2025-09-18@04:16:48 GMT
تلاش کی گنتی: 390

«ہلاک ہونے»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا ،جس کے نتیجے میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق گیس دھماکا ایران کے شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے باعث اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔ ایرانی حکام نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    لیبیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی میں خوفناک آگ لگنے سے کم از کم 50 سوڈانی پناہ گزین ہلاک جبکہ 24 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ اس مہلک راستے پر پیش آیا ہے جسے افریقی ممالک سے تارکین وطن یورپ پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارۂ برائے مہاجرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے سانحات...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں منشیات فروش دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ امریکی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور انسدادِ منشیات اور داخلی سلامتی کے حوالے سے کئی اہم اعلانات کیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے حکم پر آج صبح امریکی افواج نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا۔ حملے میں تین دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے...
    میانمار کی ریاست راکھین میں فوجی جنتا کے فضائی حملے میں کم از کم 19 طلبہ جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کیوکتاؤ ٹاؤن شپ کے گاؤں تھیئت تھپین میں 2 نجی اسکولوں پر کیا گیا۔ UNICEF demands end to violence against children after junta airstrike kills 19 students at boarding school in Kyauktaw Township, Rakhine State. #WhatsHappeningInMyanmar pic.twitter.com/W4CKUtIQAb — The Irrawaddy (Eng) (@IrrawaddyNews) September 13, 2025 قومی اقلیتی عسکری گروپ ارا کان آرمی (AA) نے اپنے بیان میں کہا کہ جاں بحق ہونے والے طلبہ کی عمریں 15 سے 21 سال کے درمیان تھیں۔  گروپ نے جنتا کو اس سانحے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ...
    نیپال میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران شدید جھڑپوں میں 51 افراد ہلاک اور 1,300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 21 مظاہرین 9 قیدی، 3 پولیس اہلکار اور دیگر 18 افراد شامل ہیں۔ یہ احتجاج پیر (8 ستمبر) کو اس وقت شروع ہوا جب ہزاروں نوجوانوں نے کٹھمنڈو میں پارلیمنٹ کے قریب حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا الزام تھا کہ نیپالی قیادت کرپٹ، اقربا پرور اور خود غرض ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال: ایک ڈکٹیٹر سے دوسرے ڈکٹیٹر تک کا جین زی انقلاب، ایک انجینئر نے کیسے انقلاب کی بنیاد رکھی؟ احتجاج کا ایک اہم سبب حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عارضی پابندی بھی بنی، جو اسی روز ہٹا دی گئی...
    نیپال کے سابق وزیراعظم جھلا ناتھ کنال کی اہلیہ کے بارے میں پھیلائی جانے والی یہ خبر کہ وہ جل کر ہلاک ہوگئی ہیں جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہوئی ہے۔ حال ہی میں بعض بھارتی اور غیر ملکی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ جھلا ناتھ کنال کی اہلیہ روی لکشمی چترکار احتجاجی مظاہروں کے دوران گھر میں آگ لگنے سے جان کی بازی ہار گئی ہیں۔ تاہم نیپال کے فیکٹ چیکنگ ادارے Nepal Fact Check نے اپنی تحقیق میں واضح کیا کہ روی لکشمی زندہ ہیں مگر شدید زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔ نیپال فیکٹ چیک نے ڈائریکٹر نیپال کلفٹ اینڈ برن سینٹر ڈاکٹر کرن نکلارمی سے بات کی اور حقیقت جاننے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر کرن نے تصدیق...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نوجوانوں کے خیالات کرک سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکا، امریکا میں اتوار تک پرچم سرنگوں رہے گا، چارلی کرک یوٹا ویلی یونیورسٹی میں فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان کی سرجری کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی، چارلی کرک کا قاتل تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، چارلی کرک کو ٹرانس جینڈرز سے متعلق تقریر کے دوران گولی ماری گئی، کرک یوکرینی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ کرک یوکرین کو فوجی امداد کے مخالف تھے، وہ روس سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی...
    کینبرا (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی جنوبی ریاست میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی جنوبی ریاست میںایک چھوٹا تربیتی طیارہ زرعی اسپرے کے دوران گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ حادثہ ریاست کے دارالحکومت ایڈیلیڈ سے 275 کلومیٹر مغرب میں واقع چھوٹے قصبے ییلنا کے کھیتوں میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 36 سالہ پائلٹ جو طیارے میں واحد سوار تھا، موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی تحقیق کے لیے تفتیش کارسمیت آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو ( اے ٹی ایس بی...
    کیف: روس نے یوکرین میں ڈرونز اورمیزائل کے ساتھ اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاک ہوئے جبکہ دارالحکومت کیف کے سرکاری دفاتر میں آگ لگ گئی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین پر جنگ کا اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔.جس میں دارالحکومت کیف کی مرکزی سرکاری عمارت کو شدید نقصان پہنچا جب کہ حملے میں کم از کم ایک شیرخوار بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملوں میں کئی رہائشی اور شہری علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ڈرون اور میزائل حملوں نے شمال،...
    سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی عدالت نے ایک خاتون کو اپنے ساس سسر سمیت تین افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق 50 سالہ ایرن پیٹرسن نے 2023 میں اپنے سابق شوہر کے قریبی رشتہ داروں کو ایک دعوت پر مدعو کیا اور انہیں زہریلے مشروم والا کھانا کھلایا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ “مشروم مرڈر” کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہوا اور آسٹریلیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ جولائی 2025 میں جیوری نے ایرن پیٹرسن کو قصور وار قرار دیا، اور آج عدالت نے عمر قید...
    لاہور میں سی سی ڈی سے 2 مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ ہئیر  میں مارے جانے والے ملزم  کی شناخت ماجد حسین کے نام سے ہوئی، باٹا پور میں مار جانے والوں کی شناخت عمران اور شاہ نواز کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
    ماسکو: روس نے یوکرین پر حملے میں اہم سرکاری عمارت کو پہلی بار نشانہ بنایا اس دوران ماں اور بچے سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کیف کے میئر وٹالی کلیچکو کا کہنا ہے کہ حملوں میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے، 7 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، دیگر کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔ شہر میں اب تک دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں ایک خاتون اور اس کا دو ماہ کا بیٹا شامل ہیں، تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے رات...
    لزبن (نیوز ڈیسک) پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بدھ کی شام ایک ہولناک حادثے نے شہر کو سوگوار کر دیا۔ شہر کی تاریخی گلوریا فنیکیولر کیبل ٹرین پٹری سے اتر کر ایک عمارت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ پرتگالی ایمرجنسی سروس کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 5 منٹ پر ایوینیڈا دا لیبرداد کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ٹریک پر نصب کیبل اچانک ٹوٹ گئی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر قریبی عمارت...
    سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوراج نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیر ستان میں پولیس چیک پوسٹ میں فتنہ  الخوارج  کے  دہشتگردوں  کا حملہ  ناکام  بنانے پر  فورسز  کو  خراج  تحسین کیا۔ وزیرداخلہ  محسن  نقوی  نے اپنے بیان میں...
    روسی افواج نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ کردیا جس میں 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات ہونے والے روسی حملے میں 2 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک، 38 زخمی اور 7 اضلاع میں رہائشی اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیف پر گزشتہ ر ات ہونے والے حملے سے ظاہر ہے روس کو حقیقی سفارتکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائلوں کو چُنتا ہے، روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل وغارت گری جاری رکھے ہوئے...
    لاہور: سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور شاہ گینگ کے کارندوں کے درمیان مانووال کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں دو خطرناک ملزمان حسنین اور عمر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق شاہ گینگ کے یہ کارندے مانووال، چوہنگ میں روپوش تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی چوہنگ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے تھے اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) گزشتہ ماہ یوکرین میں روس کے حملوں سے شہریوں کی ہلاکتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچیں جب طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں نے 286 شہریوں کی جانیں لیں اور 1,388 زخمی ہوئے۔یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں ملک کے 24 میں سے 18 علاقوں میں عام شہری روس کے حملوں کا نشانہ بنے۔ اس سے قبل جون میں بھی ریکارڈ تعداد میں انسانی نقصان ہوا تھا۔ Tweet URL مشن کی سربراہ ڈینیل بیل نے کہا ہے کہ 40 فیصد نقصان طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور...
    اٹلی کے جنوبی جزیرے لائیمپیڈوسا کے نزدیک مہاجر کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور 60 زندہ بچ گئے ہیں، جبکہ کوسٹ گارڈ نے خبردار کیا ہے کہ تلاش جاری رہنے کے باعث مزید لاشیں بھی مل سکتی ہیں۔ یہ واقعہ ان مہاجرین کے لیے تازہ سانحہ ہے جو افریقہ سے یورپ تک خطرناک میڈیٹیرینین سفر کرتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مہاجرین لیبیا کے علاقے طرابلس سے 2 کشتیوں میں صبح سویرے روانہ ہوئے تھے۔ ایک کشتی پانی لینے لگی، جس پر مہاجرین دوسری کشتی میں منتقل ہوئے، جو بعد میں طوفانی سمندری لہروں میں الٹ گئی۔ مزید پڑھیں: یمن کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 54 افریقی پناہ گزین ہلاک، درجنوں لاپتا اقوام متحدہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، افغان شہری عبداللہ عرف جواد بھی مارا گیا پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 3 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری اور مطلوب دہشت گرد **عبداللہ عرف جواد** بھی شامل ہے، جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ پشاور میں 18 حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار...
    بھارت کے شمالی صوبے اترکھنڈ کے ہمالیائی قصبے دھارالی میں شدید سیلابی تباہی کے ایک ہفتے بعد حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 68 افراد لاپتا ہیں اور ان کے بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ کلاؤڈ برسٹ:ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، بھارتی فوجیوں سمیت 100 لاپتہ اس حادثے میں پہلے ہی 4 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 70 سے زائد ہو سکتی ہے۔ دھارالی کے سیلاب میں ایک برفانی دیوار اور مٹی کا سیلابی پانی وادی میں موجود کئی عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو بہا لے گیا۔ سیلابی پانی کے باعث امدادی ٹیموں کے لیے لاشیں تلاش کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ژوب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7تا 11اگست، 50بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔(جاری ہے) منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہیں۔دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔شہدا و غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ملکی امن و ترقی کے لیے فورسز کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
    لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں میں پولیس اور خطرناک اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچنے والا مرکزی ملزم فراثت علی اپنے ساتھی جون شاہ سمیت ہلاک ہو گیا۔ دونوں ڈاکو پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی کینٹ کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ مقابلے کے دوران ایس ایچ او عاطف ذوالفقار بال بال بچ گئے، جب کہ فائر کی گئی گولیاں ان کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا مرکزی ملزم فراثت علی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق ہفتے کو رات دیر گئے ملک کے ایک مشرقی شہر ہالے میں ایک اپارٹمنٹ بلاک کے باہر ایک 47 سالہ خاتون کو چاقو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک 37 سالہ خاتون کو مشتبہ حملہ آور کے طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت یہ خاتون بہت زیادہ نشے میں تھی۔ ہیمبرگ چاقو حملہ: دائیں بازو کی نفرت پھیلاتی جعلی تصاویر میونخ میں مبینہ چاقو حملہ کرنے والی خاتون پولیس فائرنگ سے ہلاک اطلاعات کے مطابق چاقو کے حملے سے قبل اس خاتون نے گلی سے گزرتی متاثرہ خاتون کو زبانی طور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو دنوں کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) حکام کے مطابق یہ حالیہ برسوں کی طویل ترین مسلح جھڑپوں میں سے ایک ہے۔ جس میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جھڑپ کا آغاز یکم اگست کو اس وقت ہوا جب بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کی۔ ابتدائی جھڑپ میں ایک عسکریت پسند مارا گیا اور سات فوجی زخمی ہوئے۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے لڑائی جاری رہی، جس میں فوج نے ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کی غیر متعین تعداد سے نمٹنے کی کوشش کی۔ جمعہ کی شام، جھڑپ کے آٹھویں روز، دو فوجی ہلاک اور دو زخمی...
    تھانہ صدر پتوکی کی حدود کرانی والا کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے ، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔سی سی ڈی پولیس واردات کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس کا ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوگیا ،ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت علی شیر اوڑھ اور مشتاق اوڑھ کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی ،راہزنی ،قتل اور اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ہلاک ڈاکوئوں سے طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو بازو پر فائز لگا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق موقع سے فرار...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے، ملزمان کے پاس سے اسلحہ اور تین موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ کے قریب ملزمان شہری سے لو ٹ مار کررہے تھے۔پولیس اطلاع پر پہنچی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ ملزمان سے تین موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کی بس گہری کھائی میں جاگری۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں پیش آیا۔  جہاں سی آر پی ایف کے 23 اہلکاروں کو لے جانے والی بس پہاڑی راستے پر ایک خطرنا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔ بھارتی فوج کی بس بس توازن کھونے کے بعد ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 اہلکار بری طرح زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر 15 کو داخل کرلیا گیا۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں...
    بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقے دھرالی میں شدید بارشوں کے بعد اچانک مٹی کا تودہ گرنے اور سیلابی ریلے سے خوفناک تباہی پھیل گئی۔ واقعے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں مکانات اور عمارتیں ملبے تلے دب گئیں یا پانی میں بہہ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی نااہلی بے نقاب: 36 لاکھ بھارتی سیلاب سے متاثر، 34 افراد جاں بحق پیر اور منگل کی درمیانی شب  بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہونے ہونے والی شدید بارش کے بعد پہاڑی سلسلے سے مٹی کا ایک بڑا تودہ قصبے پر آ گرا، جس کے بعد گدلا پانی، ملبے اور پتھروں کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز پر نشر...
    ---فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔آر پی او سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے چوکی پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوا، جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ بنوں حملہ: شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہےخلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔ پولیس کی جانب سے مؤثر اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔آر پی او کا...
    (عبدالقیوم وزیر)بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا،پولیس سے مقابلے میں  3 دہشت گرد مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید، 3زخمی ہوگئے۔      تفصیلات کے مطابق  ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے پسپا کر دیا، جس میں 3دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس افسر نے جام شہادت نوش کیا اور 3  زخمی ہوئے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا  اطلاعات کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس  دہشگردوں نے پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کی کوشش میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے  پولیس چوکی پر حملہ کیا ،حملہ آوروں...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فرار کی کوشش میں اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا، واقعے کی مزید انکوائری جاری ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
    گلگت میں مہم جوئی کے دوران جرمن کوہ پیما ہلاک ہوگئی۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے بتایا کہ جرمن کوہ پیما لورا مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئی اور پھر ہلاک ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق ریسکیو مشن ٹیم کو لاش لانے کیلیے مقام پر روانہ کردیا ہے اگر ناکامی ہوئی تو پھر ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کیا جائے گا۔ دوسری جانب خبررساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ لورا کو 6 ہزار 94 میٹر اونچی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا اور اُن پر مٹی کا تودہ گر گیا۔ حادثے کے دوران جرمن کوہ پیما 5 ہزار 7 سو میٹر اونچائی پر تھیں اور وہ تودہ گرنے سے زخمی ہوئی تھیں۔
    بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک ہندو تہوار منانے جانے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بس جیسے ہی سلنڈر سے بھرے ٹرک سے ٹکرائی زور دار دھماکا ہوا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ خوفناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اتنی تیزی سے یاترویوں کی بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کہ مسافروں کو بس سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ امدادی ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی مقامی افراد نے بس سے مسافروں کو نکالنے کی کوشش تاہم اس دوران 18 یاتری بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں 10 سے زائد افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نیویارک سٹی کے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں ایک کثیر منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جہاں امریکہ کی بڑی مالیاتی کمپنیاں، بشمول ہیج فنڈ کمپنی بلیک اسٹون، آڈٹ فرم کے پی ایم جی کے دفاتر اور نیشنل فٹبال لیگ کا ہیڈکوارٹرز واقع ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور حملہ آور مارا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس حملے کے پیچھے کارفرما مقاصد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانچ افراد ہلاک، ایک شدید زخمی نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ''پانچ بے گناہ...
    چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شمالی علاقوں میں جاری شدید بارشوں نے خوفناک تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی چین کے کئی علاقوں میں رواں ہفتے شدید بارشیں ہوئیں، جنہوں نے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ بیجنگ کے شمال مشرقی ضلع "می یُن" میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ بارشوں کے نتیجے میں متعدد سڑکیں تباہ ہوگئیں اور 130 سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی الرٹس اور وارننگز پر عمل کریں اور خطرناک علاقوں...
    کراچی کے علاقے منگھوپیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) کی کارروائی کی چینی شہریوں پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مکان پر چھاپہ مارا، اس دوران مکان میں موجود دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج مارے گئے، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے سول ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس...
    کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، سی ٹی ڈی نے اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، چھاپہ فتنہ الخوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرمارا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بم ڈسپوزل عملے نے مکان کی سرچنگ مکمل کرلی، مکان سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، ایس ایم جی رائفل اور دیگر سامان برآمد ہوا، لاشیں شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے سول اسپتال کے باہر...
     کراچی میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں چائنیز پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد مارے گئے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، کافی دیر تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے، دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا۔راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ مارے گئے دہشت...
    بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے علاقے بتیہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے ایک زہریلے کوبرا سانپ کو کاٹ لیا۔ اس کے نتیجے میں سانپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بچہ بے ہوش ہوگیا، اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اب خطرے سے باہر ہے۔ سانپ کو کھلونا سمجھ کر کاٹ لیا تفصیلات کے مطابق، واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب گووندا نامی ایک سالہ بچہ اپنے گھر میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران 2 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھر میں داخل ہوا۔ بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھ کر اٹھا لیا اور اُسے کاٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیے انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب...
    سپاہی نظم حسین شہید ،میجر زید سلیم اوّل اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے، آئی ایس پی آر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، وزیراعظم کی اہل خانہ سے تعزیت بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور 2سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 جولائی 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے...
    طیارہ اپنی دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے مشرقی علاقے میں چین کی سرحد کے نزدیک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اُس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونوف اے این-24 ماڈل کا یہ طیارہ انگارا ایئرلائنز کی ملکیت تھا جس نے بلاگوویشچنسک سے ٹنڈا کے لیے پرواز بھری تھی۔ طیارہ اپنی دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خراب موسم اور...
    مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز مستونگ (سب نیوز)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فتن الہندوستان کے خلاف کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 23 جولائی 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد...
    بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 جولائی 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد واصلِ جہنم کر دیے گئے۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں، مادرِ وطن کے بہادر سپوت میجر زید سلیم اوّل جو اپنے...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی تاہم آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک غزہ میں حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 27 فلسطینی ہلاک ہوئے، جن میں سے چھ افراد ایک پانی کی تقسیم کے ایک مرکز کے قریب مارے گئے۔ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل نے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ سٹی پر رات بھر اور صبح کے اوائل میں متعدد فضائی حملے کیے گئے، جن میں بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق غزہ سٹی کے جنوب میں واقع نصیرات مہاجر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی میں میاں بیوی قتل، ذرائع کے مطابق شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک جبکہ خاتون کے لواحقین کے تشدد سے شوہرہوگیا حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی کے گاؤں میں 55سالہ علی نواز ولد خدا ڈنو نے اپنی52سالہ بیوی حفیظاں کو لوہے کی سلاخوں کے وار سے مبینہ طور پرقتل کردیا اطلاع ملنے پر حفیظاں کے رشتہ دار پہنچ گئے جن کے مبینہ تشدد سے علی نواز ہلاک ہوگیا پولیس نے میاں بیوی کی لاشوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ علی نواز کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی نواز اس سے قبل بھی قتل کے کیس میں گرفتار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی میں میاں بیوی قتل، ذرائع کے مطابق شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک جبکہ خاتون کے لواحقین کے تشدد سے شوہر ہلاک ہوگیا حیدرآباد کے علاقے ہوسڑی کے گاؤں میں 55 سالہ علی نواز ولد خدا ڈنو نے اپنی52سالہ بیوی حفیظہ کو لوہے کی سلاخوں کے وار سے مبینہ طور پرقتل کردیا اطلاع ملنے پر حفیظہ کے رشتہ دار پہنچ گئے جن کے مبینہ تشدد سے علی نواز ہلاک ہوگیا، پولیس نے میاں بیوی کی لاشوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ علی نواز کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی نواز اس سے قبل بھی قتل کے...
    مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا ،سی سی ڈی پولیس مریدکے کی جانب سے اے ایس آئی فلک شیر اور سرکل پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزم ارشد عرف مچھر کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔(جاری ہے) پولیس ٹیم جب محمدی روڈ نارنگ منڈی کے قریب پہنچی تو وہاں ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف ڈاکوئوں نے پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی آڑ لے کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ پر ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران ڈاکوئوں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر8 دہشت گرد واصل جہنم کر دیے گئے۔ افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔
    پشاور(نیوز ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ Post Views: 3
    آسٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 41 لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے حکام نے ریاست میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے. جمعہ کے روز آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کیئر کاﺅنٹی میں ہوئیں جن کی تعداد 75 بتائی جاتی ہے کاﺅنٹی میں لڑکیوں کا مسٹک نامی سمر کیمپ متاثر ہوا جس میں طالبات اور عملے کے افراد سمیت 27 ہلاک ہوئے تاہم سیلاب کے وقت علاقے میں اور لوگ کیمپنگ کر رہے تھے اس حوالے سے اب تک کچھ سامنے نہیں آیا.(جاری ہے) کیمپ انتظامیہ کی جانب...
    ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں نے تھانہ لکی سٹی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ ترجمان نے بتایا کہ کارروائی گاؤں حرامہ تالہ کے قریب بھٹنی نہر کچی سڑک پر کی گئی، دہشت گردوں سے مقابلہ تقریاً 25 منٹ تک جاری رہا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں وسیم اللہ بھی شامل ہے جبکہ قدرت اللہ بھی مارا گیا، دونوں گنڈی خان خیل لکی مروت کے رہائشی ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ہجرت اللہ عرف ہجرت حرام تالہ گمبیلا لکی مروت کا رہائشی ہے، تینوں دہشت گرد ایل ایچ سی وحید اللہ، ٹریفک کانسٹیبل انور...
    کرسک(نیوز ڈیسک)  یوکرین نے روس کے علاقہ کرسک پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11اہلکارہلاک ہو گئے ۔ عالمی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے حملے میں بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11 اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ مارے گئے روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل میخائل گودکوف یوکرین جنگ میں کافی متحرک تھے، یوکرین میں لڑنے والی بدنام 155ویں بریگیڈ کی قیادت کی تھی۔ میخائل گودکوف کو مارچ 2025 میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے بحریہ کے زمینی اور ساحلی دستوں کا نائب سربراہ تعینات کیا تھا۔ یوکرین اور بین الاقوامی ادارے ان پر بوچا، ایرپین اور ہوستومیل میں شہریوں کے قتل اور...
    پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے ہونے والی دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس میں بھارت کی مکمل حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم "فتنہ الخوارج" کے 30 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دراندازی 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات کی گئی، جس کا سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جواب دیا ترجمان کے مطابق دہشتگرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں داخل ہو کر بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا تھا تاہم فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔...
    چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی  46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر حادثے کا شکار ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی لاش کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ دیامر انتظایہ کے مطابق لوکیشن ٹریس ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاش کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے نانگا پربت پر مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما کھائی میں گر...
    احمد منصور:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے ہونے والی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دراندازی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم "فتنہ خوارج" کی جانب سے کی جا رہی تھی جس میں 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔  کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔ساتھ ہی عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں...
    چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی  46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نانگا پربت پر مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئیں۔ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی  46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ نظام الدین نے مزید بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکاگو: شکاگو کے علاقے ریور نارتھ کے ایک نائٹ کلب پر معروف ریپر میلو بکز (Mello Buckzz) کے میوزک البم کی تقریب رونمائی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آرٹس ریسٹورنٹ اینڈ لاؤنج کے باہر رات 11 بجے پیش آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت کلب بند ہو رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل رہے تھے۔ حملہ آور مبینہ طور پر سیاہ رنگ کی ایک گاڑی میں آئے تھے اور ایک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملے میں دو خواتین اور دو مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 لڑکیاں اور 3 لڑکے زخمی ہیں 6 کی حالت نازک ہونے کے...
    شکاگو کے علاقے ریور نارتھ کے ایک نائٹ کلب پر معروف ریپر میلو بکز (Mello Buckzz) کے میوزک البم کی تقریب رونمائی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آرٹس ریسٹورنٹ اینڈ لاؤنج کے باہر رات 11 بجے پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت کلب بند ہو رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل رہے تھے۔ حملہ آور مبینہ طور پر سیاہ رنگ کی ایک گاڑی میں آئے تھے اور ایک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملے میں دو خواتین اور دو مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 لڑکیاں اور 3 لڑکے زخمی ہیں 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت اور مقامی ہسپتالوں کے مطابق بدھ کے دن سے لے کر جمعرات کی صبح تک اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 82 فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں سے 38 افراد اس وقت نشانہ بنے جب وہ شدید ضرورت کے تحت امدادی سامان حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق پانچ افراد ان مقامات کے قریب ہلاک ہوئے، جو حال ہی میں قائم کی گئی متنازعہ تنظیم ''غزہ ہیومینیٹیرین فنڈ‘‘سے منسلک بتائے جا رہے ہیں۔ یہ ایک خفیہ امریکی تنظیم ہے اور اسرائیل کی حمایت سے غزہ میں خوراک کی ترسیل کر رہی ہے۔...
    اس طرح حماس کے ساتھ دوبدو جنگ میں ایک ماہ کے دوران مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر یہ تعداد 442 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی علاقے میں ملٹری آپریشن کرنے والی اسرائیلی فوج کی ٹیم کے ساتھ حماس کے جانبازوں کی گھمسان کی لڑائی ہوئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس جھڑپ میں ان کا ایک اہلکار مارا گیا جب کی 3 شدید زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سارجنٹ 19 سالہ یانیو میخالووچ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ٹینک کمانڈر، کمانڈو اور ایک سپاہی شامل ہیں جن کی حالت نازک...
    خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت چار افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ بدھ کو دھماکہ اس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی پھاٹک میلہ کے قریب سے گزر رہی تھی۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے اردو نیوز سے گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاوہ دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق انتظامی حکام معمول کے مطابق پولیس کے ہمراہ بازاروں کو معائنہ کرنے نکلے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔ ترجمان پولیس منصور خان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار...
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع سنگا ریڈی کے صنعتی علاقے میں واقع کیمیکل فیکٹری میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے مزید کچھ زخمی بھی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اب 34 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید افراد کا علاج تاحال جاری ہے تاہم زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ جب کہ زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے...
    غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے لیے جیسے ہی اسرائیلی فوج کی ایک ٹہم پہنچی، زور دار دھماکا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت 20 سالہ اسرائیل ناتن روزن کے نام سے ہوئی۔  ہلاک ہونے والا فوجی 601 ویں انجینیئرنگ بٹالین سے تعلق رکھتے تھے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق کفر جبلیہ کے علاقے میں ایک دھماکہ خیز آلے کے پھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔ یاد رہے کہ صرف جون کے ماہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 441 فوجی مارے گئے۔ ہلاک ہونے والا فوجی لندن سے 11 سال قبل ہی اسرائیل منتقل ہوئے تھے...
    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے کیونکہ حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور ایک خودکش حملہ آور اس کے ہینڈلر کو ہلاک کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پشاور کے علاقے شمسہ ٹو میں خودکش حملہ آور اور ہینڈلر کو کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے کیونکہ حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی بے...
    ایران نے ایوین جیل پر اسرائیل کی طرف سے حملے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔ ایران کی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع مشہور زمانہ ایوین جیل پر اسرائیل نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے جیل پر حملے کو ‘صیہونی فورسز کا جرم’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا اثر قریبی رہائشیوں پر بھی پڑا۔ ترجمان کے مطابق ہلاکتوں میں جیل کا انتظامی عملہ، فوجی دستے، قیدی، قیدیوں کے رشتہ دار اور قریبی رہائشی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایرانی میزائلوں کا ردعمل، اسرائیل کا اصفہان کی جوہری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈوڈوما : تنزانیہ میں دو بسوں کے تصادم میں 38 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ ایک بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تنزانیہ میں اتوار کو صدراتی دفتر نے بتایا کہ بس اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے، تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔یہ حادثہ ہفتے کی شام کلمنجارو ریجن کے علاقے ساباسابا میں پیش آیا جب بس کا ایک ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔صدراتی بیان میں کہا گیا کہ’ حادثے میں کل 38 افراد ہلاک ہوئے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں،’ مزید کہا گیا کہ حادثے میں 28...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 28 جون کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع ڈوکی میں ایک آپریشن کیا گیا، اس کارروائی کا مقصد بھارت کی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرنا تھا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں...
    بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر پوری میں واقع شری گنڈچا مندر کے قریب اتوار کی صبح جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران شدید بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ ضلع پوری کے کلکٹر سدھارتھ ایس سوائن کے مطابق، واقعہ صبح تقریباً 4 سے 4:30 بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں عقیدت مند شری گنڈچا مندر میں درشن کے لیے جمع تھے, اچانک ہجوم کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ مزید پڑھیں: احمد آباد میں رتھ یاترا کے دوران ہاتھی بے قابو، لوگوں میں خوف و ہراس ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو پوری کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جون 2025ء) غزہ میں بازار پر اسرائیل کی بمباری میں 20 ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ کئی ماہ بعد امدادی طبی سامان کی محدود مقدار علاقے میں پہنچ گئی ہے جس سے ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں اور زخمیوں کی زندگی کو کسی قدر تحفظ ملے گا۔بمباری اور ہلاکتوں کا واقعہ وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں میں پیش آیا جس میں کم از کم 70 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 'ڈبلیو ایچ او' کی ہنگامی طبی ٹیم کے رابطہ کار ڈاکٹر لوکا پیگوزی نے بتایا ہے کہ بیشتر متاثرین کو بارودی مواد کے زخم آئے۔ زخمیوں کو الاقصیٰ ہسپتال، نصر میڈیکل کمپلیکس اور دو دیگر طبی مراکز پر پہنچایا گیا ہے۔ Tweet URL...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں ایک اسکول میں دھماکے کی آواز کے بعد خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 29 طلبہ جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگوئی کے ایک ہائی اسکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد طلبہ میں شدید خوف پھیل گیا اور افراتفری کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔اس افسوسناک واقعے میں 29 طلبہ ہلاک اور 260 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد طلبہ نے جان بچانے کے لیے عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگیں بھی لگا دیں۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت یہ ہائی اسکول ایک امتحانی...
    میکسیکو کی وسطی ریاست گواناخواتو کے شہر آئیراپواٹو میں مسلح افراد نے مذہبی تہوار کے دوران فائرنگ کر کے بچوں سمیت 10 افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقامی حکام کے مطابق، اس خونی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ایک رہائشی گھر پر ہوا، جہاں لوگ مذہبی جشن منا رہے تھے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ صدر کلاڈیا شینباؤم نے اس واقعے کو "افسوسناک" قرار دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیروبی: کینیا میں کرپشن اور متنازع مالیاتی بل کے خلاف ملک گیر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ احتجاج دارالحکومت نیروبی سمیت کئی بڑے شہروں میں اُس وقت شروع ہوا جب متنازع مالیاتی بل کے خلاف عوامی احتجاج کو ایک سال مکمل ہوا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کرپشن اور مہنگائی پر احتجاج کیا، جس کے جواب میں پولیس نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔عینی شاہدین اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیا کے مطابق ہلاکتوں کی بڑی تعداد پولیس کی براہ راست فائرنگ کا نتیجہ ہے جبکہ متعدد افراد آنسو گیس...
      تل ابیب: اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، ایران نے 550 بیلسٹک میزائل اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز داغے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ میگن ڈیوڈ آدوم (ایم ڈی اے ) ایمبولینس سروس کے مطابق، جنگ بندی ہونے تک 28 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی، جن میں سے4 شہری آج صبح ہلاک ہوئے۔ ایمبولینس سروس کے مطابق ان کے علاوہ 900 سے زائد شہریوں کو زخمی اور 401 افراد کو شدید ذہنی دباؤ یا خوف و ہراس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو:  روس کے میزائل حملے میں یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے ڈنیپرو پیٹروسک میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ انفرااسٹرکچر کوبھی نقصان پہنچا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گورنر سرہی لِساک نے بتایا کہ اس حملے میں علاقائی دارالحکومت ڈنیپرو میں 7 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ٹرین کی بوگیوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور کانچ کے ٹکڑے گرنے سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔گورنر سرہی لِساک کا کہنا تھا کہ 10 بچوں سمیت تقریباً 70 افراد زخمی ہوئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق، ڈنیپرو سے تقریباً 10 کلومیٹر دور واقع قصبے سامر میں بھی دو افراد...
    ایران نے 550بیلسٹک میزائل،ایک ہزار ڈرون داغے، 28شہری ہلاک، 3ہزار زخمی ہوئے، اسرائیلی حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز یروشلم (سب نیوز)اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، ایران نے 550 بیلسٹک میزائل اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز داغے۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق، جنگ بندی ہونے تک 28 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی، جن میں سے4 شہری آج صبح ہلاک ہوئے۔ایمبولینس سروس کے مطابق ان کے علاوہ 900 سے زائد شہریوں کو زخمی اور 401...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے میجر اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جب کہ 7 زخمی ہوئے، تاہم پاک فوج کے میجر اور ایک لانس نائیک نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس...
    امریکا کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران کا اسرائیل پر شدید حملہ، 24 اسرائیلی ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز امریکا کے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جن میں خیبر بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے اپنے جدید ترین B-2 بمبار طیاروں کے ساتھ ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے اور امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حملے میں فردو کے ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے، امریکی...
    شام(نیوز ڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک چرچ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز شام کے دارالحکومت دمشق کے دوویلا محلے میں واقع مار ایلیاس چرچ میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بشار الاسد کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد دمشق میں ہونے والا یہ پہلا خودکش حملہ ہے۔ شام کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکش بمبار کا تعلق داعش سے تھا جبکہ اس نے چرچ میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی اور پھر اپنی دھماکہ خیز جیکٹ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو کا ریٹائرڈ لائن مین مبینہ طور پرکنڈا بحال کرتے ہوئے بحال کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پول سے گر کر ہلاک ہوگیا حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کے ریلوے کالونی حیدرآباد کے علاقے میں ایک شخص غیر قانونی کنکشن لگانے کے لیے بجلی کے پول پر چڑھ گیا تو اس کو کنڈا لگاتے ہوئے کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ شخص انتقال کرگیا۔یہ واقعہ 11 کے وی نیو فورٹ فیڈر پر ہوا ہے جوقاسم آباد گرڈاسٹیشن سے آتا ہے۔ اس واقعے کی قانونی کارروائی کی کے لیے مکی شاہ پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرا دی ہے ۔ حیسکو گاڑی کھاتہ کے ایکسین ظفر علی سولنگی نے مزید تفصیلات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اورحساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان (سی ٹی ڈی) کے مطابق کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشت گردی...
    ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو منہ کی کھانی پڑی، پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔  ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پولیس نفری ٹکواڑہ کے علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آرہی تھی کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم  دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک...
    سٹی42:سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  رواں سال اب تک پولیس اور مجرموں کے درمیان 777 مقابلے ہوئے، جن میں 363 مجرم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے۔ سی سی ڈی کے آفیشلی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 131 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں میں 502 افراد زخمی ہوئے اور 468 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 11 پولیس اہلکار شہید اور 63 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرائم کنٹرول کے تحت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 107...
    نائجیریا(نیوز ڈیسک)نائجیریا کی وسطی ریاست بینو کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 100 افراد کو ہلاک کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادرے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعے کی شب نائجیریا کے وسطی علاقے میں واقع یلواتا نامی گاؤں میں، مسلح افراد نے جو بندوقوں سے لیس تھے، شب کی تاریکی میں حملہ کیا۔ انہوں نے فیڈیلس عدیدی نامی ایک کسان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، اگلی صبح جب وہ واپس آیا تو اسے اپنی دو بیویوں میں سے ایک اور اپنے چار بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔ فیڈیلس عدیدی نے اپنے اہل خانہ کی جان بچانے کی غرض سے انہیں گاؤں کے بازار میں کرائے پر لیے گئے ایک کمرے میں رکھا ہوا...
    نائجیریا کی وسطی ریاست بینو کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 100 افراد کو ہلاک کردیا۔ عالمی خبر رساں ادرے رائٹرز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ جمعے کی شب نائجیریا کے وسطی علاقے میں واقع یلواتا نامی گاؤں میں، مسلح افراد نے جو بندوقوں سے لیس تھے، شب کی تاریکی میں حملہ کیا۔ انہوں نے فیڈیلس عدیدی نامی ایک کسان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، اگلی صبح جب وہ واپس آیا تو اسے اپنی دو بیویوں میں سے ایک اور اپنے چار بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔ فیڈیلس عدیدی نے اپنے اہل خانہ کی جان بچانے کی غرض سے انہیں گاؤں کے بازار میں کرائے پر لیے گئے ایک کمرے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) غزہ پٹی میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس کے علاقے میں ایک ٹرک کے نزدیک امداد کے حصول کے لیے اکٹھے ہونے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کی شیلنگ سے کم از کم 51 فلسطینی ہلاک ہو گئے جبکہ 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ غزہ پٹی کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز خان یونس میں امداد کی تقسیم کے ایک مقام کے قریب جمع ہونے والے کم از کم51 افراد کو ہلاک کر دیا۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا...
      نائیجیریا کی وسطی ریاست بینو کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 100 افراد کو ہلاک کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ جمعے کی شب نائجیریا کے وسطی علاقے میں واقع یلواتا نامی گاؤں میں، مسلح افراد نے جو بندوقوں سے لیس تھے، شب کی تاریکی میں حملہ کیا۔ انہوں نے فیڈیلس عدیدی نامی ایک کسان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، اگلی صبح جب وہ واپس آیا تو اسے اپنی دو بیویوں میں سے ایک اور اپنے چار بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔ فیڈیلس عدیدی نے اپنے اہل خانہ کی جان بچانے کی غرض سے انہیں گاؤں کے بازار میں کرائے پر لیے گئے ایک کمرے میں رکھا ہوا تھا، کیونکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 7افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کیدارناتھ سے ہمالیہ کے پہاڑوں میں ایک مشہور ہندو یاترا کے راستے پر پرواز کر رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر لاشوں کو نکالنے کا آپریشن کیا گیا ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ اور ایک 2سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے کوانتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے اپنے بیان میں بتایاکہ آرین ایوی ایشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد اسرائیل نے بھی تہران پر تازہ حملہ کیا۔ ایرانی حملے کے بعد اسرائیل کی حیفہ ریفائنری مکمل طور پر بند کر دی گئی، اور حملے میں 3 ملازمین کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نے کہا کہ آپریشن “وعدہ صادق سوم” کی یہ 9ویں لہر ہے جو صبح تک جاری رہے گی، اور ہم دشمن کو ایک لمحہ کے لیے بھی سکون نہیں لینے دیں گے۔ایرانی سیکیورٹی کونسل نے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل پر ایک سائبر حملہ کیا ہے جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران کے سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیلی شہریوں کو موبائل فونز پر پیغامات موصول ہوئے، جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔اسرائیلی حکام نے شہریوں کو مطلع کیا کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے اور عوام کو اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔اس کے علاوہ، اسرائیلی ٹی وی چینل کا لائیو پروگرام بھی مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، جس پر اینکرز حیرانی کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا تھا، جس...
    سرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق ایران کے تازہ ترین میزائل حملے میں میں 92 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر پھر بڑا میزائل حملہ کیا اور 100 کے قریب میزائل داغ دیے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق اتوار کی رات ہونے والے ایرانی حملوں میں 8 اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق ایران کے تازہ ترین میزائل حملے میں  میں 92 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے دفاعی نظام نے کئی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حیفہ میں ایران کے میزائل حملوں سے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے کے نتیجے میں...
    کراچی: شاہ لطیف پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب منزل پمپ صالح محمد گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت 35 سالہ نوید عرف کپی ولد محمد اعظم کے نام سے کی گئی، ہلاک ہونے والا ملزم خطرناک گینگ کا سرغنہ تھا۔ ملزم نوید بھتہ خوری، ڈکیتی، شہریوں سے لوٹ مار اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ واقعے کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی پولیس موبائل علاقے میں گشت پر تھی کہ اس دوران پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی، فائرنگ...
    ریاست  اتراکھنڈ کے دارالحکومت دھرادون سے کیدارناتھ گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے گھنے جنگل سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ڈھونڈ لیا ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق اتراکھنڈ، اترپردیش، مہاراشٹر اور گجرات سے تھا۔ ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے، ہلاک ہونے والا فوجی 21 سالہ سارجنٹ نوم شمیش تھا جو اسکواڈ کمانڈر کے فرائض انجام دے رہا تھا۔غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجی دستے پر راکٹ پروپیلڈ گرنیڈ (آر پی جی) سے حملہ کیا، اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے دوسرے فوجی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والے غزہ پر اسرائیلی حملوں...