کراچی:

رام سوامی گزدرآباد اسپتال کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی  4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ متوفی کو آج بعد نماز ظہر میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق متوفی کے والد محمد شاہد نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گارڈن کے علاقے نشتر روڈ رامسوامی گزدرآباد اسپتال کے سامنے پیر کی شب ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ان کے بیٹے 20 سالہ شاہ زیب کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔  شاہ زیب 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا  اور صدر بوہری بازار میں کپڑے کے دکان پر کام کرتا تھا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی 

انہوں نے بتایا کہ گارڈن حسن لشکری ولیج کشتی مسجد کے قریب ان کی راشن کی دکان ہے اور گھر بھی وہیں پر ہے۔ شاہ زیب اپنی شادی پر بہت خوش تھا ۔ واقعے کے وقت وہ مارکیٹ سودا لینے گیا تھا اور خریداری کر کے واپس گھر آرہا تھا کہ خونی ڈمپر کا شکار بن گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ

متوفی کے والد نے حکومت سندھ سے  مطالبہ کیا کہ شہر میں ان ڈمپرز کا داخلہ بند کر دیا جائے کیونکہ ڈمپرز کے بیشتر ڈرائیو غیر ملکی ( افغانی ) باشندے ہیں جنہوں کسی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوائے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کو ہمارے نوجوانوں کو قتل کرتے ہوئے بالکل رحم نہیں آتا۔ اگر یہ ڈمپر شہر میں اسی طرح دندناتے پھرتے رہے تو آج میرا بیٹا گیا ہے، کل کسی اور کا بیٹا بھی جا سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج، لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان

متوفی شاہ زیب کی نماز جنازہ آج گھر کے قریب عثمان آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ زیب

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن