data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-05-5
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پانچ روز سے لاپتہ ہونے والی 7 سالہ معصوم بچی کی بوری بند نعش نہر سے برآمد ، نامعلوم افراد کے خلاف قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا صوبائی وزیر ، موجودہ اور سابق ایم این اے سمیت علماء دین کی سخت مذمت ، معصوم بیٹی کی نعش دیکھ کر باپ بے ہوش ، باپ طبعیت خراب ہو جانے پر اسپتال میں داخل ، بچی کی المناک موت پر علاقے میں شٹر ڈاؤن ہڑتال۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے قریبی علاقے جھلوری میں مقامی مسجد کے پیش امام غلام حیدر کی معصوم بیٹی 7 سالہ آمنہ 5 روز قبل اسکول جانے کے بعد سے لاپتہ ہوگئی تھی جس کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں باپ کی مدعیت میں درج کرائی گئی تھی اتوار کے روز علاقے میں واقع دیکہ شاخ میں ایک بوری بند نعش کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو قبضے میں لیا بعد میں نعش کی شناخت 7 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی پولیس نے نعش کو اسپتال منتقل کیا جہاں باپ پیش امام غلام حیدر معصوم بیٹی کی نعش دیکھ کر بہوش ہوگیا افسوسناک واقع کا صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ ایم این اے میر منور علی تالپور سابق ایم این اے سید علی نواز شاہ، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا حفیظ الرحمن ، مرکزی انجمن تاجران ، شہری ایکشن فورم ، پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر آفتاب قریشی سمیت مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھرپور مذمت کرتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ڈاکٹر کے مطابق بچی پر تشدد کے نشانات اور زیادتی کے بعد قتل کا انکشافات ہوا ہے پولیس کے مطابق آمنہ کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قتل کی اصل محرکات سامنے لائے جاسکیں گے۔ دوسری جانب معصوم آمنہ کے بے رحمانہ قتل کے خلاف جھلوری شہر اور آس پاس کے علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کیے گئے جب کہ درد ہولناک واقع کے بعد ڈی آئی جی و ایس ایس پی میرپورخاص نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزماں کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے ہدایت جاری کردی گئیں۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص حافظ سلمان خالد نے جھلوری میں سات سالہ معصوم آمنہ کی کئی دن تک اسکول سے گمشدگی کے بعد قتل پر رد عمل میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ معصوم آمنہ کا اندوہناک قتل کرنے والے جانوروں سے بدتر ہیں۔ سات سالہ معصومہ کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔کئی دنوں تک گم ہونے کی اطلاع کے باوجود معصومہ کی تلاش میں پیشہ ورانہ کوتاہی و چشم پوشی پر متعلقہ سرکاری حکام و ذمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔ جوڈیشنل کمیشن کے ذریعے اعلی سطحی فوری تحقیقات کے ذریعے وحشی قاتلوں کو فوری گرفتار اور عبرت کا نشان بنایا جائے۔ حافظ سلمان خالد نے مذید کہا کہ ملکی نظام انصاف کا فوری اور بیلاگ عدل پر مبنی نہ ہونا معاشرے کو جرائم کے اندھیروں کیطرف دھکیل رہا ہے۔

میرپور خاص: 7سالہ معصوم آمنہ کی فائل فوٹو ، دوسری تصویر میں بوری بند لاش جب کہ والد غم سے نڈھال نظرآرہاہے

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سالہ معصوم کے بعد منہ کی

پڑھیں:

قومی ایئرلائن کے بوئنگ طیارے کی ونڈ اسکرین پھر ٹوٹ گئی، 3 دن پہلے لگائی گئی تھی

قومی ایئرلائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی جس کے بعد طیارے کو جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ائیر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی۔ ونڈ شیلڈ ٹوٹنے کے بعد بوئنگ 777 طیارے کو جدہ ائیرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا۔

بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ پہلی مرتبہ جمعرات کو 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹوٹی تھی، جبکہ اس سے قبل تین دن پہلے ہی ونڈ اسکرین لگائی تھی گئی۔

ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ کی بجائے ایک گراؤنڈ طیارے پر لگی پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر لگائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق طیاروں کی بدحالی اور اسپیئر پارٹس نہ ہونے سے متعلق انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی 3کشتیاں ڈوب گئیں‘ 300 افراد لاپتا
  • قومی ایئرلائن کے بوئنگ طیارے کی ونڈ اسکرین پھر ٹوٹ گئی، 3 دن پہلے لگائی گئی تھی
  • تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے سیکڑوں افراد لاپتا
  • بلوچستان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ
  • بوائلرپھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، 2 افراد جھلس گئے  
  • راولپنڈی: ضلع کچہری گیٹ کے ساتھ واقع 75 سالہ قدیم مسجد کو شہید کردیا گیا
  • ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا
  •  لاہور کی 30 سالہ پرانی پرندہ مارکیٹ کیوں مسمار کی گئی؟
  • راولپنڈی میں تیسرے دن بھی نان بائیوں کی مکمل ہڑتال