاں بحقکراچی کورنگی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث کچن میں... نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی...
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں کمانڈو بریگیڈ اور یحلوم انجینئرنگ یونٹ کے ارکان سمیت اپنے چار فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔ قابض فوج کے ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق، میگلان یونٹ، یحلوم یونٹ کی انجینئرنگ ٹیموں کے ہمراہ آج صبح خان یونس میں ایک عمارت میں داخل ہوا۔ ان کے داخلے کے پانچ منٹ بعد عمارت کے اندر ایک دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹ گئی۔ قابض فوج کے اعتراف کے...
کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر عباس آفریدی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے،عباس آفریدی کو ایم ایچ کھاریاں برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا، دھماکے میں 3زخمی زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔ کراچی میں 4 سے 6 لاکھ کنڈے ہیں، ہمارے پاس مفت بجلی دینے کا آپشن...
شامی ذرائع نے ملک کے وسطی علاقے میں واقع حما کے ہوائی اڈے و ملٹری بیس کے مغربی حصے میں واقع ہتھیاروں کے ڈپو پر صیہونی حملے کی اطلاع دی ہے اسلام ٹائمز۔ شام پر حاکم افراتفری کی فضاء میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ اس بار شام کے وسطی علاقے میں واقع حما کے ہوائی اڈے و ملٹری بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق شامی ملٹری بیس پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے یہاں ہونے والے یکے بعد دیگرے مہیب دھماکوں، کہ جن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، کے باعث پورے علاقے کو سیاہ دھوئیں کے گھنے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں...
کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے بلاک 10 اے میں دکان کے اندر دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قریبی دکاندار خوفزدہ ہو کر دکانوں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے تین افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ اسد 45 سالہ شاہد اور 40 سالہ شبیر کے نام سے کی گئی جبکہ دھماکا ایئرکنڈیشن مرمت کرنے کی دکان میں کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطاق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک اور سرہ غڑ گئی کے علاقے میں واقع کلی منگل میں قبائلی رہنما عبدالسلام خان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق او ر 9 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت عبدالسلام اور عبد النافع کے ناموں سے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 27سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا. پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، 10 مئی کی فتح کی بنیاد 28مئی 1998ء کو رکھی گئی۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور بلند رہے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ممنون ہے۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم واضح رہے کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے ہیں، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن...
یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے، یہ 24کروڑ عوام کے جذبے ، عزم ، ارادے اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہیاور آنے والی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملا اپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے...
چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ کے شہر گاومی میں منگل کے روز ایک کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آسمان کی طرف دھوئیں کا سرمئی اور نارنجی رنگ کا بادل اٹھا، اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر سے کچھ دیر قبل شین ڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کے ورکشاپ میں ہوا۔ سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی کے مطابق ریسکیو اور طبی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد دھواں بلند ہو رہا ہے اور اطراف کی...
---فائل فوٹو خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی، مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں۔ خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہیددہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے اسکول کی بس کو گاڑی سے نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے...
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے خضدار میں سکول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔خضدار بم دھماکے پر ترجمان چینی دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بلوچستان میں سکول بس پر حملے کا نوٹس لیا ہےہم متاثرین کے لیے گہرے افسوس کا اظہار کرتےہیں،جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی ہے۔چینی ترجمان نےکہا کہ بیجنگ ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ مزید :
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول وین پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری جانب واقعہ میں زخمی ہونے والی ایک اور طالبہ دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں بس پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں درج کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں ہونے...
اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلباء کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے قتل عام سے شدت پسند عناصر کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ پاکستانی قوم بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور معصوموں کو قتل کرنے والے عناصر کے خلاف ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلباء کو دہشتگردی...
وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم خضدار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی اور عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں خضدار دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی آج کوئٹہ پہنچیں گے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمزور...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ہر محب وطن اپنا قومی و ملی فریضہ سمجھ کر دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے کردار ادا کرے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن سفاک قاتل اور ملک دشمن ہیں، ان کا صفایا قانون نافذ کرنیوالوے اداروں کو پوری طاقت سے کرنا ہوگا، حکومت دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کا اعلان کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگرد کسی کی معافی یا رحم کے لائق نہیں انہیں پوری طاقت سے کچلنا ہوگا، دہشتگرد کاروائیوں کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں بھارت کی طرح ملک میں موجود دہشتگردوں کو بھی...
ویب ڈیسک؛ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خضدار بس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے آج کوئٹہ جائیں گے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خضدار بس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ہونے والی تقریب مؤخر کردی گئی ہے، تقریب خضدار بس حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔ بارشیں ہی بارشیں ؛ این ڈی ایم اے نے اہم پیش گوئی کردی
امریکی وزیر دفاع پيٹ ہيگسيتھ نے 2021 میں افغانستان سے ہونے والے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہيگسيتھ نے بارہا بائیڈن انتظامیہ پر اس انخلا کی شدید تنقید کی ہے، جسے ہيگسيتھ نے منگل کو ’’تباہ کن اور شرمناک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق میں گواہوں کے انٹرویوز کیے جائیں گے، فیصلہ سازی کا جائزہ لیا جائے گا اور ’’سچائی سامنے لائی جائے گی‘‘۔ پینٹاگون، یو ایس سینٹرل کمانڈ، محکمہ خارجہ اور کانگریس کی جانب سے اس انخلا کے متعدد جائزے پہلے ہی کیے جاچکے ہیں، جن میں...
پولیس کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم چار طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خضدار میں زیر پوائنٹ کے مقام پر اس وقت ہوا، جب آرمی پبلک اسکول کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم چار طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے اور ایمبولنسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا...
پولیس کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم پانچ طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خضدار میں زیر پوائنٹ کے مقام پر اس وقت ہوا، جب آرمی پبلک اسکول کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم پانچ طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے اور ایمبولنسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا...
قلعہ عبداللہ(نیوز ڈیسک) قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں مارکیٹ میں دھماکہ ہوا، دھماکے میں چار افراد شہید جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس، لیویز حکام اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ڈی سی قلعہ عبداللہ نے بتایاکہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں، دکانیں تباہ اور مارکیٹ کی متعدد دکانیں مسمار ہو گئیں، دکانوں کے ملبے تلے بھی لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
قلعہ عبداللہ (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں گلستان بازار میں جبار مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 1 شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع نے دھماکے میں 1 شخص کے جاں بحق، 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گر گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔ مزیدپڑھیں:کےالیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری، بلدیہ میں غیرقانونی پی ایم ٹی ہٹا دی گئی
اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔تمام پی ٹی آئی رہنما داہگل پولیس ناکے سے واپس روانہ ہوگئے، فیصل جاوید، احمد چٹھہ، فردوس شمیم، اسامہ حمزہ اڈیالہ پہنچے تھے، میاں غوث اور رانا عاطف بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پہنچے تھے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پولیس نے داہگل ناکے سے آگے نہیں جانے دیا۔
کوئٹہ ( نیوز ڈیسک)منیر احمد مینگل روڈ پر پیپلزپارٹی کی ریلیمیں دھماکا۔ ریسکیو کے مطابق دھماکے میں پیپلزپارٹی کے متعدد کارکن زخمی۔ دھماکا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ریلی پر کیا گیا۔ ریلی علی مدد جتک کی قیادت میں جلسے میں شرکت کیلئے جارہی تھی۔ دھماکے میں علی مدد جتک محفوظ رہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزیدپڑھیں:پاک فوج نے دشمن کے حملے کا بھرپور اور فوری جواب دیا ,وزیراعظم کا پسرور چھاؤنی کا دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” میں فوجی بہادری کو خراجِ تحسین

ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئرہونے والیوڈیوزکوجھوٹا ثابت کردیا، سیالکوٹ پرحملےکی وڈیوایک ماہ پرانی ،ممبئی میں گیس سلنڈر دھماکے کی نکل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی،بھارتی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک وڈیو بھی شیئرکی گئی،وڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو...
صوبائی وزیر مینا آفریدی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ دشمن کی مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر برائے اعلی تعلیم نے کہا کہ دہشت گرد کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر مینا آفریدی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ دشمن کی مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر برائے اعلی تعلیم نے کہا کہ دہشت گرد کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں...
نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار عبدالمنان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے باعث ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔تیل بردار ٹرک میں آگ لگنے کے بعد لوگ آگ بھجانے میں مصروف تھے کہ ٹرک کا ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ میں زور دار دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی میزائل تباہ کردیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملوں کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ رات آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کیا، جس میں بھارتی ایئر بیسز، فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے۔ بھارت کی جانب سے بھی پاکستان پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جھائی میں بھارتی میزائل کو فضاء میں ہی مار گرایا ہے۔ پاکستان کا جوابی وار، بھارت نے فوجی اڈوں...
تصویر بشکریہ جیو نیوز لاہور میں والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا ہے جس کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ یہ حملے ڈرون سے کیے گئے ہیں۔دھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔ریسکیو کے فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس دھماکے کی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون سے دو حملوں کی اطلاعات ہیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر پولیس نے ناکے لگا دئیے، گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ملاقات کے لیے بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ، بھابھی مہر النساء گورکھپور ناکہ پہنچیں، تاکہ اجازت ملنے پر ملاقات کے لئے جیل روانہ ہوں، سینیٹر علی ظفر اور ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجھوتہ اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا، ان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی، عظمی خانم اور کزن قاسم خان کو بھی گورکھپور ناکے پر...
بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ہونے والے ہولناک دھماکے میں زخمی ہونے والا رضاکار شوکت علی کراچی کے نجی اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ شوکت علی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جلتا ہوا ٹرک آبادی سے دور منتقل کیا تھا تاکہ شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔ کوئٹہ سے جاری اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے بعد ٹینکر میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں شوکت سمیت 60 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے اس المناک واقعے میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ نوشکی میں 28 اپریل کو پیٹرول سے بھری ٹرک کو آگ لگنے سے 60 افراد جھلس کر زخمی...
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے نوشکی میں آئل کے ٹرک کے دھماکے میں جاں بحق افراد کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی غلام دستگیر بادینی کا نقطہ اعتراض پر اظہارخیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی سانحہ میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، حکومت واقعے میں مرنے والوں کو شہید قرار دے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے رکھوں گا۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب آئل ٹینکر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشکی دھماکے میں جھلسنے والے ایک اور زخمی نے کراچی کے اسپتال میں دم توڑ دیا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد13ہوگئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی کے قریب آئل ٹینکر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں جھلسنے والوں میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت 33 سالہ جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے 24 افراد میں سے 13 دوران علاج دم توڑ چکے ہیں۔ جن کی لاشیں غسل اور کفن کے بعد نوشکی روانہ کی جاچکی ہے۔...
کراچی: بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر کے اندر دھماکے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈا کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد علاج کے لیے کراچی منتقل کیے گئے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر 40 سے زائد زخمیوں میں سے 2 پہلے ہی انتقال کر چکے تھے جب کہ مزید 4 افراد گزشتہ شب دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ سلمان...
—فائل فوٹو نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے مزید 4 زخمی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں دورانِ علاج دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلمان، وزیر احمد، دُر محمد اور عبدالباسط شامل ہیں۔ نوشکی: ٹرک میں آگ لگنے کا واقعہ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہگزشتہ روز نوشکی کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کراچی کے نجی اسپتال میں نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 10 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 17 زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ نوشکی میں چند...
مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد، بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دنوں میں ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔سربراہ جے یو آئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقا چاہتا ہے،ہم بھارت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔آخر میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی...
—فائل فوٹو جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب بم دھماکے کے 3 زخمی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق 3 روز قبل ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال وانا میں 18 زخمی زیرِ علاج ہیں۔
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )ایرانی بندرگاہ پر دھماکے اور آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 70 ہو گئی اور ہرمزگان کے گورنر کے مطابق 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ 22 نامعلوم لاشیں ہیں جن کی فرانزک ڈاکٹرز شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایران کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آگ بجھانے کا آپریشن ختم ہو گیا ہے جبکہ ہرمزگان کے گورنر نے کہا ہے کہ متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں اور ہمیں علاقے کی صفائی میں کئی دن لگیں گے کنٹینرز کو منتقل کرنے میں دو ہفتے تک لگ سکتے ہیں.(جاری ہے) دوسری جانب دھماکے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ کمیٹی کی...
تصویر— اسکرین گریب گزشتہ روز نوشکی کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تیل کے ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک ہے، ان 10 زخمیوں کے 80 فیصد جسم جھلس گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو کوئٹہ سے کراچی لا کر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا، یہ تمام زخمی نوشکی کے رہائشی ہیں۔دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی تدفین کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔
صوبائی مشیر صحت کے پی احتشام علی نے دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ اب تک 7 افراد کی لاشیں وانا اسپتال لائی جاچکی ہیں، اسپتال میں 15 زخمیوں کو بھی لایا گیا، اسپتال میں زخمیوں کا علاج ایمرجنسی بنیادوں پر جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں امن کمیٹی دفتر کے دفتر پر بم دھماکا کیا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بازار میں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔ ڈیسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا کی جانب سے جاری بیان...
پولیس کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور اسے آبادی سے دور لے جا رہا تھا، اس دوران دھماکہ ہوا، جبکہ لوگوں کے رش کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل کے ٹینکر کو آگ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ پولیس افسران سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیٹرول ترسیل کرنے والی ٹینکر کو بازار کے ایک گیراج میں ٹھیک کرنے لیا گیا تھا، تاہم نا معلوم وجہ سے گاڑی پر آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے گاڑی کو آبادی سے دور میدان میں منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم لوگ گاڑی کے قریب دیکھنے کے غرض سے جمع ہوگئے۔ اس دوران گاڑی کی...
سٹی 42 : نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرا افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کےدرجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کچھ بھی کر لیں سکیورٹی فورسز اور بہادر عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک
ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 1200 ہے۔ چوبیس گھنٹوں سے زائد عرصے سے لگی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جاسکا۔ روس نے ایران کو مدد کی پیش کش کرتے ہوئے روسی طیارے ایران بھیج دیے ہیں۔ ایرانی وزارت دفاع نے پورٹ پر فوجی سازو سامان کی موجودگی کی بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کومسترد کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکے کی مکمل چھان بین کا حکم دیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے سکیورٹی اور...
ایران کے شہر بندرعباس میں رجائی بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، ایران نے اس افسوسناک واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کے ورثا کیا کہہ رہے ہیں؟ احمر ایران کے مطابق 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں داخل ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، جبکہ مزید افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ اس افسوسناک واقعے پر ایران بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے، ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اسپتالوں میں زیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) یہ دھماکہ ہفتہ 26 اپریل کو آبنائے ہرمز کے قریب جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ پر ہوا۔ آبنائے ہرمز سے دنیا کی تیل کی پیداوار کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔ بندرگاہ کے کسٹم دفتر نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممکنہ طور پر دھماکہ خطرناک اور کیمیائی مواد ذخیرہ کرنے والے ڈپو میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ہوا۔ ایک علاقائی ایمرجنسی عہدیدار نے بتایا کہ کئی کنٹینر پھٹ گئے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز نے ایران کے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کی وجہ بننے والا...
ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والے زوردار دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی جب کہ گزشتہ روز خوفناک دھماکے میں 750 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا۔ دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ متضاد اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 750 سے زائد ہوگئی۔ ابتدائی طور پر 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی جو اب بڑھ کر 25 ہو گئی ہے تاہم ہلاکتوں...
ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی شہر بندرعباس کی اہم بندرگاہ پر مزید دھماکے ہوئے، کل سے اب تک دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی، جب کہ 750 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا ہے کہ جنوبی ایران میں بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ مومینی نے بتایا کہ 750 افراد زخمی ہوئے ہیں, جن میں سے 300 اب بھی بندر عباس کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ مریضوں کو جن کو مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے،...
یاد رہے کہ آج سہ پہر 11 بجے شہید رجائی بندرگاہ پر ایک خوفناک دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 416 زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بندرگاہ پر موجود ایک انتظامی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پذشکیان نے شہید رجائی بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں پیش آنے والے واقعے کے متاثرین سے گہرے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کی وجوہات کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا۔ پزشکیان نے اس خوفناک دھماکے میں زخمی...
ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والا زوردار دھماکا اتنا شدید نوعیت تھا کہ قریبی علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا۔ دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ متضاد اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے 400 کے درمیان ہوسکتی ہے۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور متعدد علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )ایران کے شہر بندر عباس میں واقع شہید رجائی بندرگاہ کے قریب دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 115افراد زخمی ہوگئے ہیںابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی عرب نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے اور آتش زدگی کا واقعہ تہران سے ایک ہزارکلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر ایران کے صوبہ ہرمزگان کی اہم بندرگاہ کے قریب پیش آیا.(جاری ہے) ایرانی ذرائع ابلاغ کے ابتدائی اندازوں کے مطابق دھماکے میں کم وبیش 115 افراد زخمی ہوئے جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہرمزگان پورٹس اینڈ میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے ایک سینئر اہلکار اسماعیل مالکی زادہ نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ دھماکہ شہید رجائی بندرگاہ کے عرشے کے...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی روبینہ خالد نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء نے ملک کے امن اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشتگردوں کی...
کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ ہنہ اوڑک نوید اختر نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کی کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 4 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد، جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لانس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے...
راولپنڈی: راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماؤں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلیٰ کے پی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔ مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی، احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما...
—فائل فوٹو لکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس کی موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کی تحصیل نال بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، کئی زخمیخضدار/ڈیرہ مراد جمالی خضدارکی تحصیل نال میں... پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔
---فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے راولپنڈی پولیس نے گور کھپور ناکے پر روک دیا۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ بانئ پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے روک دیا۔ علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے تھے۔بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے۔اڈیالہ جیل انتظامیہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پولیس کو چکمہ دے کر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس پہنچ گئے۔عمر ایوب کو داہگل ناکے سے پہلے گورکھپور ناکے پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ روک دیا گیا تھا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب گورکھپور ناکے سے موٹر سائیکل پر اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔عمر ایوب گورکھپور ناکے پر پولیس کو چکمہ دے کر داہگل ناکے کی طرف روانہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل کی طرف جانے سے روکا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ میں اب راستہ بدل کر جیل کے دوسرے ناکے پر جانے کی کوشش کروں گا، ہم تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔(جاری ہے) منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی...
پولیس کے مطابق دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر دھماکے سے تین پولیس اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مستونگ میں دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا، تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج اور سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے منتقل کیا جا...
ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر افسران اور جوانان محفوظ رہے، دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شانگلہ شاہ حسن اور خیبر پختونخوا پولیس کی گاڑیوں پر علاقہ دوہ خواڑو شیکولی موڑ حدود تھانہ چوگا میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر افسران اور جوانان محفوظ رہے، دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے...