اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالطی سے ٹیلیفونک رابطے میں غزہ میں امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدلطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور اس دوران مصری وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی پیش رفت اور غزہ میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مصری وزیر خارجہ نے مسلسل اعلیٰ سطح کی مصروفیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار روسی ڈپٹی اسپیکر کونسٹانٹن کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251113-08-27

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسحٰق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نے غزہ میں امن پر بات چیت کی
  • اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، پاکستان میں دہشتگردی پر اظہار افسوس
  • امریکی ناظم الامور کی  ملاقات: آئی ٹی‘  دھاتوں میں سرمایہ کاری بڑھائیں‘ اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار، امریکی ناظم الامور ملاقات، اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون پر گفتگو
  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • صدر مملکت ، تاجک وزیر دفاع ملاقات، معاشی، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، غزہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر قطر و ایران میں تشویش کی لہر
  • اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار روسی ڈپٹی اسپیکر کونسٹانٹن کو شیلڈ پیش کررہے ہیں