کراچی: رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت چوتھا مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے بعد اب تک چار مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ چوتھے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گارڈن پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والے مقدمہ نمبر 457/2025 کے مطابق، ڈمپر کو نذرِ آتش کرنے کے الزام میں یہ کیس ڈمپر کے مالک امیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات 147، 148، 149، 427 اور 453 شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ 20 سے 25 نامعلوم افراد کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کی تاریخ 6 نومبر اور وقت رات ساڑھے بارہ بجے درج کیا گیا۔
ڈمپر کے مالک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے مذکورہ گاڑی ایک کروڑ 65 لاکھ روپے میں قسطوں پر خریدی تھی، جسے مشتعل ہجوم نے نذرِ آتش کر دیا۔ مالک نے واقعے میں ہوئے نقصان کے ازالے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ مقدمہ رام سوامی میں ڈمپر حادثے کے نتیجے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد چوتھا کیس ہے۔ اس سے پہلے 3 مقدمات مختلف مدعیوں کی درخواستوں پر درج کیے جا چکے ہیں۔ پہلا مقدمہ جاں بحق نوجوان شاہ زیب کے والد شاہد کی مدعیت میں درج ہوا، جبکہ دوسرا مقدمہ سماجی کارکن عبدالقادر کی درخواست پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے مالک اور ان کے گارڈز کے خلاف درج کیا گیا۔
تیسرا مقدمہ سرکاری مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت ایم کیو ایم رہنما کامران فاروقی کے خلاف قائم کیا گیا تھا، جن پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات دینے کا الزام ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، نوجوان جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں ایک اور ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی
کراچی میں دندناتے بے لگام ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ اس سلسلے میں تازہ واقعہ لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔
مزید پڑھیں: کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ کاشان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی نوجوان 19 سالہ جواد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج، لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان
ڈمپر سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گارڈن کے علاقے رامسوامی میں ایک ڈمپر سے ٹکر کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی چار ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔