آسٹریلیا میں کم عمر کرکٹر نیٹس پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن نیٹس میں پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بین آسٹن نیٹس میں بیٹنگ کی مشق کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گیند اس کے سر اور گردن کے درمیانی حصے پر جا لگی۔ گیند لگتے ہی وہ فوری طور پر زمین پر گر گیا اور ہوش و حواس کھو بیٹھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی طبی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق بین آسٹن کو کچھ دیر کے لیے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا اور چند گھنٹوں بعد دم توڑ گیا۔ نوجوان کرکٹر کی اچانک موت نے مقامی کھیلوں کے حلقوں میں غم و اندوہ کی فضا پیدا کر دی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آسٹن کے اہلِ خانہ اور ساتھی کھلاڑیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بورڈ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم بین کے اہلِ خانہ، دوستوں اور کوچنگ عملے کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ کرکٹ برادری کے لیے ایک ناقابلِ بیان نقصان ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کرکٹ میدان میں اس نوعیت کا سانحہ پیش آیا ہو۔ اس سے قبل 2014 میں آسٹریلیا ہی کے معروف بلے باز فل ہیوز ڈومیسٹک میچ کے دوران اسی طرح کے حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ انہیں بھی تیز گیند گردن پر لگی تھی، جس کے نتیجے میں وہ چند دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غیر ملکی کھلاڑیوں کی ترجیح آئی پی ایل کی بجائے پی ایس ایل کیوں؟ انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولے نے وجہ بتادی
غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے بجائے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کو ترجیح دینے سے پی ایس ایل کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انگلینڈ کے کرکٹر ڈیوڈ ولے نے آئی پی ایل کی نسبت پی ایس ایل کی سکیورٹی کو بہترین قرار دیا۔
ڈیوڈ ولے نے کہا کہ آئی پی ایل کی آکشن کیسی ہوگی، یہ نہیں پتہ چلتا تاہم کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل میں زیادہ سکیورٹی اور کھیلنے کی یقین دہانی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی اپنی صورتحال ہوتی ہے، کچھ کو لگتا ہے کہ انہیں پی ایس ایل میں زیادہ کھیلنے کے مواقع ملیں گے بجائے اس کے کہ 10 یا 11 ہفتے تک ڈگ آؤٹ میں بینچ پر بیٹھا جائے۔
واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی اور معین علی آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے بھی رواں سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد میکسویل کی بھی پی ایس ایل کھیلنے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں۔