الآصف اسکوائر پر یوٹرن فوری تعمیر کیا جائے‘ خالد صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ پر یوٹرن کی فوری تعمیر کی جائے‘ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ خالد صدیقی کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب‘ جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے نائب امیر خالد صدیقی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سندھ حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی عوام سے کیے گئے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر یو ٹرن کی تعمیر کا کام مکمل کرے، عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر لگایا جائے، جمالی پل کے ساتھ یہ چورنگی منحوس اور قاتل چورنگی کے نام سے مشہور ہے، اس خطرناک موڑ پرمناسب و پائیدار یو ٹرن بنایا جائے اور فلائی اوور اور انٹر چینج تعمیر کیا جائے۔ مین سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر یو ٹرن نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس اہم شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب بات کرو فنڈز کی کمی کا بہانہ کیا جاتا ہے، عوام کا پیسہ اور ان ترقیاتی کاموں کے لیے مختص بجٹ آخر کہاں جاتا ہے؟ آخر کیا وجہ ہے کہ حکمرانوں اور وڈیروں کی شاہ خرچیوں اور کرپشن کی وجہ سے عوام کو ان کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ عوام کی مشکلات ختم کرنے اور ان کو حادثات سے بچانے کے لیے یو ٹرن کی فوری تعمیر ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ہائی وے پر فلائی اوور انٹرچینج بھی جلد تعمیر کیا جائے اور سروس روڈ جو کہ انتہائی بری حالت میں اسکی بھی فوری مرمت کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر ضلع گڈاپ خالد صدیقی نے پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے علاقہ سہراب گوٹھ ٹاؤن کے زیر اہتمامِ الآصف اسکوائر پر فلائی اوور اور یو ٹرن کی تعمیر کی غرض سے منعقد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے سے چیئرمین پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع گڈاپ ابو الضیا پرویز نیاپنے خطاب میں کہا کہ” ہم کچھ مہینوں سے اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت اور این ایچ اے سے رابطے کر رہے ہیں، لیکن ہم سے ہمیشہ جلد کام کروانے کیوعدیکییگئے لیکن وعدے ابھی تک پورے نہیں کیے گئے، ہم پہلے بھی اس حوالے مظاہرے کرتے رہے ہیں اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم دھرنا دیں گے۔ سمجھ نہیں آتا بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص رقوم آخر کہاں جاتی ہیں ؟ عوام کو انکا حق دیا جائے انکامسئلہ فوری حل کیا جائے۔ اس موقع پر شہریوں نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور ہو ٹرن کی تعمیر کے لیے پر زور نعرے لگائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ضلع گڈاپ الا صف اسکوائر خالد صدیقی کیا جائے تعمیر کی یو ٹرن کے لیے ٹرن کی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔