’تم صحیح گھر پر آئی ہو‘ سوناکشی سنہا کا ساس کے ساتھ خوشگوار رشتے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
بالی وُوڈ اداکارہ سوناکشی سِنہا نے شوہر ظہیر اقبال اور سسرال والوں کے ساتھ اپنے رشتے اور رویوں سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ’دبنگ گرل‘ نے بتایا کہ شادی کے بعد سے وہ اپنے سسرال کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں اور دونوں خاندان نہایت محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
سوناکشی سنہا نے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران بتایا کہ شادی سے قبل ظہیر اقبال نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا میں سسرال کے ساتھ رہنا پسند کروں گی یا ایک الگ گھر میں؟
سوناکشی کے مطابق اُنہوں نے ظہیر کو فوری جواب دیا تھا کہ اگر تم کہیں الگ رہنا چاہو تو رہ لینا میں تو انہی کے ساتھ رہوں گی۔
ساس سے پیار بھرا رشتہ
سوناکشی نے اپنی ساس کے ساتھ مضبوط تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ کھانا پکانا جانتی ہیں اور نہ ہی اِن کی ساس۔
سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میں کھانا نہیں پکاتی، میری امی بہت اچھا کھانا بناتی ہیں اور اِنہیں بس یہی دکھ ہے کہ اِن کی بیٹی کو کھانا پکانا نہیں آتا، میری ساس بھی کھانا نہیں پکاتیں اور وہ کہتی ہیں کہ تم صحیح گھر میں آئی ہو، فکر نہ کیا کرو کھانا پکانے کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک انٹرویو کے دوران سوناکشی کو ظہیر کے والدین کا آڈیو پیغام سنایا گیا تھا جس میں اِن کی ساس نے سوناکشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں اور خوش قسمت ہیں کہ تم ہماری بیٹی بن گئی ہو، تم اور ظہیر کو خوش دیکھ کر لگتا ہے کہ تم دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہو، تم واقعی اصلی سونا ہو، تم نے ہمیں بہت عزت اور محبت دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہیں اور کے ساتھ ا نہیں تھا کہ
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔