آزاد کشمیر میں کل عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
زاہد بشیر چوہدری: آزاد کشمیر حکومت نے کل 8 اکتوبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
آزاد کشمیر سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
8 اکتوبر کو "یومِ استحقاق و تجدیدِ عہدِ نو" کے طور پر منایا جائے گا۔
زلزلہ 2005 کے شہداء اور متاثرین کی یاد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
آزاد کشمیر بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔
سرکاری دفاتر میں بھی عام تعطیل ہوگی۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
زاہدبشیرچودھری: سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، راجہ ذوالقرنین اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی انچارج چوہدری ریاض کی ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق راجہ ذوالقرنین نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی انچارج چوہدری ریاض سے ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
دوسری جانب وزارتوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کے متعدد وزرا ناراض ہیں، کچھ وزرا نے اپنی نئی وزارتوں پر تحفظات اٹھا دیے،بعض وزراء نے تاحال چارج لینے سے انکار کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
اہم وزارتیں مخصوص گروپس کو دینے پر دیگر ارکان ناخوش ہیں، اختلافات بڑھنے سے حکومت کے اندر نئی سیاسی ہلچل کا خدشہ ہے، پارٹی قیادت وزرا کو منانے کے لیے متحرک ہے، چوہدری ریاض سمیت رابطہ کمیٹی نے ناراض اراکین سے رابطے شروع کر دیے۔
ناراض وزرا نے مطالبہ کیا کہ مشاورت کے بغیر وزارتوں کا فیصلہ قبول نہیں،قیادت نے جلد معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی،کابینہ کی مکمل فعالیت میں تاخیر کا امکان ہے۔
لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی