ہر طاقتور شخص نے آئین کو جوتے کی نوک پہ رکھا، نواز خان ناجی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ کونسل کا الیکشن ہارس ٹریڈنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، کیوں نہ کونسل کے 8 ارکان کو عوام ہی براہ راست منتخب کریں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ قانون سازی چھ ماہ پہلے ہونی چاہیے تھی، جاتے جاتے یہ کس قسم کا قانون پاس ہو رہا ہے، آئین مقدس دستاویز ہے لیکن ہر طاقتور شخص نے اس آئین کو جوتی کی نوک پہ رکھا ہے۔ ہفتہ کے روز اسمبلی سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلی عوام کی نمائندہ نہیں، یہ متعصب اسمبلی ہے کیونکہ کسی حلقے میں دس ہزار ووٹرز ہیں تو کہیں بیس ہزار، ہر حلقے برابر ہونا چاہیے، یہ اسمبلی خواہشات پر بنایا گیا ہے۔ نواز ناجی نے کہا کہ کونسل کا الیکشن ہارس ٹریڈنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، کیوں نہ کونسل کے 8 ارکان کو عوام ہی براہ راست منتخب کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی خاتون ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر آتی ہے وہ متعلقہ خواتین اور متعلقہ اداروں سے ووٹ لے کر آئیں۔ اس وقت جو بھی خاتون آئی ہے وہ کونسے ووٹ لے کر آئی ہے، کونسا ٹیکنوکریٹ ہے جس نے علماء کا، انجینئرز کا یا ڈاکٹروں کا ووٹ لے آیا ہو، وہ تو پارٹیوں کا ووٹ لے کر آیا ہے۔ اگر متعلقہ فیلڈ کا ووٹ لے کر آیا ہے تو اس وقت ہم کہیں گے کہ یہ عوام کا نمائند ہے۔ سعدیہ دانش نے نواز ناجی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں تو اسمبلی میں ہی نہیں آنا چاہیے، ہم کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ نمائندے بے بس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن خواتین خواتین کا ووٹ لے کر آئیں گی تو سارے مرد حضرات گھروں میں ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ووٹ لے کر کا ووٹ لے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔