2025-11-02@22:45:47 GMT
تلاش کی گنتی: 458

«تیل کی»:

    ویب ڈیسک : پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے ہیں، آف شوربڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوگئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے مطابق مقامی وسائل کی ترقی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان کو 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس oil and gas کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں اہم حاصل ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق زیر سمندر تیل اورگیس کیلئے ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، پہلے فیز میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی جبکہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکورٹی اور مقامی ذخائر کی ڈیولپمنٹ وژن کے عین مطابق 20 سال بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ اعلامیے کے مطابق آف شور میں تیل و گیس کی 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں۔کامیاب بڈنگ راؤنڈ پاکستانی معیشت کے لیے بہترین ثابت ہو گا، انڈس اور مکران...
    اسلام آباد: ملک میں مقامی وسائل کی ترقی کے حوالے سےاہم پیش رف سامنے آئی ہے اور 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں آف شور بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، جن کا مجموعی رقبہ 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ حکام کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کے اس پہلے مرحلے میں ابتدائی طور پر 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جبکہ ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ حکام نے بتایا کہ...
    پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کو دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، پہلے فیز میں تقریبا 8کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، جبکہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی اور مقامی ذخائر کی ڈیویلپمنٹ وژن کے عین مطابق 20 سال بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی ملی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو دو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: دو دہائیوں بعد پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آف شور ایکسپلوریشن کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق لائسنسز کے پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری بڑھ کر 1 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ 23 بلاکس کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جو تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے، جو پاکستانی معیشت...
    پاکستان نے تقریباً 2 دہائیوں بعد ہونے والے پہلے بولی کے عمل میں 23 آف شور تیل و گیس کی تلاش کے بلاکس 4 مختلف کنسورشیمز کو الاٹ کر دیے ہیں۔ مقامی توانائی کمپنیوں کی قیادت میں قائم کیے گئے ان کنسورشیمز میں سے بعض نےغیر ملکی اداروں، خصوصاً سرکاری ترک کمپنی ٹی پی اے او کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، معیشت کے لیے گیم چینجر قرار مجموعی طور پر 40 آف شور بلاکس میں سے 23 کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جو تقریباً 53 ہزار 500 مربع کلومیٹر کے علاقے پر محیط ہیں۔ Pakistan awards first offshore oil exploration blocks for decades -First offshore bidding...
    ویب ڈیسک: روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد  یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان  ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول 1 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی  کی گئی ہے۔  اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے  پیٹرول کی نئی قیمت  264 روپے 50 پیسے، ڈیزل   276 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل  184 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل  163 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست  تاہم حتمی قیمتوں کا اعلان 15 روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا جائزہ مکمل...
    روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد امکان ہے کہ یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرول میں فی لیٹر 1.48 روپے اور مٹی کے تیل میں 2.34 روپے اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے نئی قیمتیں ممکنہ طور پر یوں ہوں گی: پیٹرول: 264.50 روپے فی لیٹر ڈیزل: 276.80 روپے فی لیٹر مٹی کا تیل: 184.05 روپے فی لیٹر لائٹ ڈیزل: 163.25 روپے فی لیٹر تاہم، حتمی قیمتوں کا اعلان 31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا، جب پندرہ روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا مکمل جائزہ لے لیا جائے گا۔ قیمتوں میں اضافے کا...
    کراچی: امریکی کروڈ آئل شپ کی پاکستان آمد سے ملکی توانائی کے شعبے میں تاریخ ساز  دن قرار دیا جا رہا ہے۔ ملک میں پہلا امریکی خام تیل کا کارگو بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس ،سنرجیکو (Cnergyico) کمپنی کے آئل ٹرمینل پر آج برتھ ہوگا۔  ایم ٹی پیگاسس پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار بحری جہاز  ہے۔ سنرجیکو نے پاکستان میں پہلی بار 10لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔  سنرجیکو آئل کمپنی امریکی تیل کا جہاز بلوچستان میں اپنے آئل ٹرمینل پر لے کر آ رہی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مچھلی کا تیل دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا غذائی سپلیمنٹ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو دل، دماغ اور مجموعی صحت کے لیے نہایت اہم قرار دیا جاتا ہے۔تاہم ایک نیا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ مچھلی کے تیل کے کیپسولز کے فوائد اس بات پر منحصر ہیں کہ آپ انہیں کس طرح اور کتنے عرصے تک استعمال کرتے ہیں۔یہ تحقیق فن لینڈ کی ہیلسنکی یونیورسٹی میں کی گئی، جس میں سائنسدانوں نے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی ایک خاص قسم ای پی اے (eicosapentaenoic acid) کے اثرات کا جائزہ لیا۔ اس مقصد کے لیے 38 صحت مند افراد کو ای پی اے کی زیادہ مقدار میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نومبر کے آغاز میں پاکستانی عوام کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا لگنے کا خدشہ ہے، کیونکہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اوگرا نے قیمتوں میں معمولی اضافے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ 1 نومبر سے 15 نومبر تک کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔اس وقت پاکستان میں پیٹرول 263.02 روپے فی لیٹر...
    پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا سے خام تیل کی کھیپ آج (بدھ) بلوچستان کے ساحل کے قریب سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ  کے آف شور ٹرمینل پر پہنچنے والی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام ملک کی توانائی درآمدات میں تنوع لانے اور اسلام آباد و واشنگٹن کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔  10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل امریکی بندرگاہ ہیوسٹن  سے 14 ستمبر کو روانہ ہونے والا ایم ٹی پیگاسس  نامی جہاز جو سُوئز میکس کلاس  ٹینکر ہے تقریباً 10 لاکھ بیرل  ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل لے کر آج پاکستان کے ساحلی پانیوں میں لنگر انداز ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کا پہلی بار امریکی خام تیل درآمد کرنے کا معاہدہ، اکتوبر...
    اقتصادی ماہرین کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدی اخراجات میں بھی کچھ اضافہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی سطح پر ٹیکسوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے بھی قیمتوں پر دبائو ڈالا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے متوقع ہے۔ تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد یکم نومبر سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ ابتدائی تخمینوں...
    پاکستان کے توانائی کے شعبے میں آج ایک تاریخی باب رقم ہو گیا۔ امریکی خام تیل سے لدا پہلا بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس بلوچستان کے ساحل پر  آج پہنچ رہا ہے۔ یہ پاکستان کی بندرگاہوں پر آنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار جہاز ہے جو سنرجیکو کے آف شور آئل ٹرمینل پر برتھ کرے گا۔ اس جہاز کے ذریعے امریکا کی ریاست ہیوسٹن سے 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل پاکستان لایا گیا ہے۔ سنرجیکو نے یہ درآمد پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ بڑے تجارتی معاہدے کے تحت کی ہے۔ اس تاریخی پیش رفت کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان خام تیل کی دوطرفہ تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری کے لیے کوئی نیا آرڈر نہیں دیا ہے کیونکہ وہ حکومت اور سپلائرز سے وضاحت کی منتظر ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کچھ ریفائنریز اپنی خام تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اسپاٹ مارکیٹ سے خریداری کر رہی ہیں، ان ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی کیونکہ انہیں میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) نے تیل کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے جب کہ ریلائنس انڈسٹریز نے اسپاٹ مارکیٹ سے خریداری میں اضافہ کیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگویں پر ایک  ارب 20کروڑ ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی فروری2026 تک موثر رہے گی, وزارت  خزانہکے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے  ،سعودی ائل فیسلٹی کے تحت  ماہانہ 100ملین ڈالر پاکستان کو   ملتے ہیں ، جبکہ  یہ قسط فروری 2026 تک جاری رہے گی،اس حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رواں سال کے اغاز میں معاہدے پر دستخط ہوئے تھے،ان زرائع نے بتایا کہ وزیراعظم  کے ہمراہ وزیر خزانہ بھی سعودی عرب گئے ہیں اور اس کا مقصد پاک سعودی تعلقات میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مختلف منصوبوں پر سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نےتیل کمپنیوں کے حصص کی بلااجازت فروخت روکنے کا حکم دے دیا۔میڈیاذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبےمیں قومی سلامتی سے متعلق ضابطہ جاتی نظم و ضبط نافذ کرنے میں ناکام ہو رہا ہے کیونکہ ایک کمپنی کے غیرقانونی شیئرز کی فروخت سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرنٹیئر ہولڈنگز لمیٹڈ (ایف ایچ ایل) اور سپڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی اور ان کے شیئرز کسی غیر ملکی خریدار کو فروخت کرنے کے عمل پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) فروخت سے حاصل...
    پٹرولیم ڈویژن تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبےمیں قومی سلامتی سے متعلق ضابطہ جاتی نظم و ضبط نافذ کرنے میں ناکام ہو رہا ہے کیونکہ ایک کمپنی کے غیرقانونی شیئرز کی فروخت سامنے آئی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرنٹیئر ہولڈنگز لمیٹڈ (ایف ایچ ایل) اور سپڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی اور ان کے شیئرز کسی غیر ملکی خریدار کو فروخت کرنے کے عمل پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی جانچ پڑتال میں ناکام رہا ہے۔ عدالت نے دونوں کمپنیوں کی ملکیت یا...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری) — آپریشن بنیانُ المرصوص میں پاکستان کے ہاتھوں ناکامی کے بعد بھارت کو ایک اور بڑی سفارتی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف کی سخت دھمکی کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں واضح طور پر تصدیق کی کہ “بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا۔” امریکی صدر اس سے قبل بھی کئی بار نئی دہلی کو خبردار کر چکے تھے کہ اگر روسی خام تیل کی درآمد جاری رہی تو بھارت کو بھاری ٹیرف اور معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق، ابتدائی طور پر بھارت نے امریکی دباؤ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-24بیجنگ (صباح نیوز)چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی۔ غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق روس کی دو بڑی تیل کی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی آئل ریفائنریز بھی روسی تیل کی درآمدات میں تیزی سے کمی لانے پر تیار ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اور چین روسی تیل کے سب سے بڑیخریدار ہیں اور یوکرین جنگ کے معاملے پر روس پر دباو ڈالنے کے لیے دو سب سے بڑے خریداروں کا یہ اقدام روسی آمدنی پر دبائو ڈالے گا۔ راصب خان خبر ایجنسی
    بیجنگ: چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے امریکی پابندیوں کے بعد روسی خام تیل کی خریداری عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جس سے عالمی توانائی منڈیوں میں نئی بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، روس کی دو بڑی توانائی کمپنیوں پر واشنگٹن کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد چین کی سرکاری کمپنیوں نے روسی خام تیل کے نئے معاہدوں پر عمل روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پابندیوں کے خدشے کے پیشِ نظر چینی بینک بھی روس سے منسلک مالی لین دین میں محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ اسی طرح بھارت کی آئل ریفائنریز نے بھی روسی تیل کی درآمد میں بتدریج کمی لانے پر آمادگی ظاہر کی...
    واشنگٹن: امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں روسنیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج روس پر بڑی پابندیاں لگائی گئی ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکا آئندہ مزید سخت اقدامات کرنے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی تھی، اور اب وہ...
    بھارت کی بڑی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ماسکو کی نمایاں توانائی کمپنیوں پر عائد نئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعتی ذرائع کے حوالے سے اطلاع ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری میں بڑی کٹوتی کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: India is expected to massively cut Russian oil imports after the US sanctioned Russian oil giants Rosneft and Lukoil.India purchased €2.5 billion in Russian crude oil last month. pic.twitter.com/GuqSDcu7hn — Igor Sushko (@igorsushko) October 23, 2025 بھارت اُس وقت سے روس کا سب سے بڑا خریدار ہے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں روسی تیل کی درآمد مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ گفتگو میں روس یوکرین جنگ، خطے کی صورتحال اور توانائی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے روس سے تیل کی درآمد میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا عمل جاری رہے گا، امریکا اس بات کا خواہاں ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا جلد خاتمہ ہو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، اور سفارتی و تجارتی دباؤ کے ذریعے کئی ممکنہ تنازعات کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں نے ابھی وزیر اعظم مودی سے بات کی ہے۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہے، اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ  انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اب تک 8 ممکنہ جنگوں کو تجارت اور...
    اسلام آباد: ملک میں تیل کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے کیونکہ سندھ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (SIDC) کی مد میں 180 ارب روپے کے دعوئوں کے باعث صنعت کے بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ منگل کے روز سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کا ایک تیل بردار جہاز جو سیس کے تنازعے کی وجہ سے بندرگاہ پر رکا ہوا تھا جاری کردیا تاہم صوبائی حکومت نے اب پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے مزید کارگوز کی کلیئرنس کے لیے سیس ادائیگی کی ضمانتیں طلب کرلی ہیں۔سندھ حکومت اور آئل انڈسٹری کے درمیان 2021 سے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے نفاذ پر تنازع جاری ہے۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روسی تیل کی خریداری جاری رکھی تو اسے بھاری محصولات (ٹیرف) کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اس معاملے پر بات کی ہے، اور مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا۔ ٹرمپ کے مطابق،میں نے مودی سے بات کی، اور انہوں نے کہا کہ وہ اب روسی تیل کے حوالے سے ایسا نہیں کریں گے۔ تاہم جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ بھارتی حکومت تو اس بات چیت کی تردید کر رہی...
    باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آذرٹیک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز لندن انٹرکانٹی نینٹل ایکسچینج میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.32 ڈالر کم ہو کر 60.97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.32 ڈالر کی کمی سے 57.21 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔(جاری ہے) ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی طلب میں سست روی اور توانائی منڈی میں اضافی سپلائی کے باعث سامنے آئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس پر مزید بھاری تجارتی محصولات (ٹیرف) عائد کیے جائیں گے۔ امریکی صدر کے تازہ بیان سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بات کی تھی، جنہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری سے گریز کرے گا۔ تاہم امریکی صدر نے واضح کیا کہ بھارت کو اب اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔ اگر نئی دہلی نے روس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ روسی تیل کی خریداری جاری رکھتا ہے تو اس پر بھاری محصولات عائد کیے جائیں گے۔ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں ذاتی طور پر یقین دلایا تھا کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا، مگر اگر بھارت ایسا نہیں کرتا تو اسے ”وسیع“ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ”مودی نے مجھے کہا تھا کہ ’ہم روسی تیل نہیں خریدیں گے‘، لیکن اگر بھارت نے تیل خریدنا جاری رکھا تو انہیں بڑے ٹیرف ادا کرنے ہوں گے۔“ جب بھارتی حکومت نے اس گفتگو کی...
     امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے ٹیرف کم کر سکتے ہیں مگر اسے ہمارے لیے کچھ کرنا ہو گا، چاہتے ہیں کہ چین امریکا کے ساتھ نایاب معدنیات کا کھیل نہ کھیلے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو اس پر بھاری ٹیرف جاری رہیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ نریندر مودی نے کہا تھا وہ روسی تیل نہیں خریدیں گے، بھارت کو روسی تیل پر فیصلہ کرنا ہوگا، ورنہ اس پر معاشی دباؤ بڑھے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے ٹیرف کم کر سکتے ہیں مگر اسے ہمارے لیے کچھ کرنا ہو گا، چاہتے ہیں کہ چین امریکا کے ساتھ نایاب معدنیات...
    پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ماری انرجیز نے ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے۔ترجمان ماری انرجیز نے ڈھرکی میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا، دریافت ماری فیلڈ کے ماری غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی۔حکام کے مطابق کنواں 12ستمبر 2025کو کھودا گیا،گہرائی 1195میٹر تک پہنچی، کنویں سے 305بیرل یومیہ تیل،3ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی،ماری غریج میں تیل کی دریافت کا دوسرا کنواں ہے۔
    اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے سندھ کے علاقے ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دریافت ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی ہے، ماڑی انرجیز، ماڑی ڈیویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی 100 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز...
    بھارت جو خود کو دنیا کے سامنے ایک خودمختار اور آزاد خارجہ پالیسی کا دعوے دار پیش کرتا ہے، ایک بار پھر امریکی دباؤ کو برداشت کرنے سے قاصر رہا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن کے سخت مؤقف اور تجارتی دباؤ کے نتیجے میں نئی دہلی نے روس سے تیل کی درآمدات میں پچاس فیصد کمی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر روسی تیل کی خریداری جاری رہی تو اسے بھاری اقتصادی نقصان اور اضافی تجارتی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے حوالے سے عالمی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریفائنریوں نے امریکی اشارے کے بعد مرحلہ وار...
    کراچی: معروف کمپنی ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ کامیابی ماڑی غزیج ایکسپلوریشن ویل سے حاصل ہوئی، جہاں ٹیسٹنگ کے دوران روزانہ تقریباً 305 بیرل خام تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس حاصل ہوئی۔ توانائی کے شعبے کے ماہرین اس دریافت کو پاکستان کے موجودہ معاشی اور توانائی بحران کے تناظر میں نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔ ماڑی انرجیز کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر کے مطابق یہ کامیابی کمپنی کے ماہر سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے ملک میں کم ہوتی گیس کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مسلسل تحقیق اور...
    ---فائل فوٹو ماڑی انرجیز کی جانب سے سندھ کے علاقے ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دریافت ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی ہے، ماڑی انرجیز، ماڑی ڈیویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی 100 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ ایک مربوط ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے، کمپنی ڈھرکی میں ماڑی فیلڈ...
    بھارت کی خودمختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا، امریکی دباؤ پر روسی تیل کی خریداری نصف کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) :امریکی دباؤ اور سخت تجارتی شرائط کے بعد بالآخر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں 50 فیصد کمی کر دی، جس سے ایک بار پھر بھارت کی خود مختار خارجہ پالیسی کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ مذاکرات میں امریکا نے واضح کیا کہ روسی تیل کی درآمدات جاری رہنے کی صورت میں بھارت کو بھاری اقتصادی دباؤ اور اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نتیجے کے طور پر بھارتی ریفائنریوں نے پہلے ہی روس سے...
    امریکی حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم برطانوی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی ریفائنریاں روسی تیل پر انحصار ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہیں اور خریداری میں کمی دسمبر سے ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے شدید دباؤ پر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کم کردی۔ وائٹ ہاؤس حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کر دی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات تعمیری اور مفید رہے، مذاکرات کے نتیجے میں بھارتی ریفائنریوں نے روس سے تیل کی درآمدات...
    واشنگٹن: امریکی دباؤ اور سخت تجارتی شرائط کے بعد بالآخر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں 50 فیصد کمی کر دی، جس سے ایک بار پھر بھارت کی خود مختار خارجہ پالیسی کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ مذاکرات میں امریکا نے واضح کیا کہ روسی تیل کی درآمدات جاری رہنے کی صورت میں بھارت کو بھاری اقتصادی دباؤ اور اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نتیجے کے طور پر بھارتی ریفائنریوں نے پہلے ہی روس سے تیل کی درآمدات نصف کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنیاں مرحلہ وار روسی تیل پر انحصار ختم کرنے کی تیاری کر رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ ( آن لائن ) چین نے واضح کیا ہے کہ روسی تیل کی اس کی خریداری مکمل طور پر قانونی اور جائز ہے اور اس نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دیگر ممالک پر یکطرفہ غنڈہ گردی اور اقتصادی دباﺅ ڈال رہا ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ماسکو سے ایندھن خریدنا بند کریں۔ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روس سے تیل خریدنا روک دے گا، اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ چین کو بھی اس فیصلے پر آمادہ کریں گے۔بھارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان روسی تیل کی خریداری سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو کی سختی سے تردید کردی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے توانائی کے حوالے سے دیا گیا بیان درست نہیں ہے، وزارتِ خارجہ اس معاملے پر پہلے ہی ایک وضاحتی بیان جاری کرچکی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق آزادانہ فیصلے کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جہاں تک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کسی ٹیلی فونک گفتگو کی بات ہے تو ان کی معلومات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان روسی تیل کی خریداری سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو کی سختی سے تردید کردی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے توانائی کے حوالے سے دیا گیا بیان درست نہیں ہے، وزارتِ خارجہ اس معاملے پر پہلے ہی ایک وضاحتی بیان جاری کرچکی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق آزادانہ فیصلے کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جہاں تک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کسی ٹیلی فونک گفتگو کی بات ہے تو ان کی معلومات...
    بھارت نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ دنوں میں کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا، ہماری معلومات کے مطابق، گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ توانائی کے شعبے میں امریکی بیانات کے حوالے سے وزارت خارجہ پہلے ہی اپنا مؤقف جاری کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مجھے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خریدے، مگر اب معاملہ طے ہوگیا ہے۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے۔ چاہتے ہیں حماس غیر مسلح ہو، حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ بھی ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ دعویٰ کیے جانے کے بعد کہ بھارت نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے۔ راہول گاندھی نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم مودی، ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی نے ’امریکی صدر کو یہ فیصلہ کرنے اور اعلان کرنے کی اجازت دے دی کہ بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا۔‘ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی ’بار بار امریکی توہین کے باوجود مبارکباد کے پیغامات بھیجتے رہتے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام ماسکو کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششوں میں ایک بڑا قدم ہوگا۔ مزید پڑھیں: مودی کو کیسے ڈرا، دھما کر امن قائم کرایا، ٹرمپ نے ساری کہانی تفصیل سے بتادی ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے مودی سے روسی تیل کی درآمدات پر تشویش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی وزیرِاعظم نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ بھارت جلد ہی ان خریداریوں کو ختم کر دے گا۔ بھارت اور چین روسی خام تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-15 لندن (صباح نیوز)دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہوگئی ہیں۔بدھ کو عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت 62ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی جبکہ امریکی تیل (WTI) کی قیمت بھی 58 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔ یہ دونوں قیمتیں پچھلے پانچ مہینے کی سب سے کم سطح پر ہیں۔عالمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 میں دنیا میں روزانہ تقریباً 40 لاکھ بیرل تیل ضرورت سے زیادہ تیار ہوگا، کیونکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک پیداوار بڑھا رہے ہیں، لیکن لوگ اور کمپنیاں اتنا تیل خرید نہیں رہیں۔ اس اضافی تیل کو زیادہ سپلائی یا تیل کی بھرمار کہا جاتا ہے، جو قیمتوں کو نیچے لے آتی...
    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی معاون وزیرخزانہ رابرٹ کیپ روتھ سمیت دیگر حکام سے ملاقات ہوئی۔وزیر خزانہ نے امریکی حکام کو پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، ورچوئل اثاثوں سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کیا، اور امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب میں موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وفاقی وزیرخزانہ محمد...
    فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی معاون وزیر خزانہ رابرٹ کیپ روتھ سے ملاقات کی۔محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے موٹر وے Six کے دو حصوں کی فنانسنگ کی منظوری پر اظہار تشکر کیا، پولیو کے خاتمے اور تیل فراہمی کے منصوبوں میں مزید تعاون پر بھی اتفاق کیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایف سی کے ریجنل نائب...
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 45 سینٹ کی کمی کے بعد فی بیرل قیمت 65 ڈالر 35 سینٹ سے گھٹ کر 62 ڈالر 77 سینٹ ہو گئی، جس سے قیمت میں 3.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 ڈالر 56 سینٹ کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 61 ڈالر 78 سینٹ سے کم ہو کر 58 ڈالر 95 سینٹ رہ گئی۔ عالمی ماہرین کے مطابق، تیل کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی طلب میں کمی اور مارکیٹ کے عدم استحکام کے باعث ہوئی ہے۔
    طالبان حکومت کی وزارت تیل کے مطابق توتی میدان گیس فیلڈ تقریباً 7500 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس میں تیل اور گیس کے تقریباً 30 کنویں موجود ہیں۔ توقع ہے کہ ازبکستان اگلی دہائی میں اس منصوبے میں سالانہ تقریباً 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور افغان سرزمین سے نکالی جانے والی گیس کو صاف کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ازبکستان کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ازبک کمپنیوں کو طالبان حکومت سے افغانستان میں تیل اور گیس کے وسائل کی تلاش اور نکالنے کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے۔ ازبک وزیر توانائی جوریبک مرزام محمودوف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ازبک کمپنیوں کو افغانستان کے اندر تیل اور گیس کے وسائل کی تلاش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکا نے ایران کے تیل کے شعبے سے وابستہ درجنوں افراد، کمپنیوں اور جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ پابندیوں کا ہدف ایسی شخصیات اور ادارے ہیں جو ایران کی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی ترسیلات میں سہولت فراہم کرتے ہیں، ان میں ایک چینی بندرگاہ اور چین میں واقع ایک ’ٹی پاٹ‘ آئل ریفائنری بھی شامل ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے تقریباً 40 دیگر اداروں اور افراد پر بھی پابندیاں لگائی ہیں، جن میں ’حجم اور مالیت کے لحاظ سے ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کے کچھ بڑے خریدار‘ اور اس تجارت...
    اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل (crude oil)کی پیداوار میں توقعات سے کم اضافے کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 91 سینٹ یا 1.4 فیصد بڑھ کر 65.44 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 89 سینٹ یا 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 61.77 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ تجزیہ کار ٹینا ٹینگ نے کہاکہ قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر اوپیک پلس کے اس فیصلے سے ہوا ہے کہ آئندہ ماہ پیداوار میں توقع سے کم اضافہ کیا جائے تاکہ حالیہ کمی کے بعد مارکیٹ کو سہارا دیا جا سکے۔ اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک...
    دالبندین میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ایف سی ساؤتھ نے کہا کہ فتنہ الخوارج اپنے ناپاک عزائم اور بزدلانہ حملوں کی تکمیل کیلئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کر رہا ہے۔ جسکی وجہ سے نا صرف سکیورٹی اداروں بلکہ معصوم اور قیمتی بلوچ جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے آئی جی میجر جنرل بلال سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بارڈز پر تیل کی بارڈر کراسنگ سے دھماکہ خیز مواد کی ترسیل کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔ اسی تیل کی بارڈر کراسنگ کو بند کیا گیا تاکہ کراسنگ کو محفوظ بناکر مقامی لوگوں کے لئے کھولا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے دالبندین میں قبائلی مشران، عمائدین، ضلع انتظامیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)ٹیکسٹائل انڈسٹری کی نمایاں کمپنی آرٹسٹک ڈینم ملز لمیٹڈ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے حل کی طرف رْخ کرلیا۔کمپنی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اس نے 2.32 میگاواٹ شمسی توانائی کے نظام کو کامیابی سے فعال کردیا ہے جبکہ اضافی 2.57 میگاواٹ پروجیکٹ کی تنصیب جاری ہے جس کی تکمیل مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکسٹائل صنعت میں بھاری توانائی کی قیمتوں نے منافع کے مارجنز کو محدود کر رکھا ہے۔کمپنی نے کہا کہ بھاری توانائی کی قیمتوں، ٹیرف دباؤ، لیکویڈٹی مسائل اور روایتی مارکیٹوں میں...
    باكو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) آذرٹیک کے مطابق لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 0.33 ڈالر بڑھ کر 65.68 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ کی قیمت 0.31 ڈالر اضافہ سے 62.09 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (جسارت نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا، مٹی کا تیل 5 روپے ایک پیسے مہنگا کردیا گیا،جس کے بعد نئی قیمت184.97روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 2.08روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 165.50 روپے مقرر کردیا گیا۔ جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے ضلع خیرپور سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اوجی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) کے مطابق دریافت شدہ کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل تیل حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اوجی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ کامیابی خیرپور بترسم ایسٹ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے حاصل ہوئی ہے۔ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا تھا جس کی گہرائی 3 ہزار 800 میٹر تک رکھی گئی۔کمپنی کے مطابق نئی دریافت سے نہ صرف ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ یہ دریافت توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب اور سپلائی کے فرق کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا...
    وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کاربیکس امریکن انرجی اور ماڑی پیٹرولیم کی قیادت سے ملاقات کی، جس میں پشاور بلاک کی بحالی اور انرجی شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہائی کاربیکس امریکن انرجی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان یہ شراکت ایکسپلوریشن سیکٹر کے لیے اہم قدم ہے۔ مزید پڑھیں:پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، معیشت کے لیے گیم چینجر قرار انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیول سپلائی کے مقامی وسائل اور پائیداری کے لیے یہ شراکت داری مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ ملاقات میں ہائی کاربیکس امریکن انرجی کے سی ای او پیرس اون تھینک اور...
    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں دریافت ہونے والے ذخائر سے یومیہ 2 کروڑ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 690 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت کھودا جانے والا بترسِم ایسٹ-1 کنواں 30 جون 2025 کو شروع ہوا تھا، جس کی کھدائی 3800 میٹر گہرائی تک مکمل کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے نہ صرف ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ تیل اور گیس کے درآمدی بل میں کمی کی بدولت معیشت کو بھی...
    اسلام آباد:۔ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے لے کر 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 97 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل میں ایک روپیہ 76 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے، جسے اوگرا کے ذریعے پیٹرولیم ڈویژن وزارتِ خزانہ کو آج ارسال کرے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا حتمی اعلان...
    وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے پانچ نئے ذخائر کی دریافت پاکستان میں ہائیڈرو کاربن کے وسیع ذخائر کی موجودگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار او جی ڈی سی ایل کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کیا۔ وزیر پیٹرولیم کو کمپنی کی آپریشنل سرگرمیوں اور مستقبل کی پیداوار بڑھانے کے اسٹریٹجک پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ حکومتی اصلاحاتی عزم واضح سمت فراہم کر رہا ہے، جو شعبے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار پاکستان کے انرجی سیکٹر کے لیے مستقل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری بند کر دیں۔ جمعرات کے روز انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ایردوآن سے ملاقات کی اور دونوں میں کئی اہم امور پر بات ہوئی۔ یہ ترک صدر کا گزشتہ چھ سالوں میں پہلا دورہ واشنگٹن تھا۔ ٹرمپ بھارت اور چین جیسے ممالک کے ساتھ ساتھ سلوواکیہ اور ہنگری جیسے یورپی ممالک پر بھی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ روس کے ساتھ توانائی کی تجارت کو روک کر ماسکو کو "ثانوی پابندیوں" کے ذریعے جنگ بندی پر راضی کرنے پر مجبور کریں۔ جمعرات کو وائٹ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں کہا ہے کہ ترکیہ کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ روس سے تیل اور گیس نہ خریدے۔ عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی ) کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر امریکا کے دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے جہاں وائٹ ہاؤس میں ان کی امریکی ہم منصب ملاقات ہوئی۔رجب طیب اردوان کے اس دورے کا اہم مقصد امریکا سے ایف 35 فائٹر جیٹ طیاروں کے حصول پر گفت و شنید ہے۔ ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت میں امریکا نے ترکی کو اپنے اہم ایف-35 فائٹر جیٹ پروگرام سے اس وقت خارج کر دیا تھا جب ترکی نے روس سے ایئر...
    فائل فوٹو کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس کے مطابق پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کرنے کیلئے ایک پلاٹ میں 6 فٹ گہری سرنگ میں پائپ لائن کے ساتھ پریشروال لگائے گئے تھے تاہم پارکو کی ٹیم نے پارکو لائن سے کروڈ آئل کی چوری کیلئے لگایا گیا کنکشن پکڑلیا اور تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی۔ فیصل آباد، پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری کا انکشافپولیس نے ملزم روشان، رجب علی خان اور اسکےساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بن قاسم تھانے میں پارکو کے اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر کی مدعیت میں پلاٹ مالک اور...
    ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ فیوچرز 26 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 69.05 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 27 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.72 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں بدھ کو 2.5 فیصد اضافہ ہوا جو یکم اگست کے بعد سب سے زیادہ سطح تھی۔(جاری ہے) یہ اضافہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع کمی اور یوکرین کے روسی توانائی ڈھانچے پر حملوں کے خدشات کے سبب سامنے آیا...
    سائٹ سپر ہائی وے میںغیر قانونی تیل فروخت کرنے والے عناصر سے 80 ہزار سے 1 لاکھ روپے ہفتہ وصول کیا جانے لگا پولیس کا طے شدہ ہفتہ تمام ڈپو سے عمران نامی شخص وصول کرکے پہنچاتا ہے،علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ( رپورٹ: افتخار چوہدری )ضلع شرقی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی مبینہ سرپرستی میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل غیرقانونی طریقے سے سرعام فروخت ہونے لگا، گنجان آباد علاقوں میں قائم ائل ڈپو بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، پولیس کی جانب سے غیر قانونی تیل فروخت کرنے والے عناصر سے 80 ہزار سے 1 لاکھ روپے ہفتہ وصول کیا جانے لگا۔ روزنامہ جرآت کی رپورٹ کے مطابق سائٹ سپر ہائی...
    کراچی: شہر قائد میں بن قاسم پولیس نے پورٹ قاسم سے پنجاب جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسد اقبال کی مدعیت میں بجرم دفعات 462 بی اور 462 سی کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ پلاٹ کے مالک سمیت دیگر نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ پارکو لائن کی حفاظت کے لیے راؤنڈ پر تھا کہ ایک پلاٹ پر گئے تو ہمیں شک ہوا جب اندر جا کر دیکھا تو پلاٹ کے کونے میں ایک گڑھا کیا ہوا تھا جہاں بیلچے اور دیگر سامان موجود تھا جس پر فوری طور پر مدد گار 15 کو اطلاع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025میں ملک میں 55240میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 0.76فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 54826میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی تھی،جون کے مقابلہ میں جولائی میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.43فیصداضافہ ہواہے، جون میں ملک میں 55002میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں 125423میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 6.69فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 117556میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی تھی،جون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پولینڈ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کی اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ملاقات میں پولینڈ کے سفیر نے واضح کیا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مختلف نئے شعبوں میں شراکت...
    اسلام ٹائمز: یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے اور اس سے دونوں فریقوں کو معاشی نقطہ نظر سے فائدہ ہوتا ہے۔ دریں اثنا، ترک حکام اور حکومت کے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بارے میں عوامی بیانات زیادہ تر مقامی اور عالمی رائے عامہ میں پانی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے ہیں، اور جب تک کشیدگی "بیان بازی کی سطح پر" رہے گی، اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے مابین منافع بخش تجارت کے راستے میں کوئی تبدیلی آئے گی۔ خصوصی رپورٹ: عرب مسلم ممالک کی طرح موجودہ ترک حکومت بدقسمتی سے صہیونی حکومت کے اہم معاشی اور تجارتی سپلائرز میں سے ایک ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران غزہ کی پٹی...
    پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقات ہوئی۔پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے مطابق پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نئے شعبوں میں شراکت داری کی خواہش ظاہر کی ہے۔میسیج پسارسکی نے اعلان کیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھاتے ہوئے مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اس حوالے سے افراد اور کمپنیوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے،  ان پابندیوں کا مقصد ایران کی مالی اور تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنا اور اس کی خطے میں اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں اس کے ان اقدامات کا نتیجہ ہیں جو عالمی قوانین اور امریکی مفادات کے منافی سمجھے جاتے ہیں،  نئی فہرست میں متعدد افراد اور کمپنیاں شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ ایران کے غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس، تجارت اور توانائی کے...
    امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایران کی مختلف سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔واضح رہے امریکا نے چند روز قبل بھی ایرانی تیل اسمگلنگ میں ملوث شپنگ نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی تھیں جو ایرانی تیل کو عراقی تیل کے طور پر ظاہر کر کے عالمی منڈی میں فروخت کرتا تھا۔امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا تھا کہ ایرانی تیل پر مبنی آمدنی کے ذرائع ختم...
    ملک میں تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انڈسٹری کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق 8 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61,689 بیرل رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.6 فیصد کم ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ پیداوار 62,071 بیرل فی دن تھی۔ گیس کی یومیہ پیداوار میں بھی 1.2 فیصد کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 8 ستمبر تک گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2,611 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی، جبکہ پچھلے ہفتے یہ مقدار 2,643 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ انفرادی کمپنیوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو او جی ڈی سی ایل (OGDCL) کی خام تیل...
    پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 1,234 ملین بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں، تیل کی بروقت ایکسپلوریشن سے معاشی اہمیت محفوظ، بیرونی انحصار کم اور خودمختاری میں اضافہ ممکن ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیل کی بروقت ایکسپلوریشن کے لیے کوششوں میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ آئندہ دہائی کے دوران30-25 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے 10 فیصد ذخائر کا استعمال ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کا سالانہ درآمدی بل 12 ارب ڈالر ہے تاہم مقامی پیداوار میں اضافہ سے پاکستان کی توانائی خود کفالت کا نیا دور شروع ہو گا۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس پر نئی اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم یہ اقدام اسی صورت میں ممکن ہوگا جب تمام نیٹو ممالک روسی تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کریں اور یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے اپنی جانب سے پابندیاں نافذ کریں۔ صدر ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کے رکن ممالک چین پر 50 سے 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے پر غور کریں تاکہ روس پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ یہ محصولات جنگ کے خاتمے کے بعد واپس لے لیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرین کو فضائی مدد دیں گے، فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم...
    جی 7 ممالک کے وزرائے خزانہ نے جمعہ کے روز ایک ورچوئل اجلاس میں روس کے خلاف مزید پابندیوں اور ان ممالک پر ممکنہ محصولات لگانے پر تبادلہ خیال کیا جنہیں وہ یوکرین جنگ میں روس کا معاون سمجھتے ہیں۔ اس اجلاس کی صدارت کینیڈین وزیر خزانہ فرانسوا فلپ شامپین نے کی۔ اعلامیے کے مطابق وزرائے خزانہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے پر مذاکرات کو تیز کیا جائے۔ ساتھ ہی روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید معاشی اقدامات، نئی پابندیاں اور تجارتی اقدامات جیسے کہ ان ممالک پر ٹیرف لگانے پر غور کیا گیا جو روس کی جنگی کوششوں کو تقویت دے رہے ہیں۔ ...
    جی 7 ممالک کے وزرائے خزانہ نے جمعہ کے روز ایک ورچوئل اجلاس میں روس کے خلاف مزید پابندیوں اور ان ممالک پر ممکنہ محصولات لگانے پر تبادلہ خیال کیا جنہیں وہ یوکرین جنگ میں روس کا معاون سمجھتے ہیں۔ اس اجلاس کی صدارت کینیڈین وزیر خزانہ فرانسوا فلپ شامپین نے کی۔ اعلامیے کے مطابق وزرائے خزانہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے پر مذاکرات کو تیز کیا جائے۔ ساتھ ہی روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید معاشی اقدامات، نئی پابندیاں اور تجارتی اقدامات جیسے کہ ان ممالک پر ٹیرف لگانے پر غور کیا گیا جو روس کی جنگی کوششوں کو تقویت دے رہے ہیں۔ یہ...
    سعودی عرب نے توانائی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2030 تک 130 گیگاواٹ شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ تیل پر انحصار کرنے والے اس ملک نے اب اپنے صحراؤں کو سولر پینلز سے ڈھانپنے کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو سستی اور ماحول دوست توانائی سے پورا کیا جا سکے۔ اس وقت سعودی عرب میں 4340 میگاواٹ بجلی شمسی ذرائع سے پیدا کی جا رہی ہے، جو 2023 میں 2585 میگاواٹ تھی۔ سرکاری سرمایہ کاری فنڈ (PIF) کی مدد سے ACWA پاور اور آرامکو پاور جیسے ادارے 8.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بڑے منصوبے چلا رہے ہیں، جن میں 1.5 گیگاواٹ سودیر سولر...
    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر مملکت نے شام کو 1.65ملین بیرل خام تیل کی فراہمی کیلئے گرانٹ جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے شام کو 1.65ملین بیرل خام تیل کی فراہمی کیلئے گرانٹ جاری کر دی گئی ۔ اس سلسلے میں سی ای او سعودی فنڈ برائے ترقی سلطان المرشد اور شام کے وزیر توانائی محمد البشیر نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس گرانٹ کا مقصد شام کی ریفائنریوں کے آپریشنز کو بڑھانا اور...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کے بعد بدھ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا، تاہم ماہرین کے مطابق سپلائی میں کوئی فوری خلل نہ ہونے کے باعث قیمتیں جلد دوبارہ دباؤ میں آ سکتی ہیں۔ SEB تجزیہ کاروں کے مطابق جیو پولیٹیکل تناؤ کا اثر وقتی ہوتا ہے جب تک اصل سپلائی متاثر نہ ہو۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ روسی تیل خریدنے والے چین اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیے جائیں، جبکہ یورپی یونین روسی جیواشم ایندھن پر مزید پابندیوں پر غور کر رہی ہے۔ دریں اثنا، تاجروں کو اُمید ہے...
    ریاض: سعودی عرب نے ایک بار پھر ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔  عرب لائٹ خام تیل کی نئی قیمت اکتوبر کے لیے دبئی/عمان بینچ مارک سے 2.20 ڈالر فی بیرل زیادہ مقرر کی گئی ہے۔ یہ کمی ستمبر کے مقابلے میں ایک ڈالر فی بیرل ہے، جو تجزیہ کاروں کی توقعات (0.40 سے 0.70 ڈالر) سے زیادہ ہے۔ دیگر سعودی تیل کی اقسام کی قیمتوں میں بھی اکتوبر کے لیے 0.90 سے 1 ڈالر فی بیرل تک کمی کی گئی ہے۔ تیل کے تاجروں کے مطابق سعودی فیصلے کی وجہ ایشیا خصوصاً چین میں کمزور طلب کے خدشات ہیں۔ اگرچہ رواں سال مارچ-اپریل کے بعد چین نے خام تیل کی درآمدات میں...