عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے باہر آکر ریاست مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت بھی نہیں دی جائےگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملاقاتوں کا مطلب حال احوال پوچھنا اور کیسز کے حوالے سے قانونی معاملات ڈسکس کرنا ہوتا ہے، جو یہ نہیں کرتے۔
انہوں نے کہاکہ اب جو بھی جیل کے باہر مجمع لگانے آئے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بالکل درست باتیں کیں، ہم ان کی توثیق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اگر اڈیالہ جیل آئے تو ان کو پہلے ناکے سے ہی واپس جانے کا کہا جائےگا، وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، اگر وقت کے ساتھ پی ٹی آئی کے رویے میں بہتری آئی تو عمران خان سے ملاقاتیں ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب تک پی ٹی آئی اپنا ریاست مخالف بیانیہ ترک نہیں کرتی تب تک ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کل پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں نے بیرون ملک جانے کی کوشش کی، جن کے نام نو فلائی لسٹ میں تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر ریاست مخالف بیانیہ عطااللہ تارڑ عظمیٰ خان عمران خان ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ریاست مخالف بیانیہ عطااللہ تارڑ عمران خان ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز انہوں نے کہاکہ وزیر اطلاعات
پڑھیں:
سپہ سالار پر فضول گوئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے فاتح سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ دشمن ایجنڈے کی ہر سازش ریاست ناکام بنائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو پاک فوج کے ترجمان نے بے نقاب کر دیا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان مخالف بیانیے پر چلنے والا شخص اقتدار میں آنے کے لیے طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ ریاستی اداروں پر حملے، شہدا کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ سب دشمن کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خوف وفاق اور پنجاب کے وزرا کی بار بار پریس کانفرنسز سے واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کا بیان جھوٹ، پروپیگنڈا اور سیاسی زہر کے سوا کچھ نہیں، اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی غیر ملکی حمایت کی ضرورت نہیں۔
شفیع جان نے کہاکہ اقتدار کے نشے میں عظمیٰ بخاری شاید ڈان لیکس جیسے سنگین غداری کے کردار بھول چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے چارج شیٹ کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ذہنی مریض سپہ سالار عظمیٰ بخاری عمران خان فوجی ترجمان فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر اطلاعات پنجاب وی نیوز