راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ، سگنل فری کوریڈور کے لیے ڈبل روڈ آئی جے پی نانتھ ایونیو پر انڈر پاس تعمیر ہوگا۔راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے 800 ملین کا پراجیکٹ تیار کرلیا ہے
پراجیکٹ منظوری اور فنڈز پنجاب حکومت دے گی ،نیا انڈر پاس ڈبل روڈ آئی جے پی نانتھ ایونیو فیض آباد کے بعد جڑواں شہروں کے درمیان دوسرا رابطہ روٹ ہوگا جس سے جڑواں شہروں میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جاسکے گا جبکہ اس وقت ڈبل روڈ آئی جے پی روڈ نانتھ ایونیو کراسنگ اس وقت ٹریفک دبا وکا شکار ہے اگرچہ مذکورہ سائٹ پر فیض آباد کی جانب فلائی اوور موجود ہے تاہم جڑواں شہروں کے اس داخلی اور خارجی مقام پر انڈر پاس کی تعمیر بڑھتے ٹریفک دبا وکے باعث ناگزیر ہوچکی ہے
نئے انڈر پاس کی تعمیر سے جڑواں شہروں میں براستہ ڈبل روڈ نانتھ ایونیو سگنل فری کوریڈور قائم ہو سکے گا انڈر پاس کی لمبائی 1600 فٹ اونچائی 16 فٹ ہوگی ڈبل روڈ چوڑائی 36 فٹ انڈر پاس چوڑائی 24 فٹ ہوگی انڈر پاس سے پانی کی نکاسی کے سمپ ہاس بھی تعمیر کیا جائے گا پنجاب حکومت سے آر ڈی اے کے مجوزہ پراجیکٹ کی منظوری اور فنڈز کے اجرا پر انڈر پاس کے تعمیراتی کام کا آغاز ہو جائے گا اور ڈی اے اس پراجیکٹ کی ایگزیکیوٹنگ ایجسنی بھی ہوگی ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان دنیا کے پہلے 3کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، بلال بن ثاقب پاکستان دنیا کے پہلے 3کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، بلال بن ثاقب ڈی ایس پی عثمان حیدر ہی اپنی بیوی اور بیٹی کا قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا فیض حمید کے ساتھ 2حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے، جاوید لطیف کا دعوی نواز شریف ستر ہزار حرام ووٹ لیکر مسلط ہوئے، انکو لانے والوں کا چالان کون کریگا، حافظ نعیم آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12افراد ہلاک، متعدد زخمی اس بار ڈی چوک سے آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخواCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سگنل فری کوریڈور اسلام آباد کے درمیان آباد کے
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔