ٹنڈوالہیار سےحیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
سٹی 42 : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں ترقیاتی کام کیے، دل کا علاج سب سے مہنگا ہے جو پورے سندھ میں مفت کیا جارہا ہے، این آئی سی وی ڈی کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار شرجیل انعام میمن نے ٹنڈو الہیار میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے اعلان کیا کہ ایک ماہ میں ٹنڈو الہیار سے حیدر آباد تک پیپلز بس سروس شروع کریں گے، اعلیٰ قیادت کا حکم ہے عوام کے مسائل ان کے در پر حل کریں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ پیپلز بس سروس کی اس طرح حفاظت کریں جیسے اپنی چیزوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹول ٹیکس کی شکایت پر جلد عوام کو ریلیف دیا جائے گا، حیدرآباد سے میرپورخاص تک تعمیر کی گئی شاہراہ مثالی ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عوام کو سندھ کی قدیمی ثقافت ڈے کی مبارکباد دی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کچھ سیاسی جماعتوں کی قیادت جیل گئی تو بیانیے بدل گئے: شرجیل میمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتوں کی قیادت جیل گئی تو ان کے بیانیے بدل گئے۔ قیدی کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی باتیں شیئر کی گئیں تحریک انصاف کی قیادت بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ملک کو متنازعہ بنا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیکر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ بدترین حالات میں بھی پیپلز پارٹی نے اداروں کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت جھوٹ بول کر بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔