راولپنڈی میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں سود خوروں نے خاتون کو نہ صرف کروڑوں روپے سے محروم کیا بلکہ متعدد بار مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر زہر کھلا کر مار ڈالا۔

راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے سٹی پیلس بابا رحیم شاہ کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں مقامی جیولرز و فنانس بینک کے ملازم نے ساتھی کے ساتھ مل کر شادی شدہ خاتون کے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات ہتھیا کے لین دین کے معاملے میں پھنسایا اور پھر بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناکر زہریلی گولیاں کھلا دیں۔

خاتون کی پراسرار حالات میں زہر خوانی سے موت موبائل فون سے ہوشروبا انکشافات کی وڈیوز سامنے آئیں جس میں  خاتون نے جیولرز اور ملزمان پر سود پر پیسے دیکر بلیک میل کرنے کا انکشاف کیا۔

 پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق گوجر خان کے رہاہشی شیراز آفتاب نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ والد ، اہلیہ اور گیارہ سالہ بیٹی  ساتھ رہتے ہیں۔ طلحہ جیولرز کے مالک عدیل کو طویل عرصے سے خاندانی زیورات بنا رہا تھا اور اُس کے ساتھ ہمارے گھریلو مراسم بھی تھے۔

مدعی کے مطابق چار پانچ سال کے دوران اس نے اہلیہ سے مراسم قائم  کیے، جسکا مجھے علم نہ تھا جبکہ میں گھر پر موجود تھا کہ اہلیہ کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور قہہ شروع کردی، جس پر پوچھا تو اس نے کہا زندہ نہیں رہنا چاہتی ہے زہر دیا گیا ہے۔

شوہر کے مطابق ریسکیو 1122 ایمبولینس بلوا کر ہسپتال منتقل کیا اس دوران اہلیہ نے بتایاکہ موبائل مین ویڈیوز موجود ہیں دیکھ لینا اور بتایاکہ طلحہ جیولرز کے عدیل نے مجھے بھلا پھسلا کر شادی والے زیورات و دیگر جو تقریبا 40 تولے بنتا ہےلے لیا اور دکان پر  موسی نامی شخص سے ملایا جنہوں نے  زیور لیکر  تسلی دیکر فروخت کروادیا۔

’بار بار استفسار کرنے پر وہ مجھے موبی لنک فنانس بینک کے گیے اور بینک کے ملازم جوار سے ملوایا اور میرے زیورات میں کچھ زیورات جو تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کے تھے جمع کروا کر میرے نام پر قرض لیا  بعد ازاں گھر آگیا اور چار لاکھ روپے طلب کرکے نہ دینے کی صورت میں دھمکیاں دیں کہ پولیس کو بلوا لوں گا  اور بلیک میل کرنا شروع کردیا‘۔

شوہر کے مطابق ملزمان نے دھکمی تھی کہ تمھارے اوند کو مروا دیں گے کبھی کہتے تمیں جیل بھجوا دیں گے اور بدنام کردیں گے، ڈر خود کی وجہ سے گھر میں پڑے پرائز بانڈ اور نقدی  اٹھا کر دیتی رہی جب انھیں یقین ہوگیا کہ مجھے اپنی مٹھی میں کرلیا ہے تو مختلف اوقات میں میرے ساتھ زنا بالجبر کیا اور مسلسل بلیک میل کرتے  کرکے سود اور بھتے کے نام پر رقوم ہتھیاتے رہے۔

مدعی مقدمہ نے مزید موقف اختیار کیا کہ میرے اور والد کے گھر سے کام پر جانے کے بعد وہ لوگ گھر آجاتے اور کبھی اہلیہ کو باہر بلواتے تھے۔  مدعی کے مطابق ہم لوگ کاروباری لوگ گھر میں گندم میں رکھنے والی گولیوں کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عدیل ،موسی اور جواد نے اہلیہ کو بلیک میل کرکے  پہلے سود اور پھر بھتہ لیتے رہے انھوں نے اہلیہ کو یا تو گولیاں لا کر دیں یا خود پلائیں اور متعدد مرتبہ زیادتی کی 
اہلیہ عزت اور طلاق کے خوف کیوجہ سے خاموش رہی۔

مذکورہ افراد نے اہلیہ کو لوٹ کر زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا ہے، اہلیہ کے فون میں تمام وڈیوز موجود ہیں اور باقی باتیں اہلیہ نے مجھے بتائیں، معاشرے کے ناسوروں نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا ہے۔

پولیس نے قتل اور مبینہ زیادتی کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، مقتولہ کا نزع کی حالت میں وڈیو  بیان اور اس سے پہلے کا شدید کرب میں ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں وہ جیولرز وغیرہ کو تمام معاملات کا زمہ دار قرار دیتی سنی و دیکھی جاسکتی ہے۔

اے ایس پی گوجر خان دانیال کاظمی کا  کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلیک میل کے مطابق نے اہلیہ اہلیہ کو

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار