اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ووٹ ایک مقدس امانت اور قومی فریضہ ہے جس کے ذریعے عوام نہ صرف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ملک کی سمت اور مستقبل کا تعین بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد عوام کی رائے پر ہے اور عوام اپنے حقِ رائے دہی کے ذریعے اپنے نمائندوں کو اعتماد کا ووٹ دے کر ایوانوں تک پہنچاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا آئینی حق اور جمہوریت کو مستحکم بنانے کا موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ووٹ کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

معاہدے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کریں گے: کرغز صدر صادر ژاپاروف

اس موقع پر کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف کا مشکور ہوں، بھرپور مہمان نوازی اور شانداراستقبال پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکر گزار ہوں، پاکستان کرغزستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں کرغزستان کا اہم شراکت دار ہے، معاشی استحکام و ترقی کیلئے کاوشیں شہباز شریف کے وژن کی عکاس ہیں، ہم نےدوطرفہ تعاون اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، تجارتی روابط میں اضافے کیلئے بزنس فورم کا انعقاد اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاسا 1000 منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانا ہے، اس وقت 12 ہزار پاکستانی طلبہ کرغزستان میں زیر تعلیم ہیں۔ صادر ژاپاروف نے کہا ہے کہ مواصلات، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کی صلاحیت سے استفادہ کرنا ہے، تجارتی روابط میں اضافے کیلئے بزنس فورم کا انعقاد اہم ہے۔ کرغز صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اور کرغزستان مختلف عالمی ایشوز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، مختلف شعبوں میں طے پانے والے معاہدے دوطرفہ تعاون کو مستحکم کریں گے۔ اپنے خطاب کے آخر میں صدر کرغزستان صادر ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف کو کرغزستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ 

متعلقہ مضامین

  • سندھ کو سرداری نظام اور وڈیرہ شاہی نے جکڑ رکھا ہے، ایاز لطیف پلیجو
  • عالمی سطح پر بھارت اور روس کے تعلقات سب سے زیادہ مستحکم ہیں، جے شنکر
  • بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمنٹ لاجز کا اچانک دورہ
  • ایک ذہنی مریض کا بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا، ترجمان پاک فوج
  • برطانوی اقلیتیں مقامی سیاست میں بھرپور شرکت کریں، لارڈ قربان حسین
  • پارلیمنٹ لاجز منصوبے کی تکمیل 12 سال سے تاخیر کا شکار
  • محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
  • معاہدے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کریں گے: کرغز صدر صادر ژاپاروف