نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کیے بغیر تبدیلی ممکن نہیں، صہیب عمار صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی و انتظامی ڈھانچہ اشرافیہ کے مفادات کے گرد گھومتا ہے۔ جب تک مقامی سطح پر عوام کو فیصلہ سازی کا حق نہیں ملتا، حقیقی تبدیلی محض نعرہ ہی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی ایکٹ عوام دشمن اور غیرآئینی رجحانات پر مبنی قانون ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ عوام کی قوت کو کمزور اور بیوروکریسی کے اختیارات کو غیرفطری حد تک بڑھانے کی کوشش ہے۔ صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان نے کہا کہ موجودہ سیاسی و انتظامی ڈھانچہ اشرافیہ کے مفادات کے گرد گھومتا ہے۔ جب تک مقامی سطح پر عوام کو فیصلہ سازی کا حق نہیں ملتا، حقیقی تبدیلی محض نعرہ ہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر ملک کی سمت درست نہیں ہو سکتی۔ "بدل دو نظام" مہم اسی مقصد کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ایک اہم سنگ میل ہے، جس کے ذریعے نوجوانوں میں شعوری بیداری اور سیاسی تربیت کی فضا پیدا کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ملتان کے سامنے پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صہیب عمار صدیقی نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اختیارات بیوروکریسی نہیں بلکہ عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہونے چاہئیں۔ چیئرمین، وائس چیئرمین اور یوتھ کونسلرز کا انتخاب براہ راست ووٹ کے ذریعے ہونا ضروری ہے، تاکہ عوامی نمائندگی حقیقی معنوں میں سامنے آ سکے۔ انہوں نے غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن کو خدمت کے تصور کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر جماعتی نظام میں سیاسی جوابدہی ختم ہو جاتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی ملتان نے شہر کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کا ٹریفک نظام بری طرح مفلوج ہے اور نوجوانوں پر بلاجواز ایف آئی آرز کا سلسلہ تشویشناک ہے۔ غیرمتناسب جرمانے ملازمت پیشہ طبقے پر شدید مالی دباو کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چنگچی رکشوں پر پابندی لگانے سے قبل حکومت متبادل ذرائع آمدورفت فراہم کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ایسی قانون سازی سے باز رہے جو پہلے ہی دبے ہوئے طبقے پر مزید معاشی بوجھ ڈال دے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صہیب عمار صدیقی جماعت اسلامی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام تاریخی تبدیلی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی خطرات کے تناظر میں اب ضروری ہے کہ پاکستان اپنی عسکری حکمتِ عملی کو ملٹی ڈومین آپریشنز کے جامع اور متحد نظام کے تحت مزید جدید اور مؤثر بنائے۔
نئے قائم کیے گئے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے اسے ایک ’تاریخی اور بنیادی تبدیلی‘ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
فیلڈ مارشل نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس اسٹریٹیجک تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو تینوں افواج کے آپریشنل رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہر سروس اپنی اندرونی خود مختاری، تنظیمی ڈھانچہ اور انفرادیت برقرار رکھتے ہوئے اپنی آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنانے کی ذمہ دار رہے گی۔
جبکہ نیا ہیڈ کوارٹر تینوں افواج کے مشترکہ آپریشنز کو مربوط کرے گا۔
اپنے خطاب میں بھارت کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور زیادہ شدید ہوگا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان رجیم کو بھی دوٹوک پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ یا تو پاکستان کے خلاف سرگرم فتنۂ خوارج کا ساتھ چھوڑیں یا پھر اپنے انجام کے لیے تیار رہیں۔
آرمی چیف کے مطابق اس ضمن میں طالبان عبوری حکومت کے پاس کوئی تیسرا راستہ موجود نہیں۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم کسی بھی ریاست یا گروہ کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو للکارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تصور ناقابلِ تسخیر ہے اور اس کی حفاظت جانبازوں کے ایمان، قربانیوں اور قوم کے اتحاد نے ممکن بنا رکھی ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کا نعرہ لگا کرکیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف آف آرمی اسٹاف