شکارپور ضمنی انتخاب:پی پی کے آغا شہباز کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-01-12
شکار پور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس 9 کے مکمل 178 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار آغا شہباز درانی نے 73954 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔دوسری جانب جے یوآئی کے امیدوار رشد اللہ شاہ 9412 ووٹ حاصل کرسکے، آغا شہباز درانی کی جیت پر کارکنان کی جانب سے جشن منایا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما اورکارکنان کوٹ درانی پہنچ گئے اور آغا شہباز درانی کو مبارک دی۔واضح رہے حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں 2 لاکھ 77 ہزار 792 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں ایک لاکھ 48 ہزار 310 مرد جبکہ ایک لاکھ 29 ہزار 482 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 011 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 877 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 574 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔