لاہور:(نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لبرٹی چوک میں کرسمس کے موقع پر منعقدہ بین المذاہب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام مذاہب کے ماننے والے بغیر خوف کے اپنی خوشیاں منا رہے ہیں اور یہ امن و تحفظ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اقلیتی برادری کے لیے مینارٹی کارڈ کی تعداد پچھتر ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کر دی ہے جو کرسمس کے موقع پر ایک چھوٹا مگر بامعنی تحفہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اقلیتی برادری کے لیے سلام بھیجا ہے اور ان کی محنت کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام محفوظ ہیں اور پنجاب کی ترقی اور تحفظ مریم نواز کے ہاتھ میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں اور پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگ واپس آ رہے ہیں، گزشتہ سال تیس برس بعد ہارس اینڈ کیٹل شو بحال کیا گیا جبکہ اس سال چھ، سات اور آٹھ فروری کو بسنت منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام ایک تاریخی لمحہ ہے جس کا کبھی کسی نے تصور نہیں کیا تھا اور یہاں تمام مذاہب کے افراد موجود ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مریم نواز کے پنجاب میں ہر مذہب کی نمائندگی بلاخوف ممکن ہے۔

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کا سہارا بنیں، ظلم کے خلاف کھڑے ہوں اور امن کا پیغام عام کریں۔

سینئر صوبائی وزیر نے صوبائی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ بچوں کو لیپ ٹاپ، پچاس لاکھ طلبہ کو اسکالرشپس دی جا رہی ہیں، سی سی ڈی عوام کی حفاظت کر رہی ہے، ایک ہزار کلینک آن ویل صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں جبکہ گیارہ سو گرین بسیں عوام کو سستی اور باعزت سواری مہیا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال کی تباہی کے بعد آج سڑکیں صاف ہو رہی ہیں، صفائی اور ترقی کا عمل جاری ہے اور ایک لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر اپنی چھت کے تحت چھت فراہم کی جا چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے آخر میں شرکاء کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد مل کر تاریخی کرسمس منائیں گے اور امن کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے کرسمس کی مناسبت سے موم بتیاں روشن کیں، کیک کاٹا جبکہ لبرٹی چوک میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی، جارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلی تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعلی مریم نواز نے نیدرلینڈز کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور حوصلہ افزائی ہے، پاکستان اور نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے، پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے،نواز شریف پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں، منفی سیاست چھوڑ دے، طارق فضل چوہدری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ویری ویل ڈن وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
  • آج پنجاب اور پاکستان محفوظ ہے، ثقافت کے تمام رنگ واپس آ رہے ہیں، مریم اورنگزیب
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان
  • ہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات
  • پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور