تعلیم اور کھیل کی سرگرمیاں نوجوان نسل کیلیے بہت اہمیت کی حامل ہیں، شاہد آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد ہوا۔
فائنل میچ یونس خان اسٹیڈیم، میران شاہ میں منعقد کیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
تقریب میں سینئر عسکری حکام، ضلعی انتظامیہ، عمائدین علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خیبر پختونخواہ کی 16 ٹیموں نےکرکٹ لیگ میں حصہ لیا جس میں باجوڑ کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔
مہما ن خصوصی شاہد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو سرگرم رکھ کر ان کاٹیلنٹ پروان چڑھا رہی ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تعلیم اور کھیل کی سرگرمیاں ہماری نوجوان نسل کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نوجوان نسل کے لیے یہ کردار احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ ابھرتے ہوئے ٹینلٹ کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میری حکومت سے درخواست ہے کہ فٹبال، کرکٹ کیمپس اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز بھی بنائے جائیں۔
شاہد آفریدی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھیل کے اعلیٰ معیار کو بھی سراہا۔
عوام نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہد آفریدی پاک فوج
پڑھیں:
آسٹریلیا میں کم عمر کرکٹر نیٹس پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن نیٹس میں پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بین آسٹن نیٹس میں بیٹنگ کی مشق کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گیند اس کے سر اور گردن کے درمیانی حصے پر جا لگی۔ گیند لگتے ہی وہ فوری طور پر زمین پر گر گیا اور ہوش و حواس کھو بیٹھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی طبی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق بین آسٹن کو کچھ دیر کے لیے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا اور چند گھنٹوں بعد دم توڑ گیا۔ نوجوان کرکٹر کی اچانک موت نے مقامی کھیلوں کے حلقوں میں غم و اندوہ کی فضا پیدا کر دی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آسٹن کے اہلِ خانہ اور ساتھی کھلاڑیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بورڈ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم بین کے اہلِ خانہ، دوستوں اور کوچنگ عملے کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ کرکٹ برادری کے لیے ایک ناقابلِ بیان نقصان ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کرکٹ میدان میں اس نوعیت کا سانحہ پیش آیا ہو۔ اس سے قبل 2014 میں آسٹریلیا ہی کے معروف بلے باز فل ہیوز ڈومیسٹک میچ کے دوران اسی طرح کے حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ انہیں بھی تیز گیند گردن پر لگی تھی، جس کے نتیجے میں وہ چند دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
 ’’فیس بڑھاؤ یا اوپن بڈ میں شامل ہو‘‘ پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے نیا آپشن
’’فیس بڑھاؤ یا اوپن بڈ میں شامل ہو‘‘ پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے نیا آپشن