Jasarat News:
2025-08-08@01:34:07 GMT

ایران اسرائیل کشیدگی، خام تیل 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

ایران اسرائیل کشیدگی، خام تیل 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر نمایاں طور پر مرتب ہونے لگے ہیں،

خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل منڈلانے اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے بعد عالمی سطح پر توانائی کے بحران کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.

49 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 78.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 2.56 ڈالر بڑھ کر 75.73 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگی صورتحال کے باعث مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران، جو اوپیک کا تیسرا سب سے بڑا خام تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، اگر آبنائے ہرمز کو بند کرتا ہے تو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل میں شدید خلل آسکتا ہے۔ یہ آبی گزرگاہ دنیا کی روزانہ تیل کی ضرورت کا تقریباً 20 فیصد فراہم کرتی ہے، جس میں سے 76 فیصد ایشیائی ممالک جیسے چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا کو برآمد کیا جاتا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان سمیت ایشیائی معیشتیں بھی براہِ راست متاثر ہو سکتی ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے گولڈمین سیکس نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ اگر صورتحال مزید کشیدہ ہوتی ہے تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ سکتی ہے، جو عالمی منڈی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کی بندش پر عمل درآمد کر دیا تو دنیا بھر میں تیل کی رسد متاثر ہو سکتی ہے، جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مہنگائی کی نئی لہر اور عالمی معیشت پر دباؤ پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خام تیل تیل کی

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان جاری رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جمعرات کے روز تجارتی سیشن کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 146,081 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

بدھ کو بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 2,051 پوائنٹس کے اضافے سے 145,088 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی، اور ڈالر 17 پیسے کم ہو کر 282.50 روپے پر آ گیا۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور بھارت کی نئی تجارتی کشیدگی
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر
  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  • ایران سے تجارت اور چینی کا بحران
  • امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ
  • امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • اسرائیل کی نسل کشی بند کراؤ، فلسطین کو تسلیم کرو، جنوبی افریقہ کا عالمی برادری سے مطالبہ
  • ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیوکلئیر سائنسدان سمیت دو افراد کو پھانسی دے دی