لکی مروت میں سیکورٹی فورسز نے ایک بھرپور اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مضبوط ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔

یہ کارروائی 24 اکتوبر کی شب خفیہ معلومات کی بنیاد پر لکی مروت کے نواحی علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی جو علاقے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور انتہائی عسکری مہارت کے ساتھ کارروائی انجام دی۔ اس دوران خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔

آپریشن کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 8 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ 5 شدید زخمی حالت میں فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے ہیں۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو پکڑا جا سکے۔  حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار