لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 5 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لکی مروت میں سیکورٹی فورسز نے ایک بھرپور اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مضبوط ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔
یہ کارروائی 24 اکتوبر کی شب خفیہ معلومات کی بنیاد پر لکی مروت کے نواحی علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی جو علاقے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور انتہائی عسکری مہارت کے ساتھ کارروائی انجام دی۔ اس دوران خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔
آپریشن کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 8 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ 5 شدید زخمی حالت میں فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے ہیں۔
کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو پکڑا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز
پڑھیں:
قلات، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ قلات میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونیوالے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کرتے ہوئے 12 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مہم جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔