data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے قریشی گوٹھ میں بے دردی سے قتل ہونے والے نوجوان حسنین قریشی کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نیجماعت اسلامی کے ایک وفد کیساتھ مقتول کے ورثاسے ملاقات کی، وفد میں جماعت اسلامی کے رہنما سید نظام الدین شاہ، آصف علی قریشی، صلاح الدین لاشاری اور دیگر شامل تھے انہوں نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ کھڑی ہے اور مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔زبیر حفیظ شیخ نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف اور فوری تحقیقات کرائی جائے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانا اب نہ صرف ضروری بلکہ وقت کی ضرورت بھی بن چکا ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے، تاکہ لوگ پرامن اور محفوظ ماحول میں رہ سکیں۔ زبیر حفیظ شیخ نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری اقدامات کریں گے اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی افواہیں جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہیں، عبدالواسع

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ کئی ماہ سے بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق گردش کرتی افواہیں نہ صرف تشویش ناک ہیں بلکہ جمہوری عمل اور صوبائی خودمختاری کے تقاضوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ جماعت اسلامی روزِ اوّل سے اس طرزِ حکمرانی کی سخت مذمت کرتی رہی ہے اور واضح کرتی ہے کہ انتظامی ناکامیوں کا حل غیر جمہوری اقدامات نہیں، بلکہ مؤثر طرزِ حکمرانی اور قانون کی عملی بالادستی میں مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیرِ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جو جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی اور امن و امان کی گھمبیر صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ موجودہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ کئی ماہ سے بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے کے اکثر اضلاع میں ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے ہیں، فنڈز منجمد ہیں، اور عوام بنیادی سہولیات کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کی اس عدم توجہی نے انتظامی بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ صوبہ عبدالواسع نے مزید کہا کہ صوبہ اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ عوام کو تحفظ چاہیے، روزگار چاہیے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی چاہیے، لیکن صوبائی حکومت رائے عامہ، اضلاع کی آواز اور زمینی حقائق سے مکمل بے خبر ہے۔ گورنر راج کی باتیں اس ناکامی کو چھپانے کی کوشش ہیں۔ جماعت اسلامی اس غیر سنجیدہ طرزِ حکمرانی کو مسترد کرتی ہے اور عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر امن و امان کی بحالی کے لیے واضح اور مضبوط حکمت عملی پیش کرے۔

متعلقہ مضامین

  • مینارِ پاکستان سے اٹھتی تبدیلی کی آواز
  • عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں،عطا تارڑ
  • لوئر دیر :سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اقتدا میں جماعت اسلامی دیر کے بزرگ رہنما حاجی فضل وہاب کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی افواہیں جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہیں، عبدالواسع
  • قوم کو تقسیم کرنے والے القابات سے گریز کیا جائے، بیرسٹر گوہر کا اظہارِ افسوس
  • اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے سمندری طوفان اور سیلاب سے ہوئے نقصانات پر اظہار یکجہتی
  • ملائیشیا میں قدرتی آفات سے ہلاکتیں، وزیر اعظم کا ملائیشین ہم منصب سے اظہار تعزیت
  • وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، قدرتی آفات سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت