سیکیورٹی فورسز کی کامیاب آپریشن، لکی مروت میں 8 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی کے نتیجہ میں 8خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 24اکتوبر کو کی جانے والی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بر وقت اور مؤثر کارروائی میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان اور 2 معصوم شہری شہید ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، فضائی نگرانی کے ذریعے ان پر مسلسل نظر رکھی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔