امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر پنجاب حکومت کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف صوبے کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ لاہور، فیصل آباد، وہاڑی، مظفرگڑھ، چنیوٹ اور بہاولنگر سمیت مختلف شہروں میں کارکنوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی۔
لاہور میں مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے، 78 سال سے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور نہ صرف معیشت بلکہ سیاسی نظام بھی ناکام دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکمران طبقہ عوامی مسائل سے بے خبر ہے اور ’’فارم 47‘‘ کے ذریعے بننے والی حکومت عوامی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر رہی۔
انہوں نے پنجاب کے نئے بلدیاتی ایکٹ کو ’’کالا قانون‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت اختیارات عوام کی بجائے بیوروکریسی اور صوبائی حکومتوں کے پاس چلے جائیں گے۔ حافظ نعیم نے سوال اٹھایا کہ ووٹ کو عزت دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے بلدیاتی انتخابات کیوں نہ کروائے؟ انہوں نے اعلان کیا کہ 21 دسمبر کو تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر دھرنے دیے جائیں گے۔
اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی دور کی بیوروکریسی خود کو عوام کا حاکم سمجھتی ہے، جبکہ 2019 کے بلدیاتی انتخابات بھی نہ ہونے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کروانا جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں پر آرڈیننس کے ذریعے قبضہ کیا گیا، جسے جماعت اسلامی کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تمام اختیارات صوبائی حکومت نے اپنے ہاتھ میں لے رکھے ہیں، جبکہ دونوں بڑی جماعتیں خاندانی سیاست کو فروغ دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ آپس میں رشتہ دار ہیں لیکن اس کے باوجود عوام کو حقیقی اختیار دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، جب سیاسی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ کا سہارا ملتا ہے تو وہ اپنے آپ کو کامیاب سمجھنے لگتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حافظ نعیم نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن