بڑھتی آبادی پر فکر مندی بجا،پیداوار بھی بڑھائی جائے، خرم نواز گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سیکرٹری جنرل پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ چین، بھارت اپنی بڑی آبادیوں کو خوراک بھی دے رہے ہیں اور ترقی بھی کر رہے ہیں، برتھ کنٹرول اور پیداوار میں اضافہ دونوں کام ایک ساتھ کرنا ہونگے،کروڑوں ایکڑ غیر آباد زرعی زمینوں کو آبادکرنے اور زرعی پیداوار بڑھانے پر بھی فکر مندی کا اظہار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر فکر مندی بجا مگر پیداوار بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے، چین اور بھارت اپنی بڑی آبادی کو خوراک مہیا کر رہے ہیں، پاکستان ایسا کیوں نہیں کر سکتا؟ آبادی کنٹرول پروگرام ضرور موثر ہونا چاہیے مگر کروڑوں ایکڑ غیر آباد زرعی زمینوں کو آبادکرنے اور زرعی پیداوار بڑھانے پر بھی فکر مندی کا اظہار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے یہ زمین ایک خاص میزان اور پیمانے کیساتھ تخلیق کی ہے، اس کے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے بھی توازن اور میزان ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست ذرائع پیداوار بڑھائے، پانی کے نئے ذخائر بنائے، زیادہ پیداوار کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے، زراعت میں جدت لائے۔ اس کے ساتھ ساتھ برتھ کنٹرول پر بھی توجہ دی جائے، یہ دونوں کام ایک ساتھ ہونگے تو مسئلہ حل ہو گا۔ یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ کھانے والے منہ کم کرنا ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن ملکوں نے برتھ کنٹرول کے حوالے سے 100فیصد نتائج حاصل کیے انہیں بھی دیکھ لیں کہ آج وہ کس حال میں ہیں؟
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ