جعلی حکومت کے پاس نہ پالیسی ہے نہ کوئی حل ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ کر دی ہے، حلیم عادل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
صدر تحریک انصاف سندھ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کے صعنتکاروں اور کاشتکاروں کا معاشی استحصال ہونے نہیں دے گی، بہت جلد فارم 47 کی ناجائز حکومت کا خاتمہ ہوگا اور ملک کو ترقی کی راہ پر لائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ٹیکسٹائل اور کاٹن انڈسٹری کے سنگین زوال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اسپننگ اور ٹیکسٹائل سیکٹر تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، بھاری ٹیکسوں، خطے میں سب سے زیادہ بجلی کے نرخوں اور چین سمیت دیگر ممالک سے انڈر انوائسڈ دھاگے اور کپڑے کی درآمد نے ملکی ویلیو چین کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے باعث اب تک 100 سے زائد اسپننگ ملز اور 400 سے زیادہ جننگ فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں، جس سے روئی کی خریداری میں شدید کمی اور ملکی پیداوار میں خطرناک حد تک گراوٹ سامنے آ رہی ہے، جبکہ لاکھوں خاندان بے روزگاری کے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کے صعنتکاروں اور کاشتکاروں کا معاشی استحصال ہونے نہیں دے گی، بہت جلد فارم 47 کی ناجائز حکومت کا خاتمہ ہوگا اور ملک کو ترقی کی راہ پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا جب سے مینڈیٹ چور حکمران آئے ہیں ہر طرف تباہی نظر آرہی ہے، مہنگائی نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے، بے روزگار میں اضافہ ہوا ہے، نصف سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جاچکی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آل ٹیکستائل ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو ہر ماہ لاکھوں کلو انڈر انوائسڈ یارن کی آمد سے آگاہ کیا تھا مگر حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس کے باعث درآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حلیم عادل شیخ کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹرہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکےمیں 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں 10 سالہ سکندر، 40 سالہ اویس اور 30 سالہ عبدالحنان اورعابد شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والا وقاص پنکچرکی دکان کا مالک تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنکچر کی دکان سے متصل گاڑیوں کے سینسر گیس ویلڈنگ کے ذریعے مرمت کاکام بھی ہوتا تھا جہاں ایک چھوٹا سلنڈر موجود تھا جوروز داردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دکان مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔