شکارپور: ریلوے ٹریک دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں 4 مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ متاثرہ ریلوے ٹریک سے شواہد اکھٹا کر رہا ہے۔ مسافروں کو بسوں کے ذریعے بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفرایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھیں اور ٹرین میں سوار 4 مسافر زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: پشاور اور کوئٹہ کا ریلوے رابطہ منقطع، جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل
ڈی ایس ریلوے دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہے، متاثرہ ٹریک کی مرمت کام شروع کردیا گیا ہے، ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔
شکارپور کے علاقے سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں دھماکے میں چار سے زائد مسافر زخمی ریسکیو کا عمل جاری@GovtofPakistan @PakrailPK @Telegraph @jang_akhbar pic.
— BarkatKhokhar (@92Newsjacobabad) October 7, 2025
وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی شکارپور سے تفصیلات طلب کرلیں، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی ہے کہ فی الفور واقعہ کی تفتیش کا آغاز کریں، ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانےوالے دہشتگردوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک دھماکا، شکارپورذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک دھماکا شکارپور جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کا نیا حربہ: دھماکا خیز ریموٹ کنٹرول گاڑیوں سے غزہ میں دھماکے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے، حماس کی جانب سے جنگ بندی کے جواب کے باوجود صیہونی فوج نے غزہ سٹی پر خوفناک حملے کیے جن میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ حیران کن طور پر صیہونی فوج نے اب نیا طریقۂ جنگ اپنایا ہے — دھماکا خیز مواد سے بھری ریموٹ کنٹرول گاڑیاں جنہیں غزہ کی بستیوں میں بھیج کر عمارتیں تباہ کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے علاقے کے رہائشیوں کو غزہ چھوڑنے کا آخری موقع دیا تھا، مگر اب بھی لاکھوں فلسطینی محصور ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق الحلو انٹرنیشنل اسپتال میں ایک نومولود بچہ اسرائیلی حملوں کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ اسپتال میں صورتحال سنگین ہے، عملہ بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہا ہے۔ تین قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو پہلے ہی نکال لیا گیا ہے جب کہ مزید 10 نوزائیدہ بچوں کو فوری نکالنے کی ضرورت ہے۔