data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر رفتار کی حد بڑھانے کے لیے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد ایم کیو ایم رکن اسمبلی سید عثمان اور نصیر احمد نے جمع کروائی ہے۔قرارداد میں سید عثمان نے کہا کہ شارع فیصل پر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی حد 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی جائے۔سید عثمان کا کہنا تھا کہ شارع فیصل مصروف ترین شاہراہ ہے، رفتار کی حد میں اضافہ ناگزیر ہے۔قرارداد میں ٹریفک ماہرین کی مشاورت اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شارع فیصل پر حد رفتار کے سائن بورڈز لگادیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق شارع فیصل پر کار جیپ وغیرہ کے لیے حد رفتار 60 کلومیٹر رکھی گئی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شارع فیصل پر رفتار کی حد

پڑھیں:

ووٹر چاہے کسی کا ہو، کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے‘ شرجیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ہر بڑی سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، ووٹر چاہے جس کا بھی ہو، ہر علاقے میں بس چلائیں گے۔سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں اگلے ماہ نئی بسوں کا فلیٹ لا رہے ہیں، کوشش ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی ہر بڑی روڈ پر پیپلز بس سروس چلے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 50 ای وی بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہیں، مزید 500 ای وی بسیں لانے کے لئے وزیر اعلی سندھ سے منظوری لے لی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر سڑک پر بسیں چلیں اور حیدرآباد کے علاقوں میں بھی آپ کو باقاعدہ بس سروس ملے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن، منشیات کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ سندھ سے براہ راست رابطہ، سیکریٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برطرف
  • زمان پارک پولیس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
  • کراچی: شارع فیصل پر رفتار کی حد بڑھانے کیلئے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع
  • ووٹر چاہے کسی کا ہو، کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے‘ شرجیل
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • سندھ اسمبلی نے لیٹرز اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل منظور کرلیا
  • معین خان کیلئے دعائے مغفرت، فیک نیوز پر سندھ اسمبلی میں دلچسپ صورتحال
  • پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر تہنیتی قرارداد جمع