سمندری طوفان ’ملیسا‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفان جمیکا اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیٹگری ایک میں تبدیل ہونے والے اس طوفان کے باعث ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کے بعد بہاماس کے جنوبی علاقوں سے بھی لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ملیسا طوفان کے باعث کیوبا میں 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور سڑکیں بند ہیں۔

دوسری جانب جمیکا میں طوفان سے سینٹ الزبتھ کے علاقے میں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔ تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں اور زمین کھسکنے کے واقعات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور مکانات متاثر ہوئے ہیں۔

طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث جمیکا کے وزیراعظم اینڈریو ہولنس نے ملک کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے امداد کی اپیل کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث بڑی تعداد میں ٹرک ماڑی پور روڈ پر کھڑے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251213-08-33

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان اور پختونخوا میں رواں برس ہلاکتوں کی رپورٹ جاری
  • آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
  • پاکستان کی سڈنی ساحل پردہشت گردی کی مذمت، ہلاکتوں پر اظہار افسوس
  • انفرا اسٹرکچر تباہ ،حیدرآباد کے عوام ای چلان نظام قبول نہیں کرینگے ،انجمن تاجران سندھ
  • مشرقی پاکستان: سچ اور فسانہ
  • کھرمنگ، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام امید سحر کنونشن
  • کپل شرما کی نئی فلم تنازع کا شکار ہوگئی، وجہ کیا ہے؟
  • دھرندر‘ کی کامیابی کا طوفان، تنقید کے باوجود شاندار بزنس’
  • کیلیفورنیا میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 3 عمارتیں تباہ‘ 6 افراد زخمی
  • کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث بڑی تعداد میں ٹرک ماڑی پور روڈ پر کھڑے ہیں