نئے مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نئے مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر کو کریگا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 27اکتوبر بروز پیر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احد کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں معاشی حالات ،بیرونی قرضہ اور دیگر اہم اشاریوں پر غور کیا جائے گا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں تبدیلی یا اسے برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی کے خطرات کے باعث شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے ، کیونکہ سیلاب کے بعد غذائی اشیاء کی بڑھتی ہوئی مہنگائی شرحِ سود کی کمی میں رکاوٹ ہے ،معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ شرح سود کو برقرار رکھنے کے لیے مرکزی بینک کے پاس گنجائش موجود ہے۔ نئے مالی سال کے آغاز سے پالیسی ڈسکاونٹ ریٹ برقرارہے مرکزی بینک نیماہ ستمبر 2025 میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔مرکزی بینک جون 2024 سیاب تک شرحِ سود میں1100 بیسس پوائنٹس کم کر چکا ہے اورآخری 100 بیسس پوائنٹس کی کمی ماہ مئی میں ہوئی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مانیٹری پالیسی
پڑھیں:
ٹھٹھہ ،مسلح ا فراد نے تاجر کو لوٹ لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-2-14
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ شہر کے مین اسٹاپ پر سیکورٹی گارڈز کی موجودگی میں ٹھٹھہ مین اسٹاپ پر نیشنل بینک کے سامنے نجی بینک الحبیب سے 40 لاکھ روپے کیش نکلوانے کے بعد تاجرپہلاج مل باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسے لوٹ لیا۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے تاجر کو گاڑی سے نکلنے نہیں دیا اور چیخ و پکار کے باوجود سیکورٹی گارڈز نے کوئی کارروائی نہ کی۔ بینک کے سامنے پولیس کی موجودگی کے باعث ملزمان آرام سے فرار ہوگئے۔ نجی الحبیب بینک کے منیجر سمیت انتظامیہ نے پولیس اور صحافیوں کو واقعے کی تفصیل دینے سے انکار کردیا۔ بینک عملے نے تاجر کے 40 لاکھ روپے کی واپسی کی تصدیق تو کی، لیکن بینک انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ صرف تین روز پہلے تعینات ہونے والے اس بینک منیجر کا کردار مشکوک بتایا جا رہا ہے۔ شہریوں اور تاجروں نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔251210-2-15