2025-11-09@23:31:03 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«کیوں نہیں دکھتے»:
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر سرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے برس پڑے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ میں ممکنہ جنگ بندی سے متعلق امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان تلخ گفتگو ہوئی، اس دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کو سخت الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پتا نہیں تم ہمیشہ اتنے منفی کیوں ہوتے ہو؟ یہ ایک کامیابی ہے، اسے قبول کرو‘۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ فون کال جمعہ کے روز اس وقت ہوئی جب حماس نے امریکہ کے پیش کردہ...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت سندھ اس صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پانی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، گڈو، سکھر، کوٹری اور مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے...
اظفر رحمان پاکستان شوبز کے ایک ایسے معروف اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں جنہیں خوب شہرت حاصل ہے اور وہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھی رکھتے ہیں تاہم انہوں نے کبھی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیا یہاں تک کہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی وہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کرتے۔ حال ہی میں اظفر ندا یاسر کی رمضان ٹرانمیشن میں شریک ہوئے جہاں میزبان ندا نے ان سے سوال کیا کہ انہیں لوگ سالوں سے جانتے ہیں مگر ان کی نجی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اس کے پیچھے کیا وجہ ہے۔ جس پر اظفر رحمان نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نماز بھی پڑھتی ہیں اور روزے بھی رکھتی ہیں۔ منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے میری کل والی ویڈیو کو بہت پسند کیا اور لوگوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نماز پڑھتی ہیں؟ تو میں نے سوچا آج ابھی ابھی نماز پڑھی ہے اور اللہ سے آپ لوگوں کے لیے اور اپنے لیے دعا کی ہے تو دکھا دیتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں ۔ ہم بھی مسلمان ہیں۔ اور ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں لگاتے اور...
اظفر رحمان معورف اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں۔ وہ 2 دہائیوں سے انڈسٹری میں موجود ہیں۔ وہ اب بھی اسکرینوں پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں کام کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟ وہ عائشہ عمر اور مہوش حیات سمیت کئی سپر اسٹارز کے بہت اچھے دوست ہیں۔ ان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی، اس وقت ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو بہت پرائیویٹ رکھا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہیں کرتے۔ وہ شوز میں بھی نظر نہیں آتے اور اس طرح لوگ ان کے...
بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع نئی گرل فرینڈ گوری پریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا۔ اپنی سالگرہ پر منعقدہ ایک پارٹی میں عامر خان نے بتایا تھا کہ وہ ایک رومانوی تعلق میں ہیں۔عامر اور گوری کی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی، لیکن اپنی مصروف زندگیوں کے باعث ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ تاہم، 2 سال پہلے ان کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور ان کا رشتہ آگے بڑھنے لگا۔ عامر خان نے گوری کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میں کسی ایسی شخصیت کی تلاش میں تھا جس کے ساتھ میں سکون محسوس کروں، جو مجھے سکون دے سکے۔ اور پھر گوری...
